Day: November 22, 2020

Health

ایک گھر کے اندر کووڈ 19 کتنی تیزی سے پھیل سکتا ہے؟ جانیے اہم تحقیق

کورونا وائرس کی روک تھام میں مددگار ویکسینز کی تیاری میں حالیہ ہفتوں کے دوران مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور کئی کمپنیوں نے نتائج جاری کیے ہیں۔ مگر اب بھی یہ واضح نہیں کہ کورونا وائرس کی بیماری کووڈ 19 کی وبا کا خاتمہ کب ہوگا، درحقیقت اس کی شدت میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے۔ ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیا کورونا وائرس درحقیقت سابقہ توقعات سے بھی زیادہ تیزرفتاری اور بڑے پیمانے پر ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔ امریکا کی وینڈربیلٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 53 فیصد سے زیادہ مریض ایسے ہیں جو کووڈ 19 کا شکار اس وقت ہوئے جب ان کے ساتھ رہنے والا اس وائرس سے متاثر ہوا۔ ایسے افراد و اپنے گھر کے کسی فرد کے باعث کووڈ 19 کا شکار ہوئے، ایسے 75 فیصد لوگوں میں یہ بیماری پہلے فرد کے بیمار ہونے کے 5 دن کے اندر منتقل ہوئی۔ محققین کا کہنا تھا کہ وائرس ...
Science

مائیکرو سافٹ ٹیمز میں 24 گھنٹے مفت ویڈیو کال کی سہولت متعارف

مائیکروسافٹ نے زوم اور گوگل میٹ کے مقابلے میں ٹیمز میں میں 24 گھنٹے طویل مفت ویڈیو کال کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ ٹیمز میں اب ڈیسک ٹاپ اور ویب صارفین 24 گھنٹے کی ویڈیو کالز کرسکیں گے۔ اس کے لیے بس میزبان کو مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی، جس کے بعد وہ 300 افراد کو اس کال کا حصہ بناسکے گا۔ اگر میزبان کسی وجہ سے بات نہیں کرسکتا تو وہ کو ایسے ہی چھوڑ دے تو دیگر افراد گفتگو کا سلسلہ گھنٹوں تک جاری رکھ سکیں گے۔ 300 میں سے اسکرین پر 49 افراد نظر آئیں گے اور مائیکرو سافٹ کو توقع ہے ٹوگیدر موڈ نامی فیچر سے لوگوں کو کم تنہائی کا احساس ہوگا۔ یہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے کووڈ 19 کی وبا کے دوران اپنی کسی ویڈیو چیٹ ایپ کے حوالے سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی پہلی کوشش نہیں۔ اس سے قبل مائیکرو سافٹ کی زیرملکیت سروس اسکائپ میں لاگ ان فری میٹنگ فی...
Science

سام سنگ کا پہلے سے زیادہ طاقتور اور سستا ترین اسمارٹ فون

سام سنگ نے گزشتہ سال دسمبر میں گلیکسی اے 01 متعارف کرایا تھا جو اس کمپنی کا سستا ترین فون بھی ہے۔ اب اس کا اپ ڈیٹ ورژن گلیکسی اے 02 کی شکل میں جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو پہلے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگا۔ گلیکسی اے 01 میں 5.7 انچ کا پی ایل ایس ٹی ایف ٹی ڈسپلے، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دی گئی تھی۔ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 439 پراسیسر، 3000 ایم اے ای بیٹری اور اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی 2 سے کیا۔ فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جو 13 میگا پکسل پرائمری اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمروں پر مشتمل ہے جبکہ فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ ڈیزائن میں 5 میگا پکسل کیمرا دیا گیا۔ اس کے مقابلے میں گلیکسی اے 02 فیچرز کے لحاظ سے زیادہ بہتر ہوگا۔ لیکس کے مطابق اس فون کو کچھ مارکیٹ میں گلیکسی ایم 02 کے نام سے پیش کیا جاسکتا ہے، جس میں 3 جی ...