Day: November 8, 2020

Science

دماغی اشاروں کی مدد سے انٹرنیٹ استعمال کرنے کا خصوصی آلہ ایجاد

سعودی عرب میں نوجوانوں نے دماغی اشاروں کی مدد سے انٹرنیٹ استعمال کرنے کا خصوصی آلہ تیار کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دماغ کے اشاروں سے کام کرنے والا یہ آلہ معذور افراد کے لیے ایجاد کیا گیا ہے جو دماغی اشاروں کے ذریعے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بھی استعمال کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق چار سعودی نوجوانوں نے معذور افراد کے لیے انٹرنیٹ استعمال کرنے کا خصوصی آلہ ایجاد کیا۔ یہ آلہ ہیلمٹ نما ہے جسے سر میں پہن کر استعمال کیا جائے گا، مکمل معذوری کے شکار افراد انٹر نیٹ کا استعمال دماغ کے اشاروں سے کر سکیں گے۔ سعودی عرب میں گورنر عسیر ریجن شہزادہ ترکی بن طلال کی سربراہی میں منعقد ہونے والے آن لائن کانفرنس میں آلے کی رونمائی ہوئی ہے، شرکا نے اس منفرد ایجاد پر نوجوانوں کی تعریف کی۔ یہ آلہ دماغ کے اشارے پڑھنے کی استطاعت رکھتا ہے نیز ان کی بنی...
Health

کورونا وائرس: وفاقی حکومت نے ریپڈ ٹیسٹ کٹ کے استعمال کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ریپڈ ٹیسٹ کٹ کے استعمال کی منظوری دے دی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔ نئی کٹ کے استعمال سے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ 20 منٹ میں آجائے گا۔ اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق منظورشدہ سرکاری و پرائیویٹ لیبارٹریز ہی نئی کٹ کے تحت ٹیسٹ کر سکیں گی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی رسک سیکٹر میں 20 فیصد پی سی آر ٹیسٹ اور باقی نئی کٹ سے ہوں گے، فیز ون کی کامیابی کے بعد نئی کٹ سے تمام پرائیویٹ لیبز پر ٹیسٹ کی سہولت ملے گی۔ نئی ٹیسٹ کٹ کے تحت 20 نومبر سے ٹیسٹ کیے جائیں گے، صوبائی حکومتیں عالمی ادارہ صحت سے منظور کمپنیوں سے نئی کٹ خریدیں گے۔ مراسلے کے مطابق نئے طریقے کار کے تحت ٹیسٹ کی قیمت کا تعین وفاقی اور صوبائی حکومتیں خود سے کریں گی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ...
Science

ایپل نے آئی فون 12 کی ایسیسیریز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا

ایپل کی جانب سے آئی فون 12 پرو میکس اور آئی فون 12 منی کے پری آرڈرز کا آغاز ہو چکا ہے اور اب کمپنی نے آئی فون 12 کی ایسیسیریز کی قیمتوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ ٹیکنالوجی سائٹ دی ورج کے مطابق ایپل نے آئی فون 12 کی ایسیسیریز کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس میں نیا ’میگ سیف ڈو چارجر‘ اور ’لیدر کیس‘ بھی شامل ہے۔ آئی فون کے نئے چارجر کی قیمت 129 ڈالرز یعنی پاکستانی 20 ہزار 530 روپے رکھی گئی ہے جو کہ ایک وقت میں آئی فون کے ساتھ ساتھ ایپل واچ کو بھی چارج کر سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق آئی فون کے 129 ڈالرز کے چارجر کے ساتھ پاور برک (ایڈاپٹر) نہیں ملے گی، صارفین کو 20 واٹ یو ایس بی سی پاور برک 19 ڈالرز میں الگ سے خریدنا ہو گا۔ دوسری جانب کمپنی کی جانب سے چارجر کی قیمت کا اعلان تو کر دیا گیا ہے لیکن یہ صارفین کب سے خرید سکیں گے، اس حوالے سے کمپنی نے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کی...