Day: October 28, 2020

Health

کچھ لوگ نیند میں باتیں کیوں کرتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

نیند کے دوران اپنے آپ سے باتیں کرنا جس کا علم بھی نہ ہو، بہت عام ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق 66 فیصد افراد کو اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی اس کا تجربہ ہوتا ہے۔ اگرچہ نیند میں باتیں کرنا عموماً بے ضرر ہوتا ہے اور اس کے لیے کسی قسم کے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی، تاہم کئی بار دوسروں کی نیند ضرور خراب ہوجاتی ہے۔ مگر اس کی وجہ کیا ہوتی ہے؟ یہ مکمل طور پر تو واضح نہیں مگر اب تک سائنس نے جو کچھ جانا ہے وہ درج ذیل ہے۔ جینیاتی اثر تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ اکثر یہ عادت خاندان کے ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہوتی ہے۔ فن لینڈ اور جاپان کی تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ جڑواں بچوں کو نیند کے دوران باتیں کرنے کا تجربہ ڈراؤنے خوابوں اور نیند میں چلنے کے ساتھ ہوتا ہے۔ اسی طرح تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ جو لوگ نیند میں باتیں کرتے ہیں ان کے بچوں میں بھی اس کا امکان زی...
Health

کورونا وائرس کے مریضوں کی اکثریت دوبارہ اس کا شکار ہوسکتی ہے، تحقیق

نئے کورونا وائرس کو شکست دینے والے بیشتر مریضوں میں اس بیماری کی روک تھام کرنے والی اینٹی باڈیز بہت تیزی سے ختم ہوجاتی ہیں، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ پہلی لہر میں کووڈ 19 کا شکار ہونے والوں میں اب اس کے خلاف مدافعت موجود نہیں۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ امپرئیل کالج لندن کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایک چوتھائی سے زائد افراد میں موسم گرما کے 3 ماہ کے دوران ہی اینٹی باڈیز ختم ہوگئیں۔ اینٹی باڈیز کورونا وائرس کی سطح پر چپک کر اسے جسمانی خلیات اور مدافعتی نظام پر حملہ کرنے سے روکتی ہیں۔‎ تحقیق کے مطابق اس بیماری سے دوبارہ متاثر ہونے سے بچانے والی اینٹی باڈیز 4.4 فیصد مریضوں میں جون میں 26.5 فیصد سے ستمبر میں گھٹ کر 6 فیصد رہ گئی۔ ابھی جسم میں اینٹی باڈیز کی موجودگی اور کورونا وائرس سے تحفظ کے درمیان حقیقی تعلق تو واضح نہیں، مگر یہ عام نظ...
Health

کورونا وائرس کی ایک عجیب علامت کا راز آخرکار سامنے آگیا

عارضی طور پر سونگھنے کی حس سے محرومی نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی چند ابتدائی اور بہت عام علامات میں سے ایک ہے۔ درحقیقت یہ کووڈ 19 کی ایسی علامت ہے جو طبی ماہرین کو اس بیماری کو فلو سے الگ کرکے شناخت کرنے میں مدد دیتی ہے۔ مگر اب تک طبی ماہرین یہ سمجھ نہیں سکے تھے کہ آخر کووڈ 19 کے مریض سونگھنے یا چکھنے کی حس سے کیوں محروم ہوجاتے ہیں اور اس کے پیچھے کیا میکنزم ہے۔ اب ماہرین نے آخرکار اس معمے کو ممکنہ طور پر حل کرلیا ہے اور کووڈ 19 کے مریضوں میں اچانک سونگھنے کی حس سے محرومی دماغی تبدیلیوں کا نتیجہ ہوتی ہے۔ یہ بات بیلجیئم میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آءی۔ یو ایل بی یونیورسٹی کی فنکشنل برین میپنگ لیبارٹری کی اس تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ کووڈ 19 کے کچھ مریض سونگھنے کی حس سے کیوں محروم ہوجاتے ہیں۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس کی وجہ اس حس کے ...
Science

پاکستان میں سی ایس فرسٹ پروگرام کیسے چلے گا؟

گوگل نے حکومت اور نجی ٹیکنالوجی اداروں کے تعاون سے پاکستان میں کم عمر طلبہ کے لیے کمپیوٹر سائنس (سی ایس) کا آن لائن پروگرام متعارف کرادیا۔ گوگل کے سی ایس پروگرام کو ملک میں متعارف کرانے کی افتتاحی تقریب وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن میں منعقد ہوئی، جس میں وزیر ٹیکنالوجی سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں گوگل جنوبی ایشیا کے سربراہ فرحان ایس قریشی، وزیر ٹیکنالوجی سید امین الحق، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں گوگل سی ایس فرسٹ پروگرام کو پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے معاونت فراہم کرنے والے اداروں ٹیک ویلے پاکستان، ٹیلی کام فاؤنڈیشن اور ورچوئل یونیورسٹی کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔‎ گوگل سی ایس فرسٹ پروگرام کو پاکستان میں چلانے کے لیے جہاں وزارت انف...
Science

گوگل نے پاکستانی طالب علموں کیلئے کمپیوٹر پروگرام متعارف کرا دیا

پاکستانی طالب علموں کیلئے گوگل پروگرام کا آغاز ہوگیا، گوگل نے پاکستانی طالب علموں کیلئے کمپیوٹر پروگرام متعارف کرا دیا۔ سی ایس فرسٹ نامی پروگرام سے اسکول کی سطح پر کمپیوٹرٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے گی۔ وزارت آئی ٹی، ٹیلی کام فاؤنڈیشن، ورچوئل یونیورسٹی اور ٹیک ویلی کی شراکت سے ملک میں کمپیوٹرسائنس کی ابتدائی تعلیم کے باقاعدہ پروگرام سی ایس فرسٹ کا گوگل کے تعاون سے آغاز وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کیا ۔ ابتدائی طور پر ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے تین اسکولوں میں سی ایس فرسٹ پروگرام کا اجرا کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیربرائے آئی ٹی سید امین الحق کے مطابق اس پروگرام کو جلد ہی تمام اسکولوں تک توسیع دی جائے گی۔ پروگرام کا مقصد بچوں کو ابتدائی کلاسوں سے ہی کمپیوٹر پروگرامز سے آگاہی دینا ہے، ڈیجیٹل ورلڈ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اس طرح کے پروگرامز وقت کی ضرورت ہیں ،ڈیجیٹل پاکس...
Science

ویڈیو کالنگ ایپ زوم نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں سب سے مقبول ہونے والی ویڈیو کالنگ ایپ زوم نے صارفین کی پرائیوسی اور ڈیوائس کو محفوظ رکھنے کے لیے ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ کا فیچر متعارف کرایا ہے۔ زوم کی جانب سے پیش کیا جانے والا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر روم کے مفت اور پیڈ دونوں صارفین استعمال کر سکیں گے جس کے تحت صارفین کی پرائیوسی بہتر ہو جائے گی۔ اس فیچر کے بعد اب صارفین کی زوم پر میٹنگ کی پرائیوسی اور ان کا ڈیٹا پہلے سے زیادہ محفوظ رہے گا۔ واضح رہے کہ اپریل میں سائبر سکیورٹی کی فرم ابنارمل سکیورٹی نے ای میل کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران زوم کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے کیونکہ لوگ گھروں میں کام کرنے کے باعث اس سے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں جس سے وہ دفاتر کے معاملات، اسکول کلاسز اور دیگر میٹنگز میں شرکت کررہے ہیں۔ سائبر سکیورٹی فرم کا کہنا تھا کہ زو...
Health

عوام کیلئے بری خبر: 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

مہنگائی کے مارے عوام کے لئے ایک اور بری خبر آگئی،جان بچانے والی چورانوے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری بائیس ستمبر کو کابینہ نے دی تھی، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ،حکومت نے ڈرگ مافیا کے آگے گھٹنے ٹھیک دئیے۔ چورانوے دواؤں کی قیمتوں میں نو سے دو سو باسٹھ فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔ ادویات میں ‏بخار، سردرد، امراض قلب، ملیریا، شوگر، گلے میں خراش اور فلوکی دوائیں شامل ہیں۔ حکومتی ناقص پالیسیوں کی بھنٹ چڑنے والی ادویات میں ‏اینٹی بائیوٹکس،پیٹ درد،آنکھ،کان،دانت،منہ،بلڈ انفیکشن کی دوائیں، ‏جلد کے امراض، زچگی کے بعد استعمال ہونیوالی ادویات سمیت مختلف دوائیں منہگی ہوگئی،‏68 مقامی دواؤں اور 26 امپورٹڈ دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ حکومت کا کہنا ہے ‏مارکیٹ میں دواؤں کی دستیابی کم ہونےسےوفاقی حکومت کو مجبوراً اضافہ ک...
Health

پاکستان میں کورونا وائرس سے جانبحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار759ہوگئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید14 افراد دم توڑ گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار759ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے885نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ30 ہزار200 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں3 لاکھ11ہزار814 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد11 ہزار627ہے۔ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 342 اور سندھ میں 2 ہزار 604 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 271، اسلام آباد میں 214، بلوچستان میں 149، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 87 ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 19 ہزار300ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 3 ہزار 314، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار449، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار189، بلوچستان میں 15 ہزار 859، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 200 اور آزاد...