Day: November 18, 2020

Science

صارفین انسٹاگرام کی اِس نئی تبدیلی سے ناخوش، ڈیلیٹ کرنے کی دھمکیاں

دنیا کی مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ہوم پیج پر کی جانے والی حالیہ بڑی تبدیلی سے دنیا بھر کے صارفین ناخوش نظر آرہے ہیں اور کئی صارفین نے تو ایپ ڈیلیٹ کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔ فیس بک کی زیرملکیت انسٹاگرام نے گزشتہ ہفتے اپنے ہوم پیج پر ٹک ٹاک کی طرز پر ویڈیو فیچر ریلز اور شاپنگ بٹن کا اضافہ کیا گیا تھا تاہم صارفین کو یہ تبدیلی پسند نہیں آ رہی ہے۔ صارفین اس تبدیلی کو بدصورت اور اذیت ناک قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق درجنوں صارفین فیس بک انتظامیہ کو بھی اس تبدیلی پر شکایتی کالز کی ہیں جن میں انہوں نے اپنے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔ ایک صارف نے اس ری ڈیزائننگ کو کچرے سے مشابہت دیتے ہوئے پرانے انسٹاگرام ڈیزائن کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ انسٹاگرام لے آؤٹ میں کی جانے والی میجر ری ڈیزائننگ کا اعلان گزشتہ ہفتے انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موزری ک...
Health

دنیا کی پہلی کورونا ویکسین آخرکار تیار ہوگئی

امریکا کی فائزر اور جرمنی کی بائیو این ٹیک نے سب سے پہلے 9 نومبر کو اپنی کورونا ویکسین کے انسانی ٹرائل کے تیسرے اور آخری مرحلے کے ابتدائی نتائج جاری کرتے ہوئے اسے بیماری سے تحفظ کے لیے 90 فیصد سے زیادہ موثر قرار دیا تھا۔ اب یہ دنیا کی پہلی ویکسین بن گئی ہے جس کے آخری مرحلے کے ٹرائل کو مکمل کرکے حتمی نتائج جاری کردیئے گئے ہیں اور اب یہ کمپنیاں امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے ایمرجنسی استعمال کی منظوری حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرائیں گی۔ حتمی نتائج میں بتایا گیا کہ یہ ویکسین بیماری کی روک تھام میں 95 فیصد تک موثر ہے۔ دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اتنا ڈیٹا موجود ہے جو یو ایس ڈرگ ریگولیٹر کی شرائط کو پورا کرسکتا ہے اور آئندہ چند روز میں ایمرجنسی استعمال کی منظوری کی درخواست جمع کرائی جائے گی۔ گزشتہ ہفتے دونوں کمپنیوں نے تیسرے مرحلے کے ابتدائی نتائج میں...
Science

فیس بک میسنجر پر نیا فیچر متعارف

سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے اپنے میسنجر میں ’ وینش موڈ ‘ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے استعمال سے اب صارف ایک بار میسنجربند کریں گے تو اس میں موجود‌ تمام چیٹ خود بہ خود‌ ختم ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اگر بھیجے ہوئے پیغام ، تصویر یا ویڈیو کا کوئی دوست اسکرین شاٹ لے گا تو پیغام بھیجنے والے کو نوٹی فکیشن کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر فی الوقت امریکا کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، آزمائش کی کامیابی کے بعد اسے مرحلہ وار دیگر ممالک کے صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایمیزون اور گوگل کے مقابلے میں فیس بک نے مفت کلاؤڈ گیمنگ سروس متعارف کرائی تھی۔ فیس بک کلاؤڈ گیمنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی ایک اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی ہے مگر اس کا طریقہ کا...
Health

پولیو ٹیمیں ضلع دادو کے دور دراز علاقوں تک پہنچنے میں ناکام

ضلع دادو کے دور دراز علاقوں کے عوام نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو بتایا ہے کہ اگست، ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران کوئی پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے ان کے پاس نہیں پہنچی۔ کارو کوٹ کے رہائشی خان محمد رستمانی نے کہا کہ مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلانے والے رضاکار علاقے میں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ کارو کوٹ میں کم از کم 300 بچے ہیں جنہیں اس مفلوج کردینے والی بیماری کے خلاف ویکسین کی ضرورت ہے۔ ایک اور مقامی شخص خادم رند نے کہا کہ سدو بورو کے علاقے واہی پاندھی کے نزدیک کیرتھر پہاڑی سلسلے میں واقع ہیں جنہیں محکمہ صحت نے بالکل نظر انداز کررکھا ہے۔ کیرتھر سلسلے میں واقع علاقے لوپ سے تعلق رکھنے والے محمد خان شاہانی نے بھی محکمہ صحت کے مقامی حکام کی شکایت کی اور کہا کہ گاؤں کے مقامی رہائشیوں نے علاقے میں کبھی کوئی پولیو ٹیم یا محکمہ صحت کے کسی ...
Business

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کے الیکشن میں بزنس مین پینل بھر پور کامیابی حاصل کرے گی‘ شہباز اسلم تاجر برادری میاں انجم نثار کی قیادت میں متحد ہے ان کی دوبارہ کامیابی سے صنعتکاربرادر ی کے مسائل حل ہونگے

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کے الیکشن میں بزنس مین پینل بھر پور کامیابی حاصل کرے گی‘ شہباز اسلم تاجر برادری میاں انجم نثار کی قیادت میں متحد ہے ان کی دوبارہ کامیابی سے صنعتکاربرادر ی کے مسائل حل ہونگے Source link
Health

وفاقی دارلحکومت کورونا کے زد میں، کیسز کی شرح گزشتہ روز 11.78 فیصد ہوگئی

اسلام آباد  میں کورونا کے روزانہ سامنے آنے والے کیسز کی شرح گزشتہ روز 11.78 فیصد ہوگئی جو مارچ میں وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ جڑواں شہروں میں 5 افراد کی اس وائرس نے جان لے لی اور گزشتہ روز مزید 353 افراد اس بیماری کا شکار ہوئے۔ دوسری جانب عملے اور طلبہ میں وائرس کی تصدیق کے بعد 5 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔ ان میں اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز، ایف۔ 7/2، اسلام آباد ماڈل اسکول جی۔ 7/3، اسلام آباد ماڈل کالج برائے بوائز H-9، اسلام آباد ماڈل کالج برائے گرلز F-6/2 اور اسلام آباد ماڈل کالج مالپور شامل ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اسلام آباد میں منگل کے روز تین افراد وائرس سے ہلاک ہوئے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 917 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 226 مثبت کیسز آئے، 127 مرد اور 99 خواتین متاثر ہوئے جبکہ مژبت کیسز کی...