Day: October 29, 2020

Science

زمین سے مماثل ترین سیارہ دریافت، مزید جانئیے

نظامِ شمسی سے دُور، زمین جیسے کسی اور سیارے کی تلاش میں سائنسدانوں نے اب تک کا سب سے مضبوط امیدوار سیارہ دریافت کرلیا ہے جو اپنی جسامت اور کمیت میں بالکل ہماری زمین جیسا ہونے کے علاوہ، اپنے ستارے سے ٹھیک اتنے فاصلے پر گردش کررہا ہے کہ جو وہاں زندگی کی موجودگی کےلیے ضروری ہے۔ امریکا میں واقع ہارورڈ اسمتھسونیئن سینٹر فار ایسٹروفزکس کے سائنسدانوں نے ’’ایسٹروفزیکل جرنل‘‘ کے تازہ ترین شمارے میں تین مقالہ جات شائع کروائے ہیں جن میں یہ دریافت تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔ (مقالہ 1، مقالہ 2، مقالہ 3) یہ سیارہ جسے ’’ٹی او آئی 700 ڈی‘‘ (TOI-700d) کا نام دیا گیا ہے، زمین سے 102 نوری سال دوری پر واقع ہے اور اسے ’’ٹرانزٹنگ ایگزوپلینٹ سروے سٹیلائٹ‘‘ (TESS) خلائی مشن کا ڈیٹا کھنگالنے کے بعد دریافت کیا گیا ہے۔تجزیئے کے مطابق، یہ اب تک ہمارے نظامِ شمسی سے باہر دریافت ہونے والے تمام سیارو...
Science

چوری کرنے والے دو ملزمان گوگل میپ کی مدد سے کیسے ہوئے گرفتار؟ جانیے تفصیلات

بھارتی ریاست کرناٹکا کی پولیس نے گوگل میپ کی مدد سے چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کرناٹکا کی پولیس نے پیر کے روز مہارشٹرا سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا, جو گوگل میپ سے مکان کی نشاندہی کر کے وہاں چوری کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 28 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی اور ساڑھے گیارہ لاکھ روپے کیش بھی برآمد کیا۔ پولسی کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت پراسانت کروشی اور اوینش ادوکار کے ناموں سے ہوئی، دونوں ملزمان ریاست مہارشٹرا کے گاؤں اسپورالائی کے ضلع کھولا پور کے رہائشی ہیں۔ بیلاگاوی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے گوگل میپ کی مدد سے گھر کا انتخاب کیا اور پھر چند روز تک ریکی کرتے رہے، چوری والے دن ملزمان گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران پولیس نے انہیں دھر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ’ملزمان نے پہلے علاقے کا گشت کیا اور کئی روز سے بند ...
Science

نوجوان کو واٹس ایپ پرچیٹ پڑی پونے آٹھ لاکھ میں مگر کیسے؟ جانیے تفصیلات

متحدہ عرب امارات میں نوجوان کو واٹس ایپ پر خاتون کے ساتھ چیٹ مہنگی پڑ گئی۔ ابوظبی کی خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوجوان واٹس ایپ پر غیراخلاقی زبان استعمال کرتا ہے۔ عدالت نے اس درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے اسے معمولی جرائم کی سماعت کرنے والی عدالت کو بھیج دیا۔ نوجوان نے عدالت میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور خاتون سے معافی بھی مانگی مگر جج نے ملزم کو ڈھائی لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ نوجوان نے مدعی خاتون کو اخلاقی نقصان پہنچایا، جس پر اُسے 20 ہزار درہم جرمانہ بطور معاوضہ اور مقدمے کے اخراجات ادائیگی کی سزا سنائی گئی ہے۔ خاتون نے اپنی درخواست میں ہتھک عزت کا دعویٰ بھی کیا تھا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ درخواست گزار نے عدالتی فیصلے کے خلاف دوسری عدالت سے رجوع کیا جس پر جج نے جاری ہونے والے...
Science

متحدہ عرب امارات نے نیا مصنوعی سیارہ تیار کرنے کا اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات نے نیا مصنوعی سیارہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، سیارہ سیٹلائٹ پروگرام اور نیشنل اسپیس پروگرام کا حصہ ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیا مصنوعی سیارہ ایم بی زیڈ سیٹ تیار کرے گا۔ اس نئے مصنوعی سیارے کا نام ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان کے نام پر رکھا گیا ہے۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ اماراتی ٹیم خطے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی سیارہ تیار کرے گی۔ شیخ محمد بن راشد کا کہنا تھا کہ یہ مصنوعی سیارہ شہری اور تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ محمد بن راشد سینٹر برائے گورنمنٹ انوویشن کے سینیئر ڈائریکٹر عامر الصایغ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایم بی زیڈ سیٹ، جو متحدہ عرب امارات کے سیٹلائٹ پروگرام اور نیشنل اسپیس پروگرام کا ایک حصہ ہے، کا مقصد خلائی اعداد و شمار کی ب...
Science

پاکستان میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ سائبر کرائمز میں بھی تیزی

پاکستان میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ہی سائبر کرائمز میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ چار برسوں کے دوران سائبر کرائمز میں 12 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ملک میں سائبر کرائم کے حوالے سے قانون سازی کے بعد ہر سال جرائم کی تعداد میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ ان جرائم میں جنسی ہراسیت، مالیاتی فراڈ، ڈیٹا چوری، سوشل میڈیا پر شناخت کی چوری وغیرہ، بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنانے اور پھیلانے کے مقدمات شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 2016 میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے نفاذ کے بعد ملک بھر سے ایف آئی اے کو 9 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن کی بنیاد پر 47 مقدمات درج کیے گئے۔تاہم 2019 میں درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 12 گنا اضافے کے ساتھ 577 ہو گئی جبکہ رواں سال ایف آئی اے کو موصول ہونے والی شکایات کی تعداد 56 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔ اسی طرح 2018...
Health

کورونا ویکسین کی حتمی تیاری، جرمن اور امریکی ادویہ ساز کمپنیوں کی مشترکہ کوشش رنگ لے آئی

جرمن اور امریکی ادویہ ساز کمپنیوں کی مشترکہ کوششوں سے رواں سال دسمبر تک کورونا ویکسین کی حتمی تیاری کے امکانات روشن ہوگئے۔ ‘پیفیزر’ نامی امریکی ادویہ ساز کمپنی بائیوٹیک ایس ای(جرمن کمپنی) کے ساتھ مل کر کروناویکسین کی تیاری میں جٹی ہوئی ہے، اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ویکسین کرسمس سے پہلے تیار ہوجائے گی۔ برطانوی ماہرین کا ماننا ہے کہ آکفسورڈ یونیورسٹی سے پہلے ہی جرمن اور امریکی کمپنیاں اپنی ویکسین تیار کرلیں گی۔ معاہدے کے تحت ویکسین برطانیہ کو بھی فراہم کی جائے گی۔ پیفیزر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کے نتائج چاہے مثبت ہو یا منفی جلد منظر عام پر لائیں گے، اگلے ماہ ویکسین رپورٹ مثبت رہی تو امریکی حکومت سے منظوری لی جائے گی تاکہ اس کی فراہمی اور مریضوں کے لیے استعمال یقینی بنایا جاسکے۔ خیال رہے کہ مذکورہ ویکسین برطانیہ بھی حاصل کرے گا۔ برطانیہ پیفیزر اور بائیو...
Health

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے یو ایچ ایس کوکورونا ویکسین کیلئے لائسنس جاری کر دیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کورونا کے خلاف چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربے کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو لائسنس جاری کر دیا ہے۔ ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق چین کی تیارکردہ کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربے کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے تین سال کے لیے لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ویکسین ٹرائل میں رضا کارانہ طور پر شریک ہونے والے افراد کو تین ہزار روپیہ بھی ادا کیا جائے گا، رقم کی ادائیگی کا مقصد رضاکارانہ طور ہر شریک ہونے والے افراد کی حوصلہ افزائی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس کے سبب پاکستان میں مزید16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار775 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے908 نئے کیس...
Science

انسٹاگرام پر اب 4 گھنٹوں تک لائیو ویڈیواسٹریمنگ ممکن

سماجی رابطوں کی ایپ انسٹاگرام پر اب 4 گھنٹوں تک لائیو ویڈیواسٹریمنگ ممکن ہو سکے گی۔ انسٹاگرام کی جانب سے ویڈیو کے شعبے کو بہتر بنانے کا کام جاری ہے اور اس حوالے سے کئی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں سب سے بڑی تبدیلی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کا دورانیہ 60 منٹ سے بڑھا کر 4 گھنٹے کرنا ہے۔ اسٹریمنگ کے دورانیے میں اضافے کا فیچر دنیا کے بھر میں انسٹاگرام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ نئے فیچر کے تحت صارفین پرائیویٹ آرکائیوز میں اپنی لائیو اسٹریمز کو اسی طرح دیکھ سکیں گے جیسے اسٹوریز اور پوسٹس کو دیکھتے ہیں۔ لائیواسٹریم کے دورانیے میں اضافے سے صارفین کو اپنی برادری سے جڑنے کا زیادہ موقع مل سکے گا۔ انسٹاگرام گرام کی جانب سے آئی جی ٹی وی میں لائیو ناؤ کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جہاں لوگ لائیو اسٹریمنگ پر مبنی مواد کو تلاش کرسکیں گے۔ ...