Day: October 26, 2020

Health

اب آپ چین میں تجرباتی کووڈ 19 ویکسین حاصل کرسکتے ہیں

لی شوری نامی 22 سالہ طالبعلم کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے چین سے واپس برطانیہ کی یونیورسٹی میں جانا تھا مگر وہ اپنی زندگی کو کووڈ 19 سے خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا تھا۔ تو کسی ہچکچاہٹ کے بغیر اس نے ایک تجرباتی کورونا وائرس ویکسین کو لینے کا فیصلہ کیا۔ طالبعلم نے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک نجی ہسپتال میں سینویک نامی کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویک کے 2 انجیکشن 2 ہزار چینی یوآن (48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں لگوائے۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اس ویکسین نے ابھی تیسرے مرحلے کے حتمی کلینیکل ٹرائلز کو مکمل نہیں کیا مگر عوام کو پہلے آئیے پہلے پائیے، کی بنیاد پر دستیاب ہے۔ کوئی بھی پیسے خرچ کرکے اس ویکسین کو حاصل کرسکتا ہے اور لی شوری کے مطابق جب وہ ویکسین کے لیے نجی ہسپتال میں پہنچا تو سیکڑوں افراد قطار میں اس کے لیے کھڑے تھے۔ لی شوری نے ٹائم میگزین کو بتایا 'می...
Science

ناسا نے پہلی بارچاند پرپانی کی موجودگی کی تصدیق کردی

امریکی خلائی ادارے ناسا نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ چاند کے سورج کی روشنی کی زد میں رہنے والے حصے میں بھی پانی موجود ہے اور یہ سرد اور سائے والے علاقوں تک محدود نہیں۔ ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ادارے کی Stratospheric آبزرویٹری فار انفراریڈ آسٹرونومی(صوفیہ) نے یہ دریافت کی۔ اس آبزرویٹری نے پانی کے مالیکیولز (ایچ 2 او) کو زمین کی جانب چاند کے چہرے کلاویوس کارٹر میں دریافت کیا جو چاند کے جنوبی قطب میں واقع ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم بیڈین اسٹائن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ہے اور اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ہم نے سوفیا ٹیلی اسکوپ کی مدد سے چاند پر موجود پانی دریافت کر لیا ہے۔ NEWS: We confirmed water on the sunlit surface of the Moon for the 1st time using @SOFIAtelescope. We don’t know yet...
Science

فیس بک کلاؤڈ گیمنگ کی دنیا میں قدم رکھنےوالی ایک اورکمپنی بن گئی

فیس بک کلاؤڈ گیمنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی ایک اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی ہے مگر حرفیوں کے برعکس اس کے طریقہ کار مختلف ہے۔ ایمیزون یا گوگل اور دیگر کمپنیوں کی جانب سے فیس کے عوض کلاؤڈ گیمنگ سروسز فراہم کی جاتی ہے مگر فیس بک کی جانب سے مفت سروس فراہم کی جائے گی۔ فیس بک کے نائب صدر جیسن روبن نے بتایا 'ہم مفت کھیلی جانے والی گیمز صارفین کو فراہم کریں گے، کم از کم آغاز پر، ہم 4 کے، 60 فریم فی سیکنڈ کا وعدہ نہیں کررہے، جس کے عوض آپ کو ماہانہ 7 ڈالرز ادا کرنا پڑتے ہیں، ہم کوئی ہارڈوئیر جیسے کنٹرولر بھی فروخت کرنے کی کوشش نہیں کررہے'۔ انہوں نے بتایا کہ فیس بک کی جانب سے کلاؤڈ گیمنگ میں قدم رکھنے کی وجہ ایسی گیمنز صارفین تک پہنچانا ہے جو ہم فراہم کرسکتے ہیں۔‎ فیس بک میں گیمز کے اضافے کو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے جس کا آغاز فلیش پر مبنی گیمز جیسے فارم ویلے سے ہو...
Health

سبزچائے اور کافی ذیابیطس کے مریضوں کیسے مفید؟ تفصیل اس خبر میں

ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریض اگر سبز چائے یا کافی پینا عادت بنالیں تو وہ کسی بھی سبب سے موت کا خطرہ 63 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ خیال رہے کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو دنیا میں وبا کی طرح پھیلنا والا ایسا مرض ہے جس کے شکار افراد کی تعداد 42 کروڑ سے زیادہ ہے۔ یہ بیماری جسم کو اندر سے چاٹ جاتی ہے اور متعدد جان لیوا امراض بشمول کینسر، ہڈیوں کے فریکچر، ڈیمنشیا، گردوں کے مسائل اور دیگر کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔ اگرچہ ادویات سے ذیابیطس سے جڑے خطرات کو نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے مگر ماہرین کا ماننا ہے کہ طرز زندگی میں تبدیلیاں لانا اسے کنٹرول کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، جیسے صحت بخش غذا، جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنا اور تمباکو نوشی سے بچنا۔ حالیہ برسوں میں متعدد سائنسدانوں نے سبز چائے کے فوائد پر کام کیا ہے اور دریافت کیا کہ اس گرم مشروب کو پینے سے ذ...
Health

کورونا وائرس اتنا متعدی کیوں ہے؟ سائنسدان اہم ترین دریافت کرنے میں کامیاب

نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 اتنی تیزی سے دنیا بھر میں پھیلا بلکہ اب بھی پھیل رہا ہے، جس کی مثال نہیں ملتی۔ اس بیماری کے پھیلاؤ کی رفتار نے سائنسدانوں کو دنگ کردیا ہے اور وہ وبا کے آغاز سے ہی یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آخر یہ اتنی آسانی سے دنیا کے ہر کونے میں کیسے پھیل رہا ہے۔ اب محققین نے ایک اہم دریافت کی ہے جس سے وضاحت ہوتی ہے کہ آخر یہ کورونا وائرس قابو سے باہر کیوں ہوا اور اس کی مدد سے نئے اینٹی وائرل علاج کی تیاری میں بھی مدد مل سکے گی۔ ویسے تو یہ کافی مہینے پہلے ہی معلوم ہوچکا تھا کہ کورونا وائرس کا اسپائیک پروٹین انسانی خلیات کو جکڑنے کا کام کرتا ہے، جس کے لیے وہ ایک ریسیپٹر ایس 2 کو ذریعہ بناتا ہے۔ طبی جریدے جرنل سائنس میں شائع تحقیق میں ایک اور ریسیپٹر نیوروپلین 1 کو دریافت کیا ہے جسے یہ وائرس انسانی خلیات کی سطح کی شناخت اور اندر داخل ہو...
Health

امریکی ماہرین نے صرف 4 منٹ میں فالج کا اندازہ لگانے والی ایپ تیارکرلی

اکثر اوقات لوگ فالج کے خطرات سے ناواقف ہوتے ہیں اور جب تک وہ ہسپتال پہنچتے ہیں اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔ اسی تناظر میں امریکی ماہر نے مشین لرننگ ایپ بنائی ہے جو متاثرہ شخص کی آواز اور ویڈیو سے اس کیفیت کا اندازہ لگاسکتی ہے۔ ہسپتال پہنچنے کے بعد بھی نیورولوجسٹ (دماغی معالج) کا معائنہ ضروری ہوتا ہے تاکہ فالج کی کیفیت اور شدت کا اندازہ لگایا جاسکے۔ یہ ایپ پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی اور ہیوسٹن میتھوڈسٹ ہسپتال نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ اس کی تیاری کی لیے پہلے 80 کے قریب فالج کے مریضوں کی آواز اور ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے اور اسے ایک ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا ہے۔ فالج کے مریضوں کو بولنے میں دقت ہوتی ہے جبکہ چہرے کے کے عضلات اکڑ جاتے ہیں اور وہ نارمل نہیں رہتے۔ اس کے بعد ڈیٹا کو مشین لرننگ سے گزار کر الگورتھم کو تربیت دی گئی۔ جب اسے فالج کے مریضوں پر آزمایا گیا ت...
Science

سام سنگ نے ایپل کمپنی کا مذاق اڑایا مگر کیسے؟ تفصیل جانیے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون 12 کی لائن اپ لانچ کی تھی اور ایپل کے ان کے چاروں نئے فون کے ساتھ چارجر اور ائیرپوڈز دستیاب نہیں تھے۔ آئی فون 12 کے لانچ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی کہ پہلے سے مہنگے فون کے ساتھ چارجر اور ائیرپوڈز نہ ہونا عجیب بات ہے۔ اب معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے نئے فون کی تشہیر میں ایپل کا مذاق اڑایا ہے۔سام سنگ نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے فون کی تشہر کے لیے پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم چیزیں الگ الگ نہیں بیچتے، ہم چارجر اور ہیڈفونز دونوں ڈبے کے ساتھ بغیر کسی اضافی قیمت کے بیچتے ہیں‘۔ کورین کمپنی سام سنگ کی تشہیری پوسٹ کو دیکھ کر اس بات کا صاف اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ایپل کمپنی کو چارجر اور ائیر پوڈز نہ دینے پر ان کا مذاق اڑا رہی ہے۔ ...