Day: November 2, 2020

Science

واٹس ایپ کا وہ اعزاز جو کوئی اور ایپ حاصل نہیں کرسکی

کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ دنیا بھر میں مقبول میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ پر لوگ روزانہ کتنے پیغامات بھیجتے ہوں گے؟ اس کا جواب دینا آسان نہیں ہوگا کیونکہ اب تک کوئی بھی میسجنگ ایپ اس سنگ میل کو حاصل نہیں کرسکی ہے۔ جی ہاں واٹس ایپ نے مسیجنگ کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل طے کرلیا ہے، جس سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ فیس بک کی زیرملکیت اپلیکشن نے ایس ایم ایس کا عہد واقعی ختم کردیا ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے گزشتہ دنوں کمپنی کی سہ ماہی رپورٹ کے دوران بتایا کہ واٹس ایپ پر صارفین اب روزانہ سو ارب یا یوں کہہ لیں کہ ایک کھرب میسجز بھیج رہے ہیں۔ اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ اس سے پہلے سو ارب کا ہندسہ اس ایپ نے گزشتہ سال کے آخری دن/ نئے سال کے پہلے دن یعنی نئے سال کے آغاز کے موقع پر عبور کیا تھا۔ درحقیقت اس وقت واٹس ایپ کا کسی بھی میسجنگ ایپ بشمول فیس بک میسنجر سے کوئی مق...
Health

کورونا وائرس کی تشخیص اب صرف ایک منٹ میں ممکن

سنگاپور میں ایک کمپنی نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایک ایسا ٹیسٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ایک منٹ کے اندر بیماری کے بارے میں بتاسکتا ہے۔ سانس نے کے ذریعے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے اس نئے ٹیسٹ کو سنگاپور نیشنل یونیورسٹی کی اسٹارٹ اپ بریتھ اونکس نے تیار کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 180 افراد پر پائلٹ کلینیکل ٹرائل میں اس ٹیسٹ نے 90 فیصد سے زیادہ حد ک درست نتائج فراہم کیے اور توقع ہے کہ اگلے سال کے شروع میں اس کے استعمال کی منظوری مل جائے گی۔ دنیا بھر میں ممالک کی جانب سے پولیمیئر چین ری ایکشن (پی سی آر) کے متبادل ٹیسٹوں کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔ پی سی آر ٹیسٹ کی لاگت زیادہ جبکہ سپلائی کم ہے جس کی وجہ سے کچھ ممالک کو اس کی قلت کا سامنا ہے۔ سنگاپر کی کمپنی اب اپنے ٹرائل کو توسیع دے رہی ہے اور اسے توقع ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج زیادہ مستند بنانے کے س...
Health

کورونا وائرس کے کچھ مریضوں میں علامات ظاہر کیوں نہیں ہوتیں؟ تحقیق سامنے آ گئی

نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا ایک پہلو اس وبا کے آغاز سے دنیا بھر کے طبی ماہرین کے ذہنوں کو چکرا رہا ہے۔ یہ پہلو ہے کہ کورونا وائرس کے ایسے مریض جن میں اس بیماری کی علامات ظاہر ہی نہیں ہوتیں، مگر اس دوران بھی وہ اسے آگے صحت مند افراد تک منتقل کردیتے ہیں۔ یعنی جب ان افراد کو علم ہی نہیں ہوتا وہ بیماری کے شکار ہیں تو وہ احتیاط بھی نہیں کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین کے لیے یہ جاننا اہمیت رکھتا تھا کہ اس راز کی وضاحت کریں اور اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ ہمارے پھیپھڑوں کے اندر ایسے مخصوص مدافعتی خلیات alveolar macrophages ہوتے ہیں، جو پھیپھڑوں کے صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ پھیپھڑوں میں ان خلیات کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے تو یہ ممکنہ طور پر ایسے خلیات بھی ہوتے ہیں جن کا سامنا کسی حملہ آور وائرس سے ہوتا ہے۔ جب جسم کسی وائرل ان...
Science

کیا آپ جانتے ہیں آئی فون 12 میں ایسی ایک فیچر بھی ہے جسے جان کر آپ دہنک رہ جائیں گے

گزشتہ دنوں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 12 کی لائن اپ لانچ کی تھی جس کے بعد کمپنی کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ یہ اپنے پہلے سے مہنگے فون کے ساتھ چارجر اور ائیرپوڈز نہیں دے رہے تھے۔ کمپنی کے مطابق آئی فون کی نئی لائن اپ میں شامل آئی فون 12 پرو میں ایک نئے ٹیلی فوٹو لینس کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں 2.5 ایکس اوپٹیکل زوم فیچر ہوگا جب کہ اس کے 12 پرو میکس ورژن میں 5 ایکس اوپٹیکل زوم ہوگا۔ اب آئی فون 12 کی ایک اور خاصیت سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ آئی فون 12 کسی بھی شخص کا قد بالکل درست بتا سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے آئی فون 12 میں ’لی ڈی اے آر‘ سینسر موجود ہے جو لوگوں کو کیمرے کے ذریعے اسکین کرکے ان کے قد کی بلکل درست پیمائش کرسکتا ہے کہ آیا وہ شخص کتنے فٹ کا ہے۔ آئی فون 12 کا یہ سینسر لائٹ بیم کی مدد سے کام کرتا ہے اور س...