Day: November 16, 2020

Science

چینی کمپنی شیاؤمی نے کم قیمت میں زبردست فیچرز والے فونز پیش کر دیے

کورونا وائرس کے دوران سیلز میں ایپل کو پیچھے چھوڑنے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے کم قیمت میں زبردست فیچرز والے فونز پیش کر دیے۔ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں شیاؤمی کی فروخت میں 45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد چینی کمپنی سب سے زیادہ اسمارٹ فونز سیل کرنے والی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئی تھی۔ اب شیاؤمی نے حال ہی میں اپنے دو فون ایم آئی 10ٹی اور ایم آئی 10ٹی پرو پیش کیے ہیں اور دونوں ماڈلز میں ٹرپل (تین) کیمرا سیٹ اپ موجود ہیں۔آیم آئی 10 ٹی کا مین کیمرا 64 میگا پکسل جب کہ ایم آئی 10 ٹی پرو کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے۔ دوسری جانب ایم آئی 10 ٹی کا پرو ماڈل 8 کے ویڈیو کو سپورٹ کرتا ہے جب کہ دونوں ماڈلز میں 5 جی ٹیکنالوجی بھی ہے۔ شیاؤمی کے نئے فون کی اگر قیمت کی بات کی جائے تو ایم آئی 10 ٹی کی قیمت 489 ڈالرز ہے جب کہ ایم آئی 10 ٹی پرو کی قیمت 517 ڈالرز ہ...
Health

کورونا وائرس: دنیا بھر میں ایک کروڑ53 لاکھ 49 ہزار سے زائد مریض زیرعلاج

عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 48 لاکھ10 ہزار316افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 13 لاکھ24 ہزار320 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک کورونا کے 3 کروڑ 81 لاکھ 36 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ53 لاکھ 49ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔ دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے2لاکھ 51 ہزار832 اموات اور ایک کروڑ13 لاکھ 66 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ30 ہزار109 اور 88 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ65 ہزار811 اور 58 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ فرانس میں 19 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر اور44 ہزار548 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس م...