Month: November 2020

Science

واٹس ایپ اسٹیٹس ’ویو لسٹ‘ میں شامل ہوئے بغیر کیسے پڑھتے ہیں؟ جانئیے

واٹس اپ اسٹیٹس فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریزکی طرح کام کرتا ہے جس کے تحت اسٹیٹس پرپوسٹ کی جانے وال کوئی بھی تصویر ، ویڈیویاپوسٹ 24 گھنٹے بعد ازخودختم ہوجاتی ہے۔ واٹس ایپ پر لگایا جانے والا اسٹیٹس واٹس ایپ کانٹیکٹ میں موجود تمام افراد بآسانی دیکھ سکتے ہیں یہی نہیں اسٹیٹس لگانے والا شخص بھی بآسانی دیکھ سکتا ہے کہ کون سے فرد اور کتنے افراد اس کا اسٹیٹس دیکھ چکے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح واٹس ایپ پر بھی ایسی کئی ٹرکس موجود ہیں جس کے ذریعے آپ اسٹیٹس لگانے والے سے یہ چھپاسکتے ہیں کہ آپ اس کا اسٹیٹس دیکھ چکے ہیں تو اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اس میں ’’ Read ‘‘ریسیپٹ شامل کردیں ۔ ریڈریسیپٹ کو بند یا ان چیک کرنے کے ذریعے آپ کسی کے بھی اسٹیٹس لسٹ سے اپنی پروفائل کو ظاہر ہونے سے روک سکتے ہیں۔ اب چاہیں اگر آپ کسی کا اسٹیٹس دیکھ بھی لیں تو...
Health

کون سے بلڈگروپس کے حامل افراد کرونا سے محفوظ رہتے ہیں؟ جانیئے

امریکی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ او بلڈ گروپ والے افراد کرونا سے بہت کم متاثر ہوتے ہیں۔ امریکی جریدے انلز آف انٹرنیشنل میڈیسن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے تحقیق کے دوران 2 لاکھ 25 ہزار 556 لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جن میں اُن کے بلڈ گروپس بھی شامل تھے۔ ماہرین کے مطابق اے بلڈ گروپ کے مقابلے میں جن لوگوں کا بلڈ گروپ او تھا اُن کو کرونا لاحق ہونے کا خطرہ 12 فیصد تک کم رہا جبکہ اُن کی موت کے امکانات بھی 13 فیصد کم رہے۔ ماہرین نے بتایا کہ اسی طرح اے بی اور بی کی تمام اقسام کے بلڈگروپس والوں کو کرونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق بلڈ گروپ او یا ’آر ایچ نیگیٹیو‘ والے خود کا دفاع بہتر طریقے سے کرسکتے ہیں، بالخصوص جن کا بلڈ گروپ او نیگیٹو ہے اُن کا اندرونی نظام وائرسز سے مقابلہ کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ م...
Health

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 447 کیسز سامنے آگئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 447 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈی ایچ او اسلام آباد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے 7 ہزار 446 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ Islamabad today:❗447 new cases have been reported today.7, 446 tests were conducted for them.6% positivity rate.⛔Let’s do our part to keep each other safe. #YourActionsSaveLivesStay alert ⚠#CoronaVirusUpdates #Covid_19@nhsrcofficial@ZaeemZia pic.twitter.com/gjAZveOJLg — District Health Officer Islamabad (@DhoIslamabad) November 28, 2020   انہوں نے بتایا کہ کورونا کے مثبت ٹیسٹ آنے کی شرح 6 فیصد رہی جب کہ شہر میں 258 مردوں اور 189 خواتین میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام ا...
Science

کورونا مریضوں کے ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور ایکو کرنے والا روبوٹ ایجاد

قاہرہ مصر کے ایک شخص نے کورونا کے مشتبہ افراد کے کووڈ-19 ٹیسٹ اور مصدقہ مریضوں کے ایکسرے و ایکو کارڈیوگرام کرنے کے لیے ایک روبوٹ تیار کیا ہے۔ کورونا کا ٹیسٹ مریض کے لیے ایک تکلیف دہ مرحلہ ہی نہیں بلکہ طبی عملے کو بھی سخت احتیاط کا بوجھ اُٹھانا ہوتا ہے اور اس کے باوجود طبے عملے کے موزی مرض میں مبتلا ہونے کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔ اگر کورونا کے مریض کا ایکسرے یا ایکو کارڈیو گرام کرنا ہو تو یہ الگ مسئلہ ہوتا ہے تاہم اب مصر کے ایک شخص نے اس کا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔ مصر کے شہر تنتا کے رہائشی محمود الکومی نے انسانی شکل سے ملتا جلتا سیرا 03 نامی ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو نہ صرف کووڈ-19 کا ٹیسٹ کرسکے گا بلکہ کورونا کے مریضوں کے خون کے نمونے بھی لے گا جب کہ ایکسرے، ایکو کارڈیو گرام اور الٹراساؤنڈ بھی انجام دے سکے گا۔ ٹیسٹ کے نتائج مریض اسکرین پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اب تک کورو...
Science

سام سنگ کو عالمی مارکیٹ میں 6 سالوں کے دوران سب سے زیادہ منافع

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت کو کافی نقصان پہنچا جب کہ متعدد کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے لیکن اس دوران کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کو کئی سالوں بعد زیادہ منافع ہوا۔ کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کو عالمی مارکیٹ میں 6 سالوں کے دوران سب سے زیادہ منافع ہوا ہے اور سام سنگ نے منافع میں متعدد بڑی بڑی کمپنیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں سام سنگ کو 32.6 فیصد منافع ہوا جب کہ کمپنی کو 2019 میں اسی سہہ ماہی کے دوران 18.8 فیصد منافع ہوا تھا۔ ایپل نے سام سنگ سے زیادہ اسمارٹ فون کی فروخت کا تاج چھین لیا سام سنگ کا رواں سال 32.6 فیصد کا اضافہ گزشتہ 6 سالوں میں سب سے زیادہ منافع سمجھا جا رہا ہے۔ کورین کمپنی کے مطابق ماضی میں انہیں سب سے زیادہ منافع 2014 کے دوسرے سہ ماہی میں ہوا تھا جو کہ 37.9 فیصد تھا۔ سام سنگ کے اس قدر زیادہ منافع کے باوجو...
Health

لال بخار کے شکار افراد سے دور رہنا ہی بہتر ہے!

کیا آپ “لال بخار” کے بارے میں‌ کچھ جانتے ہیں؟ عام جسمانی تکالیف اور طبّی مسائل کے علاوہ انسان کو لاحق ہونے والے امراض میں بخار بھی شامل ہے جس کی مختلف صورتوں میں علامات اور اسباب بھی مختلف ہوسکتے ہیں۔ لال بخار انہی میں سے ایک ہے جو زیادہ تر کم عمری میں‌ لاحق ہوتا ہے۔ اس مضمون کو پڑھ کر آپ لال بخار سے متعلق آگاہی اور اس کے بارے میں اپنی عام معلومات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ طبّی ماہرین کے مطابق لال بخار کی وجہ انفیکشن ہوتا ہے اور یہ عموماََ گلے کی خرابی یا خراش کا شکار ہونے والے افراد کو لاحق ہوتا ہے۔ یوں‌ کہہ لیں کہ گلے کی خراش یا سوزش کا سبب بننے والے بیکٹیریا اس بخار کی وجہ بنتے ہیں۔ لال رنگ سے بخار کا کیا تعلق ہے؟اسے لال بُخار کہنے کی وجہ اس مرض کی شدّت کے دوران جسم پر نمودار ہونے والے دانے ہیں جن کی رنگت سرخ ہوتی ہے۔ اسی طرح‌ جسم کے مختلف حصّوں کی جلد اور حلق بھی سرخ...
Science

پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کیلئے چین کےساتھ معاہدہ طے

 پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کیلئے چین کےساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ لاہور میں دو چینی کمپنیوں کے مابین اشتراک کار کا معاہدہ طے ہوا۔ چینی کمپنیاں فیصل آباد میں اسمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگائیں گی۔ ابتدائی طور پرچینی کمپنیاں منصوبے میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ صوبائی وزیر اسلم اقبال نے بتایا کہ مینوفیکچرنگ پلانٹ سے موبائل فون مقامی سطح پر ہی تیار ہوں گے۔ انہوں نے چینی کمپنیوں کے اشتراک سے ا سمارٹ فون کے مینو فیکچرنگ پلانٹ منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کررہے ہیں۔ انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی)فروری2020 میں موبائل ڈیوائس کی مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دی تھی۔ پالیسی سے مقامی سرمایہ کاری اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ مقامی سطح پر موبا...
Health

پمز اسپتال کے 192 ہیلتھ ورکرز کاکورونا مثبت آگیا

اسلام آباد کے پمز اسپتال کے 192 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے ، جس میں 124 ڈاکٹرز ، 38 نرسز ، 30 پیرامیڈکس، نان میڈیکل عملہ بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال کے ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کے نشانے پر ہیں، دوسری لہر میں پمز اسپتال کے 192 ہیلتھ ورکرز کاکورونا مثبت آیا، جس میں 124 ڈاکٹرز ، 38 نرسز ، 30 پیرامیڈکس، نان میڈیکل عملہ بھی شامل ہیں۔ پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے 85 ٹرینی،39سینئرڈاکٹرز کورونا مثبت آیا ہے جبکہ کارڈیک، ڈائیلائسزسینٹر اور یورالوجی وارڈ کا عملہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا پازیٹو ہیلتھ ورکرز سرجیکل، میڈیکل وارڈز ، لتھ ورکرز چلڈرن، زچہ بچہ اسپتال ، ہیلتھ ورکرز شعبہ ایمرجنسی اور بلڈ بینک میں تعینات تھے۔ پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز چلڈرن اسپتال کے 20 ڈاکٹرز ، 6 نرسز ، پمز کارڈیک سنٹر کے 10 ڈاکٹرز، ...
Health

چین کی تیار کردہ ویکسین کے حتمی ٹرائلز میں پاکستان کی بھی شرکت

کورونا وائرس کے لیے چین کی تیار کردہ ویکسین کے حتمی مرحلے کے ٹرائل میں شمولیت کے لیے ہزاروں رضاکاروں نے ریسرچ ہسپتالوں کا رخ کیا۔  فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستانی اس قسم کے ٹرائل میں شرکت کررہے ہیں جو مغربی ممالک کی ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے ویکسین کامیابی کے متواتر اعلانات کے دوران ہورہے ہیں۔ مذکورہ ویکسین کین سائنو بائیو اور بیجنگ کے انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی چائنا نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔اسلام آباد کے شفا ہسپتال میں سیکڑوں شرکا پہنچے جنہیں ان کی مشکلات کے لیے 50 ڈالر بھی ادا کیے جارہے ہیں، ان میں سے ایک رضاکار نے کہا کہ ' میں نے اپنے آپ کو اس عظیم مقصد کے لیے رضاکارانہ طور پر پیش کیا ہے جو انسانیت کی مدد کرے گا'۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کو بھی آگے آنا چاہیے اور اس عظیم مقصد میں حصہ لینا چاہیے جو زندگیاں بچا...
Science

برج خلیفہ جتنا سیارچہ اتوار کے روز زمین کے پاس سے گزرے گا: ناسا

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کہا ہے کہ اس اتوار کے روز زمین کے مدار کے قریب سے ایک سیارچہ تیز رفتاری سے گزرے گا جس کا سائز برج خلیفہ جتنا ہوگا، سیارچے کو باآسانی دیکھا بھی جاسکے گا۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق رواں برس کے اختتام سے پہلے خلا سے 5 سیارچے زمین کے قریب سے گزریں گے۔ خبررساں ادارے کے مطابق اتوار 29 نومبر کو برج خلیفہ کے حجم کے برابر ایک سیارچہ گرینچ کے وقت کے مطابق صبح10بج کر 9 منٹ پر زمین کے قریب سے گزرے گا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اس سیارچے کی رفتار 25.07 کلومیٹر فی سیکنڈ ہوگی اور انتہائی تیز رفتاری سے کرہ ارض کے قریب سے گزرے گا، اسے دور بین کے بجائے آنکھ سے بھی دیکھا جاسکتا ہے اس کے علاوہ پیر اور منگل کو تین مزید سیارچے زمین کے قریب سے گزریں گے۔ ناسا کے مطابق پہلے سیارچے کا قطر 9.5 میٹر، دوسرے کا 14 میٹر جبکہ تیسرے کا قطر 10 میٹر کے قریب ہوگا۔ بعد ازاں...