Day: October 22, 2020

Science

واٹس ایپ میں اشیا کی خریداری اور کلاؤڈ ہوسٹنگ سروسز متعارف

فیس بک کافی عرصے سے واٹس ایپ سے کمائی کے لیے مختلف ذرائع پر غور کررہی ہے مگر اب تک اس میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ مگر اب فیس بک نے اپنے زپرملکیت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکششن کے لیے ایپ کے اندر خریداری اور ہوسٹنگ سروسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ اس کے ذریعے اپنی آمدنی کو بڑھا سکے جبکہ کمپنی کے ای کامرس انفراسٹرکچر کو اکٹھا کرسکے۔ خیال رہے کہ فیس بک نے 2014 میں واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالرز میں خریدا تھا مگر اب تک اسے اپنی کمائی کا ذریعہ بنا نہیں سکی۔ مگر اب نئی سروسز کی فراہمی سے کاروباری ادارے واٹس ایپ کے اندر فیس بک شاپس کے ذریعے اپنی اشیا فروخت کرسکیں گے۔ یہ آن لائن اسٹور رواں سال مئی میں متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد فیس بک کی تمام ایپس میں شاپنگ کو مدغم کرنا تھا۔ فیس بک کی جانب سے اب کلاؤڈ کمپیوٹنگ سیکٹر میں بھی قدم رکھا جارہا ہے اور اس کے میسجنگ ٹولز استعمال ...
Science

سورج کی روشنی کو 95 فیصد لوٹانے والا ’انتہائی سفید پینٹ‘

 پینٹ اور روغن اب ماحول کا حصہ بنتے جارہے ہیں۔ اس سے قبل ہم نے کرونا کش پینٹ کا ذکر کیا تھا اوراب دنیا کا سب سے سفید پینٹ بنایا ہے جو سورج کی روشنی کو 95 فیصد تک لوٹا کرعمارتوں کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ پوردوا یونیورسٹی کے ماہرین نے سے انتہائی سفید پینٹ کا نام دیا ہے جس کی بدولت عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنا آسان ہوگا اور ان کی ائیرکنڈیشننگ کا خرچ بھی کم ہوجائے گا۔ اس طرح ماحول دشمن اور توانائی کھانے والے ایئرکنڈیشننگ نظام پرانحصار کچھ کم ہوسکے گا۔ اس سے بھی قبل ایسے کئی طرح کے پینٹ بنائے جاتے رہے ہیں جن میں ٹیفلون وغیرہ کا استعمال کیا گیا تھا لیکن اس کے فوائد کم تھے اور بعض خامیاں بھی تھیں۔ لیکن اب پوردوا یونیورسٹی کے بعض ماہرین نے ٹیٹانیئم ڈائی آکسائیڈ کی بجائے کیلشیئم کاربونیٹ جیسی کم خرچ اور وسیع مقدار میں دستیاب معدن کو استعمال کیا ہے۔ کیلشیئم کاربونیٹ کی دوسری اہم صلاحیت ی...
Health

کیا سردی میں بھی ’سن بلاک‘ کا استعمال کرنا چاہیے؟

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سَن اسکرین کا استعمال صرف موسم گرما میں ہی کیا جاتا ہے۔ اگر کچھ ایسے ہی خیالات آپ کے بھی ہیں تو اب وقت آ گیا ہے کہ انہیں تبدیل کر دیں۔ کیونکہ سن اسکرین کا استعمال خشک وسرد موسم میں بھی آپ کی جلد کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ گرم موسم میں۔ سرد موسم میں سن اسکرین کا استعمال آپ کی جلد کو کتنے فائدے پہنچاسکتا ہے آئیے جانتے ہیں۔ جلد پر براہ راست پڑنے والی یہ شعاعیں سن برن کا سبب بنتی ہیں اگرچہ گرم موسم میں یہ شعاعیں زیادہ طاقتور ہوجاتی ہیں لیکن سرد موسم میں بھی یہ شعاعیں جلد کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہیں۔ چونکہ سرد موسم میں سورج زمین سے زیادہ نزدیک ہوجاتا ہے لہٰذا جلد کے دھوپ سے جھلسنے کے خطرات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ کینسر کے خطرے میں کمیسن اسکرین کے استعمال کی اہم وجہ جلد کے کینسر کے خطرات سے نمٹنا بھی ہے۔ اسکن کیئر فاؤنڈیشن کے ط...
Health

وفاقی دارالحکومت کے میڈیکل کالج میں مزید 8 کورونا کیسز سامنے آگئے

وفاقی دارالحکومت کے میڈیکل کالج میں 8 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے ایک ہفتے کے لیے کالج کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کالج میں یکم نومبر تک تدریسی عمل معطل رہے گا۔ طلبہ کو گھر پر رہ کر کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک اور تعلیمی ادارے میں کورونا کے دو کیسز سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آئی نائن ون میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تعلیمی ادارے کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت کے پانچ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ڈی ایچ او نے تعلیمی اداروں کو سیل کر...
Sports

سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدر کامران قمر قریشی، سیکریٹری عرفان صدیقی اور خزانچی عبدالرزاق راجپوت منتخب ھو گئے

سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدر کامران قمر قریشی، سیکریٹری عرفان صدیقی اور خزانچی عبدالرزاق راجپوت منتخب ھو گئے Source link