Day: November 7, 2020

Health

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے مزید 20 افراد کی جان لے لی

ملک میں کوروناوائرس کے باعث مزید 20 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق 20 نئی اموات کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 943 ہوگئی ہے۔ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 502 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 ہوگئی ہے جب کہ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3لاکھ 17 ہزار 898 ہو چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34 ہزار 400 ٹیسٹ کیے گئے تھے اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.36 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔ سندھ میں کورونا سے اب تک 2 ہزار 667 اموات ہوچکی ہیں جب کہ 24گھنٹوں کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 2 ہزار 399 اموات ہوچکی ہیں جن میں سے 9 افراد گزشتہ 24گھنٹوں کے دو...
Science

واٹس ایپ نے اپنی مفت پیمنٹ سروس متعارف کرادی

واٹس ایپ نے بھارت میں اپنی مفت پیمنٹ سروس متعارف کرادی ہے اور بہت جلد دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ اپلیکشن سپر ایپ بن جائے گی۔ فیس بک کی زیرملکیت کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ میں بتایا گیا کہ اس سروس کی بدولت لوگ اپنے پیاروں کو رقوم بھیج سکیں گے یا دور سے بھی کسی چیز کی قیمت ادا کرسکیں گے، جس کے لیے انہیں خود جاکر یا کسی مقامی بینک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بلاگ میں بتایا گیا کہ یہ محفوظ پیمنٹ سروس رقوم کی منتقلی کو کسی میسج بھیجنے جتنا آسان بنادے گی۔ واٹس ایپ کی جانب سے 2018 میں بھارت میں ڈیجیٹل پیمنٹ سروس کی آزمائش محدود صارفین میں شروع کی گئی تھی اور جب سے وہ اسے متعارف کرانے کے لیے ریگولیٹری منظوری کا انتظار کررہی تھی۔ اب واٹس ایپ کو یہ منظوری مل گئی ہے اور اس سروس کو آغاز میں 2 کروڑ صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس سروس سے لوگوں کو اپنے بینک اکاؤنٹس سے ایپ کے ان...