Day: November 13, 2020

Science

اسلام آباد میں روبوٹ کے ذریعے کووڈ-19 ٹیسٹ کی پہلی لیبارٹری کا افتتاح

پاکستان میں پہلی بار کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد میں اضافے کے لیے برطانیہ کی کمپنی فیوچر ٹرسٹ اینڈ اوپینسل کے تعاون سے روبوٹ کے ذریعے کووڈ-19 ٹیسٹ کی لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے اسلام آباد میں فیوچر لیبارٹری کا افتتاح کیا جہاں روزانہ 2 ہزار ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔ غیر منافع بخش تنظیم (این پی او) فیوچر ٹرسٹ نے جے ایس گروپ کے ساتھ مل کر پاکستان میں لیبارٹری قائم کی جس کے لیے برطانیہ کی اوپینسل کی تیار کردہ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔‎ رپورٹ کے مطابق این پی او غربت کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کی داد رسی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنا چاہتی ہے۔ موبائل کووڈ-19 بائیو سیفٹی کے لیول ٹو پلس سہولت سے آراستہ ہے اور آئی ایس او 15189 کے اسٹینڈرڈ کے مطابق تعمیر کی گئی ہے اور کووڈ-19 آر ٹی-کیو پی سی آر ٹیسٹ کی صلاحیت رکھ...
Health

کورونا کے باعث حالات بگڑنے لگے، ماہر ڈاکٹر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

متعدی امراض میں امریکا کے سب سے بڑے ماہر خیال کئے جانے والے ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کورونا وبا سے متعلق گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فاوچی نے کہا کہ امریکا میں کورونا کے باعث بہت مشکل صورت حال ہے اور یہ کافی پریشان کن ہے۔ ڈاکٹر فاوچی نے کہا کہ چار ماہ قبل کانگریس کے سامنے کہا تھا کہ اگر اس پر قابو نہیں پایا گیا تو ایک دن میں ایک لاکھ انفیکشن تک پہنچ سکتے ہیں، لوگوں کا خیال تھا کہ میں مبالغہ آرائی سے کام لے رہا ہوں، آج حقیقت سامنے آرہی ہے اب دیکھو کیا ہو رہا ہے، یہ ہمارے بُری خبر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے یہ باتیں کئی بار عوامی سطح پر کہی ، جس کا مطلب لوگوں کو ڈرانے کے لئے نہیں، بلکہ حقیقت کا جائزہ لینے کے لیے کہ صحیح صورتحال کیا ہے۔ ڈاکٹر فاوچی کے مطابق امریکا میں دس ملی...
Science

موبائل گیم پب جی نے پاکستانی صارفین کےلیے منفرد فیچر متعارف؟ جانیئے

دنیا کی چوتھی بڑی موبائل گیم پب جی جسے کھیلنے والوں کی تعداد 75 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے، نے پاکستانی صارفین کےلیے منفرد فیچر متعارف کروا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کی مطابق پب جی ویڈیو گیم کی جانب سے پاکستانی صارفین کےلیے اردو وائس پیک متعارف کروایا گیا ہے، جس کے ذریعے پاکستانی صارفین کو اردو میں ہدایات دی جائیں گی۔ کمپنی کی جانب سے پاکستانی صارفین کےلیے اردو وائس پیک متعارف کرانے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے کیا گیا۔ واضح رہے کہ گیم کھیلتے وقت انگریزی زبان میں ایک آواز کھلاڑیوں کو دشمن کی موجودگی سے متعلق بتاتی ہے اور راستوں سے متعلق راہنمائی کرتی ہے اب وہ آواز پاکستانی صارفین کو اردو میں ہدایات فراہم کرے گی۔ گیم کیسے کھیلا جاتا ہے؟ اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو ان...
Health

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوربل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں تعاون پر پاک فوج کےکردار کو سراہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔   General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) and @BillGates , Co-Chair of the Bill & Melinda @gatesfoundation , Spoke about Pakistan’s #COVID-19 response and resumption of #polio vaccination campaigns. Mr Gates conveyed his appreciation for Pakistan (1/5) — DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 12, 2020 ڈی جی آئی...