Day: November 6, 2020

Sports

ایشین باکسنگ چمپئن عثمان وزیر کی صدرمملکت سے ملاقات ،عارف علوی کی مبارکباد عثمان وزیر جیسے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں،عثمان وزیر کو مستقبل میں تمام تر سپورٹ کی جائے ، عارف علوی

ایشین باکسنگ چمپئن عثمان وزیر کی صدرمملکت سے ملاقات ،عارف علوی کی مبارکباد عثمان وزیر جیسے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں،عثمان وزیر کو مستقبل میں تمام تر سپورٹ کی جائے ، عارف علوی Source link
Science

واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کیے جانے کے واقعات بڑھنے لگے، لہذا کسی کو بھی کوڈ دینے سے گریز کریں۔ تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ سے جہاں موبائل صارفین کو بہت زیادہ سہولت میسر تھی وہیں اب ایک نئی مشکل نے ان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ جی ہاں پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ ملک بھر میں واٹس ایپ ہیک کرنے والا گروپ سرگرم ہوچکا ہے اور اب تک واٹس ایپ ہیک کیے جانے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ماہرین نے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دوست یا جاننے والے کے نام سے میسج میں کوڈ مانگا جائے تو ہرگز جواب نہ دیں کیونکہ میسج پر کسی کو کوڈ دیتے ہی آپ کا واٹس ایپ ہیک ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی واٹس ایپ اکاونٹس ہیک کرنے کے واقعات سامنے آئے تھے جس پر ...
Health

کورونا وائرس کی دوسری لہر: ملک بھر میں شادی ہالز میں تقاریب پر پابندی عائد

عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں شادی ہالز میں تقاریب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شادی ہالوں پر پابندی 20 نومبر سے نافذ ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق شادی ہال کے اندر تقاریب پر پابندی ہو گی۔ تقاریب کا انعقاد صرف کھلی جگہ پر کیا جا سکے گا۔ این سی او سی اعلامیے کے مطابق کھلی جگہ پر شادی کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار افراد شریک ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ این سی او سی نے ماسک نہ پہننے والوں کے لیے جرمانے کی شرح مقرر کر دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق بغیر ماسک کے گھر سے باہر نکلنے والے فرد سے 100 روپے جرمانہ وصول کر کے 3 ماسک دیئے جائیں گے۔ این سی او سی اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ...
Health

اسلامک یونیورسٹی: کورونا وائرس کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد، دوسری مرتبہ سیل

تازہ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیاء نے یونیورسٹی کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے 27 اکتوبر کو یونیورسٹی کو سیل کیا تھا۔ دوسری جانب اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی الیون ون میں بھی دو کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈی ایچ او ضعیم ضیاء نے اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی الیون ون کو بھی سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل کالج فاربوائز ایف 10/4 میں کورونا وائرس کے مزید تین کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے ماڈل کالج فار بوائز ایف 10/4 کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا تھا۔ اسلام آباد کے فراش ٹاوَن میں قائم نجی میڈیکل کالج میں بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کے چار کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے م...
Science

کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کی حمایت نہیں کریں گے: وفاقی وزیر آئی ٹی

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کی حمایت نہیں کریں گے البتہ قومی سلامتی کے معاملات میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام پر بنائی جانے والی وزیراعظم کی ٹاسک فورس کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ایپلیکیشن کو وقتی طور پر بند کردینا مسئلے کا حل نہیں لیکن اس عمل کا مقصد سوشل میڈیا ایپس کو ملکی قواعد و ضوابط کے ماتحت کرنا تھا۔ امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ 'یہ ضروری ہے کہ صحیح سمت میں آگے بڑھا جائے اور ہم ان خطوط کے مطابق بہت محنت کررہے ہیں، صرف سوشل میڈیا ہی نہیں بلکہ کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر قومی سلامتی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا اور ان کی توہین کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا قوانین کو کاب...