Day: October 23, 2020

Science

اگلے پانچ سالوں میں آٹھ کروڑ انسانوں کی جگہ روبوٹس کام کریں گے

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اگلے پانچ برس کے دوران مخلتف شعبوں میں کام کرنے والے 8 کروڑ سے زائد افراد کی جگہ روبوٹس لے لیں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی رپورٹ کے مطابق تقریبا تین سو عالمی کمپنیوں کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ پر پانچ میں سے چار کمپنیاں اپنے کام کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کی تعیناتی کے منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہیں۔ ڈبلیو ای ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی عرصے میں انسانوں کے لیے 9 کروڑ سے زائد نئی نوکریاں بھی نکلنے کی اُمید ہے۔ رپورٹ کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کنٹینٹ کریشن کے شعبوں میں زیادہ تر ملازمت کے لیے آسامیاں پیدا ہوں گی۔ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن شعبوں میں انسان کو روبوٹس پر برتری حاصل ہو گی ان میں انتظامی امور چلانا ، مشاورت ، فیصلہ سازی اور کمیونیکیشن کے دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔ دوسری جان...
Health

کورونا وائرس کے مریض کتنے وقت تک بیماری کو آگے پھیلا سکتے ہیں؟ طبی ماہرین نے جواب تلاش کر لیا

کورونا وائرس کے معتدل یا بغیر علامات والے مریض کب تک اس بیماری کو دیگر تک منتقل کرسکتے ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب جاننے کے لیے طبی ماہرین اس وبا کے آغاز سے کام کررہے ہیں۔ ایک نئی تحقیق میں اس کا ممکنہ جواب دیا گیا ہے۔ امریکا کی اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی اور اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ کورونا وائرس کے معتدل یا بغیر علامات والے مریض ممکنہ طور پر 10 دن تک اس بیماری کو دیگر تک منتقل کرسکتے ہیں۔ یا یوں کہہ لیں کہ وہ 1 دن سے زیادہ متعدی نہیں ہوتے۔ طبی جریدے انفیکشن کنٹرول اینڈ ہاسپٹل ایپیڈیمولوجی میں شائع تحقیق میں درجنوں تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کرنے کے بعد دریافت کیا کہ کووڈ 19 کے مریضوں میں وائرس کے جھڑنے یا دیگر تک منتقل ہونے کا دورانیہ شدت کے لحاظ سے مختلف ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ کووڈ 19 کی سنگین شدت کا شکار ہوتے ہیں وہ مم...
Science

نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنے کے لیے تیار ہیں: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پاکستان، اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ہم پاکستان کی پہلی او ٹی ٹی ٹیلی ویژن (نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن ) لانچ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں‘۔ We at @MinistryofST are all set to launch Pakistan’s first OTT Tv (Pak version of #Netflix) Technology part is complete have asked PEMRA to prepare a guideline on content and we will be all set to launch in PPP mode, it ll be just another humble contribution.. — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 23, 2020 فواد چوہدری نے کہا کہ اس ضمن میں ٹیکنالوجی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور ہم نے پاکستان الیکٹرنک ...
Health

ایف ڈی اے نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے پہلی دوا کی منظوری دے دی

مریکی ادارہ برائے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے پہلی دوا کی منظوری دے دی ہے۔ ایف ڈی اے نے امریکی ادارے جلیڈ سائنسز کی اینٹی وائرل دوا ویکلری (ریم ڈیسویر) کی کورونا وائس کے علاج کے لیے باقاعدہ منظوری دی۔ اس دوا کے استعمال کی منظوری صرف بالغ افراد اور 12 سال سے زائد عمر کے ایسے بچے جن کا وزن کم از کم 40 کلو گرام (88 پونڈ) ہو کے لیے دی گئی ہے۔ اس دوا کے استعمال کی ایک اور شرط یہ ہے کہ ویکلری کا استعمال صرف وہی مریض کریں گے جن کی نگہداشت اسپتال یا کسی ہیلتھ یونٹ میں کی جا رہی ہو۔ امریکی ادارے کی ویکلری پہلی دوا ہے جس کی ایف ڈی اے نے کوویڈ 19 کے علاج کے لیے باقاعدہ منظوری دی ہے۔ قبل ازیں ایف ڈی اے نے ریم ڈیسویر کو ایمرجنسی صورت حال میں اسپتال میں نگہداشت کے دوران استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ ویکلری کی منظوری کے موقع پر ایف ڈی اے کے ک...
Health

پمز میں دیگر شہروں کے مریضوں کا ڈائیلیسز بند

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے نفرالوجی ڈپارٹمنٹ میں کورونا کے کیسز کے بعد پمز انتظامیہ نے صرف اسلام آباد کے رہائشیوں کا ڈائیلیسز کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ پمز کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیئے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دیگر شہروں کے مریضوں کا صرف ایمرجنسی کی صورت میں ڈائیلیسز کیا جائے گا۔ ایمرجنسی کے بعد مریضوں کو اس کے علاقوں کے اسپتالوں کو ریفر کردیا جائے گا۔ پمز انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ ڈائیلیسز کے تمام مریض اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی کرائیں اور رپورٹ ہمراہ لائیں۔ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ نہ ہونے کی صورت میں ڈائیلیسز نہیں ہو گا۔ Source link ...