Day: November 10, 2020

Sports

اظہر علی پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ٹیم کے نئے کپتان ہوں گے، فی الحال صرف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے تقرری کی گئی

اظہر علی پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ٹیم کے نئے کپتان ہوں گے، فی الحال صرف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے تقرری کی گئی Source link
Health

کورونا ویکسین کے نوے فیصد درست نتائج، عالمی منڈی میں تیزی

کورونا ویکسین کے نوے فیصد درست نتائج آنے کے رپورٹ نے عالمی منڈی میں زبردست تیزی پیدا کردی ہے۔ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی رپورٹ پر عالمی منڈی میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، ویکسین کی خوشخبری پر وال اسٹریٹ، فٹسے، ڈاؤجونز اور نیسڈیک میں ریکارڈ تیزی ہوئی ہے۔ کورونا ویکسین آنے کی خبر پر وال اسٹریٹ میں 3.2اورٖلندن اسٹاک مارکیٹ میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا، اس کے ساتھ ہی فائزر شیئرز کی قیمت 6.3، بائیو این ٹیک شیئرز کے دام 10 فیصد بڑھ گئے، فائزر، بائیو این ٹیک نے کرونا ویکیسن کے نوے فیصد مؤثر نتائج رپورٹ کیے تھے۔ دوسری جانب کرونا ویکسین آنے کی بڑھتی امید پر آئل مارکیٹس میں بھی بڑی ہلچل ہوئی ہے، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 9فیصد اضافے کیساتھ 40 ڈالر58 سینٹ کا ہوگیا ہے جبکہ برینٹ کروڈ ویلیو میں8فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 42 ڈالر71 سینٹ ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی فارما کم...
Health

کورونا وائرس کی اندرونی ساخت کیسی ہے؟ سائنسدانوں نے تصاویر جاری کر دیں

سعودی سائنسدان کورونا وائرس کی اندرونی ساخت کی تصاویر تشکیل دینے میں کامیاب ہوگئے، تصاویر کی مدد سے وائرس کا توڑ نکالنے کی کوششوں میں مزید بہتری آئے گی۔ سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی تھری ڈی ماڈل کے ذریعے تازہ ترین تصاویر جاری کی ہیں۔ اس ماڈل میں وائرس کی بیرونی اور اندرونی سطحوں کی تفصیلی تصویر کشی کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ایسی تفصیلی منظر کشی پہلے نہیں کی گئی۔ اس ماڈل کو بنانے کے لیے ماہرین نے الیکٹرانک مائیکرو اسکوپس کی اسکین (شبیہہ) کی ہائی ریزولوشن تصاویر لیں جس کے بعد یہ ماڈل بنایا گیا۔ ماڈل میں وائرس کی اندرونی ساخت اور بیرونی سطح پر موجود پروٹین اسپائیکس کو ظاہر کیا گیا ہے، یہ پروٹین اسپائیکس انسانی خلیے کو دھوکہ دیتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک راستہ کھول دیتا ہے، جس کے بعد وا...