Day: October 27, 2020

Health

جاپان کا کورونا ویکسین سے متعلق اہم اعلان

جاپانی کابینہ نے شہریوں کو کووڈ 19 کی ویکسین مفت فراہم کرنے کے مسودے کی توثیق کر دی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کی کابینہ نے کرونا وائرس ویکسین کی مفت فراہمی اور ویکسین سے پیدا ہونے والے امکانی صحت کے مسائل کی مفت دیکھ بھال کی فراہمی کے ایک مسودے کی توثیق کر دی ہے۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ جاپانی عوام بلا خوف وخطر ویکسین لیں، بلدیاتی اداروں کی جانب سے انہیں انجیکشن فراہم کئے جائیں گے اور اس کے تمام اخراجات مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔ مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویکسین کے استعمال سے صحت کے دیگر مسائل پیدا ہوتے ہیں تو اس کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی ۔ واضح رہے کہ حکومت جاپان نے امریکہ اور برطانیہ کے ادویات ساز اداروں سے اُن کی ممکنہ تیار کردہ ویکسینز کی فراہمی لینے پر اتفاقِ رائے کیا ہے، حکومت جاپان مالی سال 2021 کی پہلی ششماہی می...
Health

آپ خراٹوں پر کیسے قابو پا سکیں گے؟ تفصیل اس خبر میں

خراٹے ویسے بے ضرر ہوتے ہیں مگر آپ کے لیے، دیگر کو ان کی آواز کچھ زیادہ پسند نہیں آتی۔ آپ کے خراٹے گھروالوں کی نیند کو متاثر کرسکتے ہیں، عموماً خراٹوں کی وجہ ناک، آنکھیں اور گالوں کے پیچھے موجود سانس کی گزرگاہ میں موجود لائننگ یا نسل پولپس کی سوجن ہوتی ہے۔ ناک کی اندرونی لائننگ سوجنے کے نتیجے میں یہ عارضہ لاحق ہوتا ہے جس کی علامات ناک بند ہونا، منہ پر دباﺅ، سونگھنے یا چکھنے کی حس کم ہوجانا وغیرہ ہیں جسے آبسٹرکٹیو سلیپ اپنیا (او ایس اے) بھی کہا جاتا ہے۔ خوش قسمتی سے طرز زندگی میں چند تبدیلیاں اور چند عام گھریلو ٹوٹکوں سے سے اس مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ اگر آپ خراٹے لیتے ہیں اور اس کے نتیجے میں رات کو اچانک نیند سے بیدار ہوجاتے ہیں کیونکہ سانس نہیں لیا جارہا ہوتا یا صبح غنودگی یا تھکاوٹ کا احساس دن بھر رہتا ہے تو یہ سلیپ اپنیا کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ یہ عارضہ...
Health

کورونا وائرس میں آنے والی نئی تبدیلیاں کس حد تک خطرناک؟ اہم تحقیق سامنے آ گئی

نئے کورونا وائرس کی وبا کا آغاز دسمبر 2019 میں ہوا اور پھر دنیا بھر میں پھیل گئی اور اس وقت اس نے 'کسی بھی طرح مقصد حاصل' کرنے کی حکمت عملی اپنائی تھی مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ اس نے ایسے طریقوں کو اپنالیا ہے جو اسے اپنی نقول بنانے اور پھیلانے کے لیے زیادہ کامیاب اور مستحکم بنارہے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ یونیورسٹی آف الینواس کالج آف ایگریکلچرل، کنزیومر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کی اس تحقیق میں وائرس کی اپنی نئی اقسام کی شرح کو ٹریک کیا گیا۔ تحقیق کے لیے جنوری میں اس کے جینیاتی مواد پر مبنی پہلے جینوم سے آغاز کیا گیا اور اختتام مئی میں 15 ہزار سے زائد جینومز پر کیا گیا۔ محققین نے دریافت کیا کہ وائرس کے جینومز میں نئی تبدیلیوں کے کچھ حصوں میں تاحال متحرک انداز سے گھومنے کا عمل جاری رہا جس کے دوران وائرس اپنے میزبان (یا مریض) کے ماحول سے...
Science

ایسا نیوکلیئر انجن تیار جو صرف تین ماہ میں انسانوں کو مریخ تک پہنچ سکے گا

امریکہ کا خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا 2030 تک اپنے عملے کو مریخ پر بھیجے گا۔ جو تین ماہ میں چار کروڑ میل کا سفر طے کرے گا۔ ناسا کے لئے تیار کردہ نیوکلیئر انجن صرف تین ماہ میں انسانوں کو مریخ تک پہنچا سکتا ہے۔ الٹرا سیف نیوکلئیر ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق ایٹمی پاور سے چلنے والےانجن میں دو راکٹ نصب کیے جائیں گے۔ عام طور پر مریخ پر جانے کے لیے سات ماہ کا وقت لگتا ہے تاہم نئے نیوکلئیر انجن سے یہ سفر تین ماہ میں ممکن ہوجائے گا۔ کپمنی کے مطابق تیار ہونے کے بعد نیوکلیئر انجن ماضی کی نسبت زیادہ محفوظ اور تیز ہو جائے گا۔ اس کی انجن کی مدد سے مریخ کے علاوہ دیگر سیاروں تک سفر کو بھی تیز بنایا جا سکے گا۔ اس انجن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ مارکیٹ میں پہلے سے موجود ٹیکنالوجی کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اس انجن میں ایک خاص ایندھن استعمال کیا جائے گا جو کم یورینیم کے ساتھ زیادہ انرجی پیدا ک...
Science

چند سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چند سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں اور میڈیکل مشینری میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک سال میں میری وزارت نے 2 نئی صنعتوں کی شروعات کرائی، طبی مشینری اورالیکٹرک گاڑیوں کی صنعتیں موجود ہی نہیں تھیں، چند سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں میں 3 سے 5ارب ڈالرکی سرمایہ کاری جبکہ میڈیکل مشینری میں 2سے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔ ایک سال کے عرصے میں میری وزارت @MinistryofST نے ہاکستان میں دو نئی صنعتوں کی شروعات کرائ ہے، میڈیکل مشینری اور الیکٹرک گارٹیوں کی صنعتیں ہاکستان میں موجود ہی نہیں تھیں الیکٹرک گارٹیوں میں اگلے چار سالوں میں تین سے پانچ اور میڈیکل میں دو سے تین بلین ڈالر سرمایہ کاری ہو گی ...
Health

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 773 کیسزرپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید6 افراد دم توڑ گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار745 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے773 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ29 ہزار375 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں3 لاکھ11ہزار440 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد11 ہزار190ہے۔ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 336 اور سندھ میں 2 ہزار 599 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 270، اسلام آباد میں 213، بلوچستان میں 149، ‏گلگت بلتستان میں 91 اور آزاد کشمیر میں 87 ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 181 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 3 ہزار 82، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار114، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار119، بلوچستان میں 15 ہزار 839، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 191 اور آ...