Day: November 14, 2020

Health

کورونا وائرس کے بعد ایک اور پُراسرار بیماری پھیل گئی جس سے 76 سے زائد اموات ہوئیں

نائیجیریا میں کرونا کے بعد ایک اور پُراسرار بیماری پھیلنا شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں لوگوں کی اموات بھی ہورہی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی مختلف ریاستوں میں پھیلنے والی بیماری کو ڈاکٹر نے ’یلو بخار‘ کا نام دیا جس سے چار دنوں میں 76 سے زائد اموات ہوئیں۔ نائیجیریا کے مرکز برائے انسداد امراض (ڈیزیز کنٹرول سینٹر) کے ڈائریکٹر جنرل چکوے نے تصدیق کی کہ ریاست ڈیلٹا، انوگنو اور باؤچی میں یہ بخار تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گیارہ نومبر تک ڈیلٹا میں گیارہ نومبر تک 35 ، باؤچی میں 8 اور انوگنو میں 33 اموات ہوئیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان تینوں ریاستوں میں یلو فیور (زرد بخار) کے 222 کیسز آئے جن میں سے 19 کی تصدیق ہوچکی ہیں، جو لوگ اس بیماری کا شکار ہوئے اُن کی عمریں ایک سے 55 سال کی عمر تک ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے انکشاف کیا کہ حیران کن طور پر اب تک ...
Health

عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین کے ابتدائی نتائج سے متعلق اہم بیانیہ جاری کر دیا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا ویکسین کے ابتدائی نتائج کو انتہائی اہم قرار دے دیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ویکسینیشن محکمے کی ڈائریکٹوریٹ اوبرائن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وبائی بیماریوں کو روکنے کے لیے ضروری ویکسین پر اعتماد کرنا انتہائی اہم ہے۔ کیٹ اوبرائن نے اس امید کا اظہار کیا کہ تجربہ کیے جانے والی دیگر کرونا وائرس کی ویکسینز کے نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے، اور ان ویکسینز کے نتائج موثر آئے تو دنیا کے لئے یہ بڑی کامیابی ہوگی۔ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ ویکسین کے بعد کچھ جادوئی طور پر تبدیل نہیں ہوگا، احتیاط جاری رکھنی ہوگی، ہمیں مختلف اقسام کی کرونا ویکسین تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے حکام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا ویکسین کی تیاری کےتجربات جاری رکھیں جائیں، یہ نہیں سمجھنا چاہیئے کہ2،1 ممکنہ ویکسین کے...
Science

فیس بک نے وینش موڈ نامی فیچر متعارف کرا دیا

فیس بک نے رواں ماہ اپنی زیرملکیت میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ میں ایک فیچر متعارف کرایا تھا، جو نئے پیغامات کو 7 دن بعد خودبخود غائب کردے گا، جسے ڈس اپیئرنگ میسجز کا نام دیا گیا تھا۔ اب فیس بک نے اس سے ملتا جلتا فیچر میسنجر کے لیے بھی متعارف کرادیا ہے۔ وینش موڈ نامی یہ فیچر واٹس ایپ سے مختلف ہے کیونکہ اس میں پیغامات ایک بار دیکھے جانے اور چیٹ ونڈو بند کیے جانے پر غائب ہوں گے۔ فیس بک کے مطابق اس فیچر کا مقصد قریبی دوستوں اور گھروالوں سے اس فکر کے بغیر رابطے میں رہنا ہے کہ وہ بات چیت برسوں تک موجود رہے گی۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچر میمز، گفس، اسٹیکرز اور ری ایکشنز کے لیے بہترین ہے، جن کو آپ چیٹ ہسٹری میں دیکھنا نہیں چاہتے۔ یہ فیچر صارف کو خود ٹرن آن کرنا ہوگا، جس کے لیے کسی چیٹ تھریڈ کو سوائپ اپ کرنا ہوگا اور وینش موڈ کام کرنے لگے گا۔ سوائپ اپ دوبارہ کرنے پر معمول کی چیٹ وا...
Health

کورونا وائرس، امریکا نے انفیکشن کو روکنے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا

عالمی وبا کووڈ نائنٹین سے شدید متاثر امریکا نے اس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز کرونا ویکسین تیار کرنے والی ٹیم آپریشن وارپ اسپیڈ کے سربراہ مونسیف سلاؤ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکا میں دسمبر تک کورونا ویکسین کے بڑھتے انفیکشن کو روکنے کے لئے فوری ویکسین کے استعمال کی منظوری مل سکتی ہے۔ مونسیف سلاؤ نے بتایا کہ کرونا کی دو الگ الگ ویکسینز کلینیکل ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے میں ہیں، تیسرے مرحلے کا کلینیکل ٹیسٹ پورا ہونے کے کچھ ہفتے بعد ملک کا محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ہنگامی صورت حال میں ان ویکسینز کو استعمال میں لانے کی منظوری دے سکتا ہے، ہمیں امید ہے کہ کرونا ویکسینز کو منظوری مل جائے گی اور دسمبر کے مہینے میں اسے کئی لوگوں کو لگایا جائےگا۔ دوسری جانب عالمی وبا (کووڈ 19) سے متاثرہ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دورا...
Health

دنیا کے ہر فرد تک کورونا ویکسین پہنچانے کے لیے بل گیٹس پرعزم

رواں ہفتے فائزر اور بائیو این ٹیک کے ساتھ روس کی جانب سے ویکسینز کے انسانی ٹرائل کے آخری مرحلے کے ابتدائی نتائج جاری کیے گئے، جن میں کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے بہت زیادہ موثر قرار دیا۔ ان اعلانات کے بعد اب بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے دنیا میں ہر ایک تک کورونا ویکسینز کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مزید 7 کروڑ ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 12 نومبر کو جاری بیان میں ملینڈا گیٹس نے کہا 'کووڈ 19 ہر جگہ موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہر ایک کو مساوی بنیادوں پر ٹیسٹوں، ادویات اور ویکسینز تک رسائی اس وقت حاصل ہو، جب وہ دستیاب ہو، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہوں'۔‎ اس فاؤنڈیشن کی جانب سے 5 کروڑ ڈالرز کوویکس ایڈوانس مارکیٹ کمیٹمنٹ گروپ کو دینے کا وعدہ کیا گیا جبکہ 2 کروڑ ڈالرز کی امداد کولیشن آف ایپیڈیمک پریپرڈینس انوویشنز کو دی جائے ...
Science

نوکیا کا نیا اسمارٹ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

نوکیا کا نیا اسمارٹ فون 3.4 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ اس فون کو کمپنی نے سب سے پہلے ستمبر میں یورپ میں متعارف کرایا تھا اور اب اسے پاکستان میں پیش کیا گیا ہے۔ بنیادی طور پر یہ ایک انٹری لیول فون ہے جس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 460 پراسیسر دیا گیا ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ ون پروگرام کا حصہ ہے جس میں بنیادی طور پر کم فیچرز فونز متعارف کرائے جاتے ہیں اور نوکیا کے اس فون میں اسٹاک اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، جس کو جلد اینڈرائیڈ 11 سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔‎ نوکیا کے اس فون میں 6.39 انچ ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے اوپری بائیں کونے میں پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔ فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک بار چارج کرنے پر عام استعمال پر وہ 2 دن تک کام کرسکے گی۔ اس مقصد کے لیے بیٹری میں ...
Science

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ایک ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ایک ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، یہ ایشائی ملک 2025ء تک شہروں میں ڈرون پروازوں کے ذریعے فضائی ٹریفک عام کرنا چاہتا ہے۔ ہم نے فلموں میں تو اندرون شہر سفر کے لیے اڑنے والی کئی گاڑیاں دیکھی ہیں لیکن جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ڈرون ٹیکسی کی آزمائشی پرواز نے اب اسے حقیقت بنا دیا ہے۔ جنوبی کوریا میں بڑھتی ہوئی ٹریفک بہت بڑا مسئلہ ہے، لیکن حکمرانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور اس میں کمی لانے کیلئے ڈرون ٹیکسی کا تجربہ کیا جائے۔ اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ سال تک ان ڈرون پروازون کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں چینی کمپنی نے ایک ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ ایشائی ملک 2025ء تک شہروں میں ڈرون پروازوں کے ذریعے فضائی ٹ...
Health

ذیابیطس کے عالمی دن، شنیرا اکرم نے پیمرا کو اہم تجویز دے دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو اشتہارات سے متعلق ایک تجویز پیش کی۔ شنیرا اکرم سوشل میڈیا پر سماجی مسائل سے متعلق آواز اٹھانے اور بات چیت کرنے میں کافی آگے رہتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک اور مسئلے پر آواز اٹھائی ہے۔ سابق کپتان کی اہلیہ نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر اپنی ٹوئٹ میں پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'ذیابیطس کا شکار افراد کے حواالے سے پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر آتا ہے'۔ شنیرا اکرم نے مزید کہا کہ اگر پیمرا واقعی غیر ذمہ دارانہ مواد پر پابندی عائد کرنا چاہتا ہے تو میں آپ کو تجویز پیش کرتی ہوں کہ جنک کھانے کے اشتہارات کی وجہ سے ہماری عوام پر پڑنے والے اثرات کو دیکھنا شروع کریں۔ وسیم اکرم کی اہلیہ نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع...