Day: November 19, 2020

Science

ایس ایم ایس کا عہد 28 سال بعد ختم ؟

دنیا بھر میں فیس بک کی زیرملکیت اپلیکشن واٹس ایپ کو ماہانہ ڈیڑھ ارب سے زائد افراد اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس میں میسجز بھیجنا مفت ہے اور بس انٹرنیٹ درکار ہوتا ہے۔ مگر ایسا لگتا ہے کہ واٹس ایپ کو اپنے سب سے بڑے حریف کا سامنا ہونے والا ہے کیونکہ گوگل نے اینڈرائیڈ فونز میں ٹیکسٹ میسجز کو لگ بھگ واٹس ایپ جتنا ہی بہتر بنادیا ہے۔ گوگل میسجز بنیادی طور پر اس کمپنی کے رچ کمیونیکشن سروس (آر سی ایس) کا حصہ ہے جس پر 2016 سے کام ہورہا ہے اور یہ ایس ایم ایس یا شارٹ میسج سروس کی جگہ لے گا جس کو 25 سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے جبکہ صارفین اس پر وائی فائی پر چیٹ، ہائی ریزولوشن تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے اور موصول کرنے کی سہولت، ریڈ رسیپٹ، ٹائپنگ انڈیکٹرز گروپ چیٹ اور گروپ چیٹس میں لوگوں کو ایڈ یا نکالنے جیسے فیچرز استعمال کرسکیں گے۔‎ 2 سال کی کوششوں کے بعد آخر...
Science

انسان کے مقابلے میں سیکڑوں گنا تیزی سے پیکنگ کرنے والا روبوٹ

انجینئروں نے ایک ایسا روبوٹ بازو تیار کیا ہے جو انسانوں کے مقابلے میں 350 گنا تیزی سے اشیا کی شناخت کرتا ہے، انہیں اٹھاکر ایک جگہ رکھتا ہے اور اس طرح برق رفتار پیکنگ میں انقلاب آسکتا ہے۔ یہ روبوٹ نیورل (اعصابی) نیٹ ورک کی طرز پر کام کرتا ہے جسے یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، برکلے کے کین گولڈبرگ اور ان کے ساتھیوں نے ڈیزائن کیا ہے۔ ایمیزون اور سامان بھیجنے والی دیگر کمپنیاں ایک عرصے سے اس کے حل کی تلاش میں تھیں کیونکہ کووڈ 19 کی خوف ناک وبا کی بنا پر دنیا بھر میں گھر بیٹھے انٹرنیٹ کے ذریعے خریداری کا رجحان کئی گنا بڑھ چکا ہے۔ قبل ازیں انہی سائنس دانوں کی ٹیم ایک سافٹ ویئر اور ہارڈویئر میں بعض تبدیلیاں کرچکی ہے جس کی بنا پر روبوٹ بازو کی گرفت کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے اور اب وہ کمپیوٹر کی بدولت بہتر انداز میں دیکھ سکتے ہیں اور سہ جہتی (تھری ڈائمینشنل) انداز میں اشیا کو ا...
Health

اسلام آباد میں کورونا سے مزید سات تعلیمی ادارے سیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 7 تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ہمک میں کورونا کے دو کیسز، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ترلائی میں دو اور اسلام آباد ماڈل اسکول فارگرلز ای نائن میں تین کیسز رپورٹ ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائزایف ایٹ تھری میں 2 کیسز، اسلام آباد میں ای الیون میں واقع نجی اسکول میں 4 کیسز اور اسلام آباد میں جی 15 میں واقع نجی اسکول میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں اس سے پہلے 134 تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز پر سیل کیا جاچکا ہے۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی...
Science

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو 113 ملین امریکی ڈالر کا ہرجانہ

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے موبائل فونز کی کارکردگی سست کیے جانے کے الزامات کے عوض 113 ملین امریکی ڈالر (85 ملین پاؤنڈ) ہرجانہ ادا کرے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 33 امریکی ریاستوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پرانے موبائل فونز کی کارکردگی اس لیے سست کردیتی ہے تاکہ اس کے صارفین نئے فونز خریدیں۔ 2016 میں آئی فون 6، 7 اور ایس ای ماڈلز میں بیٹری کے مسائل اور سست کارکردگی کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس سے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے تھے۔ ایپل کی جانب سے 2016 میں آئی فون 6 ، آئی فون 7 اور ایس ای کے لیے سافٹ وئیر فیچر متعارف کرایا گیا تھا جو کہ پرانے آئی فونز کی کارکردگی سست کردیتا تھا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایپل نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تاہم اس سے پہلے کمپنی بیٹری لائف کو برقرار رکھنے کے لیے فونز کو سست کرنے کا اعتراف کرچکی تھی۔ ا...
Health

پاکستان کی 10 فیصد آبادی بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہے: یونیسف

دنیا بھر میں آج بیت الخلا کا عالمی دن یعنی ورلڈ ٹوائلٹ ڈے منایا جا رہا ہے، پاکستان کی 10 فیصد آبادی بیت الخلا کی سہولت سے محروم اور کھلے میں رفع حاجت کرنے پر مجبور ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز سنہ 2013 میں کیا گیا جس کا مقصد اس بات کو باور کروانا ہے کہ صحت و صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک محفوظ اور باقاعدہ بیت الخلا اہم ضرورت ہے۔ اس کی عدم دستیابی یا غیر محفوظ موجودگی بچوں اور بڑوں میں مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ سنہ 2015 میں اقوام متحدہ نے ہر شخص کے لیے ٹوائلٹ کی فراہمی کو عالمگیر انسانی حقوق میں سے ایک قرار دیا تاہم اکیسویں صدی میں بھی دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد بنیادی بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہیں۔ دنیا بھر میں 60 کروڑ سے زائد افراد کھلے میں رفع حاجت کرنے پر مجبور ہیں اور دنیا کی صرف 45 فیصد آبادی کو صاف ستھرے اور محفوظ ٹوائلٹ میسر ہیں۔ علاوہ ازیں د...
Business

پیداواری لاگت میں کمی کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر غیر ضروری ٹیکسز ختم کئے جائیں‘چیئرمین پیاف حکومت ایندھن کی قیمتیں کم رکھ کر کاروباری طبقہ کو حقیقی معنوں میںریلیف دے‘ میاں نعمان کبیر

پیداواری لاگت میں کمی کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر غیر ضروری ٹیکسز ختم کئے جائیں‘چیئرمین پیاف حکومت ایندھن کی قیمتیں کم رکھ کر کاروباری طبقہ کو حقیقی معنوں میںریلیف دے‘ میاں نعمان کبیر Source link