Day: November 20, 2020

Health

کورونا وائرس سے اب گبھرانا نہیں،پاکستانی ماہرین دوا تیار کر لی

کورونا کی بیماری سے نمٹنے کیلئے پاکستانی ماہرین صحت کی بڑی کامیابی، کورونا کےعلاج کی دوا تیار کر لی۔ پری کلینیکل اور کلینکل ٹرائل میں دوا کی حیران کن کامیابی سامنے آئی ہے۔کورونا متاثرہ سینئر شہریوں کی وینٹی لیٹر پر جانے سے پہلے95فیصد سے زائد ریکوری دیکھنے میں آئی ہے۔ وینٹی لیٹر پر گئے مریضوں کی بحالی کے بھی 60 فیصدسے زائد نتائج سامنے آئے ہیں۔دوا کی تیاری کا اعلان متعلقہ ادارےکی جانب سے رواں ماہ میں کیے جانے کا امکان ہے۔ستمبر کے آخر میں کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائل کا آغاز کیا گیا تھا۔معاون خصوصی فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اویکسین کےنتائج اچھے نکلے تو دنیا کے لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا، اس طرح کے کلینکل ٹرائل کاحصہ بننے سے طبی نظام میں بہتری آتی ہے، ٹیم کو یہاں تک ٹرائل لانے پر مبارکباد دیتاہوں. اسلام آباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ڈا...
Health

آکسفورڈ یونیورسٹی کی کووڈ ویکسین سے متعلق اہم پیشرفت

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسترازینیکا کی کووڈ 19 ویکسین 55 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے محفوظ اور کورونا وائرس کے خلاف مدافعتی ردعمل پیدا کرتی ہے۔ طبی جریدے دی لانسیٹ میں اس ویکسین کے ابتدائی ٹرائل کے حوصلہ افزا نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ اس ٹرائل میں 560 افراد شامل تھے اور ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ ویکسین ہر عمر کے افراد کے لیے محفوظ اور نوجوان و معمر افراد کے مدافعتی نظام پر یکساں اثرات مرتب کرتی ہے۔ اس ویکسین کے لیے ایڈنو وائرس ویکٹر پلیٹ فارم کو استعمال کیا گیا اور اس پر مبنی ویکسینز کو اب تک معمر افراد پر آزمایا نہیں گیا یا آزمائش کی گئی تو نوجوانوں کے مقابلے میں نتائج بدتر رہے۔ نتائج میں بتایا گیا کہ ٹرائل میں شامل کسی بھی رضاکار کو غیرمتوقع اور سنگین مضر اثرات کا سامنا نہیں ہوا۔ ابھی یہ تو معلوم نہیں کہ یہ وائرس کووڈ 19 سے بچانے کے لیے موثر...
Health

موٹاپے سے خود کو بچانے کا ایک آسان نسخہ

جسمانی وزن میں اضافے سے پریشان ہیں اور بڑھتی توند سے نجات چاہتے ہیں ؟ تو اپنی غذا میں اس تبدیلی کو فوری اپنالیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 1975 سے دنیا بھر میں موٹاپے کی شرح میں لگ بھگ 3 گنا اضافہ ہوا ہے، مثال کے طور پر 2016 میں ایک ارب 90 کروڑ سے زائد بالغ افراد کو زیادہ جسمانی وزن کا حامل قرار دیا گیا تھا۔ ان مین سے 65 کروڑ سے زیادہ موٹاپے کا شکار تھے اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ اضافی وزن ذیابیطس، دل کی شریانوں کے امراض، کچھ اقسام کے کینسر اور دیگر متعدد بیماریوں کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ تاہم اپنی غذا میں زیادہ پروٹین والی خوراک کا اضافہ کرکے جسمانی وزن میں نمایاں کمی لانے میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ طبی جریدے دی امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں جائزہ لیا گیا تھا کہ زیادہ پروٹین والی غذائئیں کس حد تک جسمانی...
Health

اینٹی بائیوٹک ادویات دینے سے متعدد بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ، ڈاکٹروں نے اہم انکشافات کرلیے

امریکا میں ہونے والی ایک طویل تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دو سال یا اس سے کم عمر بچوں کو اینٹی بائیوٹک ادویات دینے سے ان میں متعدد بیماریاں پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ہزاروں بچوں پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق 2 سال یا اس سے کم عمر ایسے بچے جنہیں کم از کم ایک اینٹی بائیوٹک دوا دی جاتی ہے، ان میں نو عمری یا بلوغت کے وقت استھما، الرجی، نظام ہاضمہ کی خرابی، کم وزنی، یا موٹاپے سمیت سوزش جیسی بیماریاں یا شکایات عام ہوجاتی ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن لڑکوں یا لڑکیوں کو ایک سے زائد اینٹی بائیوٹک دوا دی جاتی ہے، ان میں بڑھتی عمر میں مزید سنگین طبی مسائل یا بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ امریکی طبی جریدے مایو کلینک پروسیڈنگز میں شائع تحقیق کے مطابق امریکا میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ 2 سال یا اس سے کم عمر بچوں کو صرف ایک اینٹی بائیوٹک دوا دینے سے بھی ان می...
Health

ڈبلیو ایچ او: لاک ڈاؤن کی اب کوئی ضرورت نہیں ہوگی، مگر کیسے؟

عالمی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر95 فیصد لوگ ماسک پہنیں تو لاک ڈاؤن کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی سینیٹائزر لگانا بھی لازمی امر ہے۔ گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ماسک پہننے سے کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر بچاؤ نہیں ہوتا لیکن یہ بہت ضروری ہے۔ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیوایچ او) یورپی علاقے کے ڈائریکٹر ہنس کلگو نے کہا کہ اگر95 فیصد لوگ محفوظ ماسک پہنتے ہیں تو ملک کے کسی بھی حصے میں کورونا وائرس کے سلسلے میں لاک ڈاؤن لگائے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سبھی اپنے حصے کا کام کریں یعنی محفوظ ماسک پہنیں تو لاک ڈاؤن سے بچاجاسکتا ہے، میں اس بات سے پوری طرح متفق ہوں لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے خلاف اٹھایا جانے والا آخری طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ماسک پہننے سے کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر بچاؤ نہیں ہوتا ...
Health

ویکسین کیسے کام کرتی ہے؟

ویکسین بیماری کے ایجنٹس کی ہو بہو نقل کرتی ہے، اور ان کے خلاف دفاع قائم کرنے کے لیے مدافعتی نظام کو ابھارتی ہے۔ ویکسین ایک دھوکے کا کام کرتی ہے، ویکسین لگنے کے بعد جسم کا مدافعتی نظام سمجھتا ہے کہ کوئی مخصوص بیکٹیریا یا وائرس حملہ آور ہو گیا ہے، لیکن اس ویکسین سے جسم بیمار نہیں ہوتا۔ اینٹی جن پریزنٹنگ سیل (APC) یہ خلیات (اے پی سی) جسم میں حملہ آوروں کے خلاف گھومتے رہتے ہیں، جب یہ کسی حملہ آور اینٹی جن (antigen) کو پاتے ہیں تو اسے اپنے اندر جذب کر لیتے ہیں اور انھیں توڑ کر اپنی سطح پر اس کے حصوں کو نمایاں کرتے ہیں۔ ٹی ہیلپر سیل ایکٹویشن اے پی سیز اینٹی جن کو نمایاں کرتے ہوئے ان جگہوں سے گزرنے لگتے ہیں جہاں مدافعتی خلیات جمع ہوتے ہیں، جیسا کہ لمف نوڈز۔ اینٹی جن کا تدارک کرنے والے مخصوص ٹی سیلز (naive T cell) انھیں چوں کہ باہر سے آنے والے سمجھتے ہیں اس لیے فوری طور پر ف...
Science

اب ہر ویڈیو سے پیسے کمائے جائیں گے، یوٹیوب نے بڑی خوشخبری سنادی

دنیا کی معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنی کمائی کا ذریعہ مزید وسیع کردیا، یوٹیوب اب اپ لوڈ ہونے والی ہر ویڈیو سے پیسے کمائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب یوٹیوب پر کوئی بھی ویڈیو اشتہارات سے محفوظ نہیں رہے گی، اس پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے والی تمام ویڈیوز پر اشتہارات نظر آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے 18 نومبر کو ٹرمز آف سروسز کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت اب ان ویڈیوز پر بھی اشتہارات دکھائے جائیں گے جو یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائے پی پی) کا حصہ نہیں ہوں گی، اس سے قبل صرف ان ویڈیوز پر اشتہارات نظر آتے تھے جو وائے پی پی پروگرام کا حصہ ہوں۔ اب کوئی بھی صارف اپنے چینل پر ویڈیو لگائے گا اس کی ویڈیو پر اشتہارات ہوں گے لیکن صارف کو ایک پیسہ نہیں ملے گا، ہاں البتہ وہ صارف جس نے ایک سال کے اندر اپنے چینل پر 1 ہزار سبسکرائبرز اور 4 ہزار پ...
Health

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین خریدنے کے لیے 15 کروڑ ڈالرمختص

حکومت پاکستان نے عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین خریدنے کے لیے 15 کروڑ ڈالرمختص کرنے کی سمری تیار کر لی ہے۔ دستاویز کے مطابق کورونا ریلیف اقدامات کی مد میں ویکسین خریدی جائے گی۔ حکومت نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کیلئے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت قومی صحت کی پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹرنوشین حامد نے اس کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دی ہے۔ ڈاکٹر نوشین حامد کے مطابق کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں اور 2 ویکسین ساز اداروں سے رابطے ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت متوقع ویکسین کی ملک میں بروقت دستیابی کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور امید ہے پاکستان کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ میں کامیاب ہوگا۔ وزارت صحت نے پہلے فیز میں ہیلتھ ورکرز، ضعیف شہریوں کیلئے ویکسین بکنگ کی تجویز دی تھی۔ ...
Health

امریکی دواساز کمپنی کورونا ویکسین کی منظوری کیلئے آج ایف ڈی اے کو درخواست دیگی

امریکی دواساز کمپنی فائزرکہنا ہےکہ وہ اپنی کورونا ویکسین کی منظوری کے لئے آج فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کو درخواست دیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دواساز کمپنی فائزر کا کہنا ہے کہ کمپنی ہنگامی حالت میں دی جانے والی ویکسین کی عارضی یا مشروط اجازت چاہتی ہے جس کے لیے ایف ڈی اے کو درخواست آج دی جائے گی۔ایف ڈی اے کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کہتے ہیں کہ فائزر اورموڈرنا کی تیار کردہ ویکسین انتہائی مؤثر ہیں اور جس تیزی سے ویکسین تیار کی گئی ہے ان میں ویکسین کی افادیت پر سمجھوتہ نہیں کیاگیا۔ واضح رہے کہ امریکی اور جرمن دواساز کمپنیوں کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے حتمی نتائج میں ویکسین کو کسی بھی نقصان کے بغیر 95 فیصد مؤثر تسلیم کیا گیا ہے جب کہ دونوں کمپنیوں کی جانب سے پچھلے ہفتے اپنی کورونا ویکسین کے 90 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ ...