Day: November 4, 2020

Health

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق

ملک میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 313 افرادکے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 6 ہزار 867 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ میں 6، پنجاب میں 8، اسلام آباد میں 2، خیبر پختونخوا اور آزادکشمیر میں کورونا وائرس سے ایک، ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 573 ہوگئی ہے، جن میں سے آزاد کشمیر میں 4 ہزار 415، بلوچستان میں 16 ہزار ،گلگت بلتستان میں 4 ہزار 306، اسلام آباد میں 20 ہزار 471، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 889، پنجاب میں 1 لاکھ 5 ہزار 197 اور سندھ میں 1 لاکھ 47 ہزار 295 مریض ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک ...
Science

پاکستان میں فائیو جی کے آغاز کیلئے فائبر کیبل بچھانے کا سلسلہ تیزی سے جاری

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فائیو جی کے آغاز کیلئے فائبر کیبل بچھانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور آئندہ برس پاکستان میں فائیو جی لانچ کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق پاکستان سے کی جانے والی پہلی انٹرنیشنل فائیو جی فون کال کا حصہ بنے اورتیزترین انٹرنیٹ کے زریعے کی جانے والی فائیو جی کال کی بہترین ویڈیو کوالٹی اور صاف آواز کا مشاہدہ کیا۔ پہلی فائیو جی انٹرنیشنل کال زونگ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے بیجنگ کی گئی، جس میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے چائنہ موبائل کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں بات کی۔   Pakistan's 1st ever #5G International Experimental video callThe First ever fastest 5-G video call experiment has been carried out successfully in Pakistan. Federal Minister of IT and Telecommunication @SyedAminulHaq...
Science

ایسا سیارہ دریافت جہاں چٹانوں کی بارش ہوتی ہے

سائنسدانوں نے ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جہاں بارش میں پانی نہیں بلکہ چٹانیں برستی ہیں۔ جی ہاں واقعی کے 2۔141 بی نامی اس آتش فشانی سیارے میں چٹانوں کی بارش ہوتی ہے۔ یورک یونیورسٹی کے محققین نے ایک کمپیوٹر سمولیشن کے ذریعے اس منفرد سیارے کے موسم اور ماحول کی پیشگوئی کی۔ یہ سیارہ اپنے میزبان ستارے کے بہت زیادہ قریب واقع ہے اور اس کا دوتہائی حصہ آگ برساتی روشنی کی زد میں رہتا ہے جبکہ تاریک حصہ سرد ہے۔ تحقیق کے نتائج جریدے منتھلی نوٹسز آف دی رائل آسٹرونومیکل سوسائٹی میں شائع ہوئے۔ اس سیارے میں ایک لاوے کا سمندر بھی بہتا ہے جس کی گہرائی 62 میل ہوسکتی ہے جبکہ اس کی سطح پر 3100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سپرسونک ہوائیں چلتی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ تمام چٹانی سیارے بشمول زمین آغاز میں پگھلی ہوئی دنیائیں تھیں جو بہت تیزی سے ٹھنڈی ہوکر ٹھوس شکل اختیار کرگئیں، آتش فشانی سیار...
Science

اب انٹرنیٹ پر بیٹھ کر صرف اپنا وقت ضائع کریں اور کمائیں 14 لاکھ پاکستانی روپے، جانیے تفصیلات

دنیا بھر میں مختلف کمپنیوں کو ایسے افراد کی تلاش ہوتی ہے جو قابل اور ذہین ہوں اور کمپنی کی ترقی میں اضافے کے لیے کام کریں، ایسی ہی ایک کمپنی نے بھی اسی مقصد کے لیے ایک اسامی کا اعلان کیا ہے جس میں ملازم کو انٹرنیٹ پر بیٹھ کر صرف اپنا وقت ضائع کرنا ہوگا۔ ناروے کی ویب براؤزنگ کمپنی اوپرا نے اعلان کیا ہے کہ انہیں ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو 2 ہفتے تک صرف ان کا براؤزر استعمال کرے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی 9 ہزار ڈالرز (14 لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کی تنخواہ دینے کو تیار ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ منتخب کردہ شخص 2 ہفتے تک معمولی نوعیت کی آن لائن سرگرمیاں انجام دے گا جیسے براؤزر پر میمز تلاش کرنا، جانوروں کی ویڈیوز دیکھنا جبکہ اوپرا کے سوشل میڈیا چینلز کی لائیو اسٹریمنگ کو بھی دیکھنا ہوگا۔ اوپرا کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کمپنی کو ایک ایسا شخص درکار ہے جو اس غیر مقبول ب...