Day: November 5, 2020

Health

کیا سردیوں کے ساتھ کووڈ 19 کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے؟

کورونا وائرس کی وبا کے آغاز پر توقع کی جارہی تھی کہ جب موسم گرم ہوگا تو اس کے پھیلاؤ میں کمی آئے گی۔ اگرچہ موسم گرما میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی شرح میں کوئی خاص کمی تو نہیں آئی مگر موسم اور اس بیماری کے درمیان تعلق اب بھی سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ عرصے سے کہا جارہا ہے کہ سردیوں کے ساتھ کووڈ 19 کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ موسم اور کووڈ 19 کا تعلق کافی پیچیدہ ہے، کیونکہ درجہ حرارت مختلف اشیا پر کورونا وائرس کے موجود رہنے کی مدت پر اثرانداز ہوا ہے، مگر انسانی رویے بھی اس وائرس کو ایک سے دوسرے تک پہنچنے میں مدد دیتے ہیں۔ تو اس حوالے سے اب ایک نئی تحقیق میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے حوالے سے موسموں کے کردار پر کچھ روشنی ڈالی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ موسم گرما ہو یا سرد، اس بیماری کے کی روک تھام یا پھیلاؤ میں...
Health

کورونا وائرس جسم کے اندر کیا تباہی مچاتا ہے؟ اہم تحقیق سامنے آ گئی

نوول کورونا وائرس جسم کے متعدد اعضا کو متاثر کرتا ہے مگر بنیادی طور پر کووڈ 19 کو پھیپھڑوں کی بیماری ہی تصور کیا جاتا ہے۔ کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے افراد کی جانچ پڑتال میں اس وائرس سے پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ طبی جریدے دی لانسیٹ ای بائیومیڈیسین میں شائع تحقیق میں کورونا وائرس کی منفرد خصوصیات کو ثابت کیا گیا اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کچھ مریضوں کو صحتیابی کے کئی ماہ بعد بھی مختلف علامات کا سامنا کیوں ہوتا ہے، جسے لانگ کووڈ کہا جاتا ہے۔ کووڈ 19 کے مختلف علامات جیسے بلڈ کلاٹنگ اور سونگھنے و چکھنے کی حس سے محرومی کا تجربہ لوگوں کو ہوتا ہے، اس بیماری کو شکست دینے والے کچھ مریضوں میں اس کے اثرات کئی ماہ بعد بھی برقرار رہتے ہیں، جس کے دوران تھکاوٹ اور سانس لینے میں مشکلات جیسی علامات سامنے آتی ہیں۔ اس حوالے سے بھی تحقیقی کام محدود ہے جس میں بتای...
Health

عالمی ادارہ صحت اور پاکستان میں دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

عالمی ادارہ صحت اور پاکستان میں دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت ڈبلیو ایچ او 5 سال میں 886 ملین ڈالرز فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شعبہ صحت کیلئے اچھی خبر آگئی ، عالمی ادارہ صحت اور پاکستان میں دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔ اسلام آباد میں کنٹری کوآرڈی نیشن اسٹریٹجی معاہدے کی تقریب ہوئی ، جس میں ڈاکٹر فیصل سلطان، سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان نے شرکت کی۔ اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او 5 سال میں 886 ملین ڈالرز فراہم کرے گا، ایڈوانس یونیورسل ہیلتھ کوریج، ہیلتھ ایمرجنسی معاہدےکاحصہ ہوں گے ، کورونا، ہنگامی و اصلاحاتی پروگرامز میں ڈبلیو ایچ او کا کردار اہم ہے۔ سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹر پلیتھا ماہی کا کہنا تھا کہ پاکستانی شعبہ صحت میں تحقیق کے بعدمعاہدےکا فیصلہ کیا ، ڈبلیو ایچ او پاکستانی شعبہ صحت کی بہتر...