Day: November 3, 2020

Health

کیا سرد موسم میں کورونا وائرس واقعی خطرناک ثابت ہوگا؟ ماہرین کی رائے سامنے آ گئی

موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے اور محققین کی جانب سے کافی عرصے سے خبردار کیا جارہا ہے کہ سردیوں میں نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی وبا مزید بدتر ہوسکتی ہے، خصوصاً ایسے خطوں میں جہاں صورتحال پہلے ہی قابو میں نہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کی رائے اب کیا ہے، اس حوالے سے جریدے نیچر نے ایک مضمون شائع کیا۔ امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ڈیوڈ ریلمین کے مطابق 'وائرس کو نئی جوانی ملنے والی ہے، ہمیں مشکل مہینوں کا سامنا ہوسکتا ہے'۔ نظام تنفس کے امراض کا باعث بننے والے متعدد وائرسز بشمول انفلوائنزا اور پہلے سے سرگرم کورونا وائرسز کی شرح سرما میں بڑھ جاتی ہے اور گرمیوں میں گھٹ جاتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ کووڈ 19 کی وبا بتدریج سیزنل شکل اختیار کرلے گی، مگر ایسے شواہد مسلسل سامنے آرہے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ موسم سرما میں سیزنل اثر زی...
Health

کورونا وائرس پہلے سے زیادہ متعدی ہوگیا، تحقیق

کووڈ 19 کا باعث بننے والے نوول کورونا وائرس میں جینیاتی تبدیلیوں یا میوٹیشن نے اسے انسانی خلیات کو زیادہ آسانی سے متاثر کرنے میں مدد فراہم کی ہے یا یوں کہہ لیں کہ زیادہ متعدی بنادیا۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ٹیکساس یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 5 ہزار سے زائد کووڈ 19 کے مریضوں کو شامل کیا گیا اور دریافت کیا گیا کہ اس بیماری میں ایسی جینیاتی تبدیلیاں آئی ہیں، جس نے اسے ممکنہ طور پر زیادہ متعدی بنایا۔ طبی جریدے جرنل ایم بائیو میں شائع تحقیق میں کورونا کی اس تبدیلی کو ڈی 614 جی کہا گیا ہے، جو اسپائیک پروٹین میں ہوئی جو وائرس کو انسانی خلیات میں داخل ہونے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ وائرس میں یہ میوٹیشن ایک قدرتی عمل ہے جس میں وائرس کی جینیاتی تبدیلیاں ہوتی ہیں اور ہمارے مدافعتی نظام پر دباؤ بڑھتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ کورونا ...
Science

واٹس ایپ نے اسٹوریج اسپیس کو ڈیلیٹ کرنے کیلئے بہترین فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔ مگر واٹس ایپ کے صارفین کو اکثر ایک مسئلے کا سامنا ہوتا ہے اور وہ ہے فون کی اسٹوریج اسپیس بھرجانا، جو اس اپلیکشن میں دوستوں اور کانٹیکٹس کی جانب سے بھیجی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر کا نتیجہ ہوتا ہے۔ مگر اب واٹس ایپ نے صارفین کا سب سے بڑا مطالبہ مانتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو فائلز کو دریافت اورر ڈیلیٹ کرنے کا عمل آسان بنا دے گا۔‎ اس نئے ٹول کو رواں ہفتے دنیا بھر میں صارفین کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ اس وقت واٹس ایپ میں اسٹوریج یوزایج ٹول بہت سادہ قسم کا ہے جس میں بس یہ بتایا جاتا ہے کہ اس ایپ کی فائلز نے فون کی کتنی میموری پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔ ہر چیٹ میں میسجز، تصاویر، جی آئی ایف اور ویڈیو کی تعداد کتنی ہے اور ہر ایک میں الگ الگ ہر کیٹیگری کو ڈیلیٹ کیا...
Science

ایپل دنیا کی تیسری بڑی اسمارٹ فون کمپنیوں کی فہرست سے باہر

امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل دنیا کی تین بڑی اسمارٹ فون کمپنیوں کی فہرست سے باہر ہوگئی ہے۔ سام سنگ نے ایک بار پھر دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ جو گزشتہ سہ ماہی کے دوران ہواوے نے چھین لیا تھا۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ایپل کی فروخت میں سات فیصد کمی آئی، جس کے باعث وہ پہلی بار چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ہواوے کے فونز کی فروخت میں 7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کے مقابلے میں تیسری سہ ماہی کے دوران سام سنگ کے فونز کی فروخت میں 47 فیصد اضافہ ہوا۔ اسمارٹ فون کی فروخت کے حوالے سے 2020 کی تیسری سہ ماہی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق نمبر ون اسمارٹ فون کمپنی سام سنگ ہے جب کہ دوسرے نمبر پر چینی کمپنی ہواوے اور تیسرے نمبر پر شیاؤمی ہے جس نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں سام سنگ کی فرو...