Day: November 21, 2020

Entertainment

شوبز دنیا کو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے معروف اسلامی اسکالر سے شادی کر لی سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور تصاویر کے مطابق سابقہ اداکارہ نے گجرات شہر میں عالم دین مولانا انس سے شادی کی

شوبز دنیا کو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے معروف اسلامی اسکالر سے شادی کر لی سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور تصاویر کے مطابق سابقہ اداکارہ نے گجرات شہر میں عالم دین مولانا انس سے شادی کی Source link
Science

زوم ویڈیو کالز کے باعث پلاسٹک سرجری کے خواہشمند افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ویڈیو کالنگ ایپ 'زوم' پر دفاتر کی میٹنگز میں اضافہ ہوا لیکن ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زوم ویڈیو کالز کی وجہ سے دنیا بھر میں پلاسٹک سرجریز کی مانگ میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی محققین نے بتایا ہے کہ زوم پر خود اچھا نہ دِکھنے کے باعث پلاسٹک سرجری کے خواہشمند افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ برٹش ایسوسی ایشن آف ایستھیٹکس پلاسٹک سرجنز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق پلاسٹک سرجری کے لیے ورچوئل مشاورت میں 70 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دنیا بھر کے کاسمیٹک ڈاکٹرز اور پلاسٹک سرجنز نے پلاسٹک سرجری کے اس رجحان کو 'زوم بوم' قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا کہ ویڈیو کالز پر ایک طویل وقت گزارنے کی وجہ سے مردوں سمیت کئی افراد نے کاسمیٹک سرجری کے لیے رجوع کیا ہے۔ اس حوالے سے انجیکشنز لگوانے کے لیے سب سے زیادہ رجوع...
Health

عارضہ قلب کے مریضوں کو سستے علاج کی فراہمی میں اہم پیشرفت

 نیشنل یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  کے ماہرین نے مقامی سطح پر عارضہ قلب کی سرجری میں استعمال ہونے والے اہم آلات تیار کرلیے جس کے بعد اب سستے علاج کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔  رپورٹ کے مطابق نسٹ کے حکام نے وزارت صحت کے نام مراسلہ جاری کیا جس میں درخواست کی گئی کہ یونیورسٹی کے لوکل کارڈیک اسٹنٹ، کیتھیٹرز کو استعمال کیا جائے۔ نسٹ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل آلات سرکاری اسپتالوں میں فراہمی کے لیے دستیاب ہیں لہذا سرکاری اسپتالوں کو مقامی کارڈیک ڈیوائسز کے استعمال کا پابند کیا جائے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کارڈیک اسٹنٹ، کیتھیٹرز عالمی معیار کے مطابق تیار کیے گئے ہیں، جن کی امریکا، جرمنی، پولینڈ سے ٹیسٹنگ اور تصدیق بھی کروائی گئی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ ماہ نسٹ کے شعبہ کارڈیک ڈیوائس سازی کاافتتاح کیا تھا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ذرائع کا کہنا...
Science

واٹس ایپ نے نئے بہترین فیچرزمتعارف کرا دیئے

 رواں ماہ واٹس ایپ کی جانب سے کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا اور فیس بک کی زیرملکیت اپلیکشن اب مزید کو جلد متعارف کرانے والی ہے۔ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ Wabetainfo نے اپلیکشن کے بیٹا ورژن میں نظر آنے والے چند فیچرز کے بارے میں بتایا ہے۔ ان میں سب سے دلچسپ میوٹ ویڈیوز نامی فیچر ہے۔‎ جیسا نام سے ہی عندیہ ملتا ہے کہ اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی دوست کو بھیجی جانے والی ویڈیو یا اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں کسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے میوٹ کیا جاسکے گا۔ اس فیچر کے تحت جب کسی ویڈیو کو سلیکٹ کی جائے گا تو اس میں میوٹ آپشن نظر آئے گا اور اس کو سلیکٹ کرنے پر جب ویڈیو کو بھیجا جائے تو دوست کو وہ ویڈیو بغیر آواز کے موصول ہوگی۔ یہ فیچر کافی کارآمد ہوگا کیونکہ کئی بار ریکارڈ کی جانے والی ویڈیو کے بارے میں لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس میں موجود غیرضروری آوازیں دیگر ا...