Day: November 12, 2020

Health

کرونا وائرس: چیئرمین این ڈی ایم اے کا ٹیسٹ مثبت آگیا

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کروناٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نو نومبر سے قرنطینہ میں ہیں اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل گھر سےاپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔   Chairman NDMA, Lt Gen Muhammad Afzal tests Positive for Corona. He is quarantined since 9th Nov and being treated by Brig Arshad. He will continue office work from home. pic.twitter.com/2CZLpXGivO — NDMA PAKISTAN (@ndmapk) November 12, 2020 Source link ...
Health

کورونا ویکسین کے بعد کچھ جادوئی طور پر تبدیل نہیں ہوگا، احتیاط برقرار رکھنا ہوگی، عالمی ادارہِ صحت

عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کے بعد کچھ جادوئی طور پر تبدیل نہیں ہوگا، احتیاط جاری رکھنی ہوگی، ہمیں مختلف اقسام کی کوروناویکسین تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے حکام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا ویکسین کی تیاری کےتجربات جاری رکھیں جائیں، یہ نہیں سمجھنا چاہیئے کہ2،1 ممکنہ ویکسین کے بعد سب بند کردینا چاہیئے، ہمیں مزید کورونا ویکسین تیارکرنے کی ضرورت ہے۔ ڈبلیوایچ او حکام کا کہنا تھا کہ ویکسین کےاثرات سے متعلق تمام معلومات درکارہوں گی، ممکن ہے ایک ویکسین مخصوص آبادی کوفائدہ دے، دیگر کو نہیں، جیسے چند دوائیں بوڑھوں کوزیادہ فائدہ دیتی اور حاملہ خواتین کیلئے محفوظ ہیں۔ حکام نے کہا کہ ہمیں مختلف اقسام کی کوروناویکسین تیار کرنے کی ضرورت ہے، ممکن ہےچنددوائیں زیادہ وقت کیلئےکوروناسےمحفوظ رکھیں، یہ تمام باتیں تب ہی معلوم ہوں گی جب دواؤں کےتجر...
Science

گوگل: فوٹوز کی مفت اسٹوریج اگلے سال ختم کرنے کا اعلان

گوگل فوٹوز کو استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی بڑی سہولت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یکم جون 2021 سے گوگل فوٹوز کی جانب سے فوٹوز کے لیے مفت اکاؤنٹس کی اسٹوریج پالیسی کو تبدیل کیا جارہا ہے جو کہ صارفین کو بالکل پسند نہیں آئے گی۔ اب تک گوگل فوٹوز پر اپ لوڈ ہونے والا ڈیٹا کا اسٹوریج مفت ہے مگر اگلے سال سے صارفین کو زیادہ ڈیٹا کے لیے گوگل ون کو سبسکرائب کرنا پڑے گا۔ ابھی گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ 15 جی بی آن لائن اسٹوریج جی میل، ڈرائیو وغیرہ کے لیے فراہم کی جاتی ہے، جس میں ای میلز اور فائلز اسٹور ہوتی ہیں۔‎ مگر یکم جون 2021 سے ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز کے ساتھ ساتھ گوگل فوٹوز پر اپ لوڈ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز بھی اسی اسٹوریج کا حصہ بن جائیں گی۔ اور یہ صارفین کے لیے واقعی بہت بڑا دھچکا ہے کیونکہ ابھی گوگل فوٹوز میں لامحدود تصاویر اور ویڈیوز کو...
Health

ابھی تک ایسی کوئی ویکسین نہیں جس کو عالمی سطح پرمنظوری حاصل ہو، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے واضح طور پر کہا ہے کہ ابھی تک ایسی کوئی ویکسین نہیں جس کو عالمی سطح پرمنظوری حاصل ہو۔ ڈبلیو ایچ او نے زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسین تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائر س کیخلاف ہمیں مزید ویکسینز کی ضرورت ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ ویکسین زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ مخصوص ویکسین حاملہ خواتین اور عمر رسیدہ افراد کیلئے زیادہ محفوظ ہوسکتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ 2021میں تقریباً 20فیصد آبادی کو ویکسین فراہم کی جائے۔ چند ایک ویکسین پر مرحلہ وار اقدامات جاری ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے متنبیہ کیا ہے کہ لاعلمی اور بے احتیاطی ہمیں کورونا میں مبتلا کرسکتی ہے۔ دنیا بھر کی دوا ساز کمپنیاں اس وقت کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ روس نے اپنی بنائی کورونا ویکسین کے 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ اطلاعات ہی...