Day: November 11, 2020

Health

امریکہ، جرمنی کے بعد اب روس بھی کورونا ویکسین بنانے کے قریب

امریکہ اور جرمنی کے بعد روس بھی کورونا وائرس ویکیسن کی تیاری کے قریب پہنچ گیا ہے۔ امریکی دوا ساز ادارے کے بعد روس نے بھی کورونا وائرس کی مؤثر ویکسین بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ کورونا وائرس دنیا بھر میں نہایت تیز رفتاری سے پھیل رہا ہے لیکن اب اس وائرس کی ویکسین جلد عام شہریوں تک پہنچنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی اور جرمن کمپنیوں کی تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسین تیسرے مرحلے میں بھی کامیاب ثابت ہو گئی ہے۔ اس خبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نو منتخب صدر جو بائیڈن نے انسانیت کے لیے بڑی خبر قرار دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی اسے اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ 2021 تک یہ ویکسین ان تمام شہریوں کو فراہم کی جا چکی ہو گی جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ دوسری جانب روس نے بھی اپنی بنائی کورونا ویکسین کے 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔...
Science

کراچی: الیکٹریکل انجینئرنگ کے طلبہ نے سستی بجلی پیدا کرنے کا طریقہ متعرف کرا دیا

بجلی کی طویل بندش کراچی سمیت ملک بھر میں سنگین مسئلہ رہا ہے ایسے میں کراچی کے باصلاحیت نوجوانوں نے بجلی پیدا کرنے کا آسان اور سستا طریقہ ایجاد کیا ہے۔ بجلی کی بندش سے پریشان شہریوں کی پریشانی کا حل نجی انسٹیٹیوٹ کے طلبہ نے نکال لیا ہے۔ عثمان انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی میں الیکٹریکل انجینئرنگ کےطلبہ نے بجلی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے براق نامی پراجیکٹ نہ صرف تیار کیا ہے بلکہ حب کنال میں کامیاب تجربہ بھی کرلیا ہے۔ دریاؤں اور نالوں سمیت کسی بھی پانی میں بنائی گئی ٹربائن کئی گھنٹوں تک بجلی فراہم کرسکتی ہے۔ ٹربائن 1000 والٹ کی بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ اس میں مزید جدت لا کر اس کی پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔ ہم نیوز سے گفتگو کے دوران طلبہ نے کہا کہ شمالی علاقہ جات میں ٹربائن کا استعمال مزید موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ بجلی کی فراہمی کو آسان بنانے والے براق کی لاگت ب...
Science

گوگل میپس نے نیا فیچر ڈرائیونگ موڈ متعارف کرایا

گوگل میپس نے راستوں کی تلاش میں آسانی کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا، صارفین اسٹریٹ ویو ڈیٹا بغیر 360 ڈگری کیمرے کے اپ لوڈ کرسکیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب پہلی بار گوگل کی جانب سے عام صارفین اسٹریٹ ویو ڈیٹا بغیر 360 ڈگری کیمرے کے اپ لوڈ کرسکیں گے۔ اسٹریٹ ویو میں ایک نیا فیچر ڈرائیونگ موڈ متعارف کرایا گیا ہے جو اس وقت صارفین کی محدود تعداد کو دستیاب ہے۔ اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر صارفین اپنے ہی موبائل فون سے ہی تصاویر کھینچ کر اپ لوڈ کرسکیں گے اور انہیں کسی خصوصی کیمرے کی ضرورت نہیں ہو گی جبکہ چہرے اور لائسنس پلیٹس خودکار طور پر دھندلے ہوجائیں گے۔ ڈرائیونگ موڈ سے اسٹریٹ ویو کو مزید بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی خصوصاً دیہی علاقوں میں جہاں کا زیادہ ڈیٹا گوگل کو دستیاب نہیں۔ یہ واضح نہیں کہ گوگل کی جانب سے صارفین کے فون سے اپ لوڈ کیے جانے والے ڈیٹا کے مع...