Day: October 20, 2020

Health

بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کا راز جانتے ہیں؟

اپنے بچوں کی ہڈیاں مضبوط بنانا چاہتے ہیں؟ تو ان کو جسمانی طور پر زیادہ متحرک رکھیں، اچھی نیند یقینی بنائیں اور زیادہ بیٹھنے نہ دیں۔ یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی جس میں بچوں کے روزمرہ کے معمولات کا دورانیہ بتایا گیا ہے جو ہڈیوں کی صحت اور افعال کو بہترین بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 11 سے 13 سال کی عمر کے 804 بچوں کو شامل کیا گیا تھا۔ یہ دنیا کی پہلی تحقیق ہے جس میں دریافت کیا گیا کہ بچوں کو معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں اور نیند کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے جبکہ بیٹھنے کا کم وقت ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ تحقیق میں 24 گھنٹوں کے دورانیے میں بچوں کی سرگرمیوں کے مثالی توازن کو دریافت کیا گیا۔ تحقیق کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے تک معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیاں جیسے کھیل کود، ارگرد دوڑنا۔ 3 گھنٹے 40 منٹ تک ہلکی جسمانی سرگرمیاں جیسے چلنا پھرنا اور گھر...
Health

خاموش قاتل غذائیں کون سی ہیں؟ جانیے اور دوسروں تک بھی پہنچایئے

انسان توانائی کا توازن اور صحت مند وزن حاصل کرنے کے لئے زیادہ پھل، سبزیاں، مکمل گندم اور گری دار میوے استعمال کرتا ہے، مگر اس کے علاوہ اسے یہ بھی معلوم ہونا ضروری ہے کہ روز مرہ معاملات میں کسی ایسی چیز کی زیادتی نہ ہوجائے جو صحت کے لئے نقصان دہ ہوں، آئیے ہم آپ کو اس طرح کی کچھ اقدامات سے آگاہ کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نمک کا بے دریغ استعمال بلڈ پریشر، امراضِ قلب ، گردوں کے امراض اور معدے کے کینسر کی وجہ بن سکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین نے نمک کو کم سے کم استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے، ماہرین اس بات پر متفق ہے کہ پانچ (5) گرام سے کم (تقریبا 1 چائے کا چمچ) دن میں آیوڈین ملا نمک استعمال کیا جاسکتا ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند رہنے کے لئے ڈبے کے بجائے تازہ پولٹری، مچھلی اور بنا چربی کا گوشت استعمال کریں، اس کے علاوہ ڈبے اور سیل کھانے پر کھانا لیبل پڑھیں ...
Health

سگریٹ نوشی کے ذہنی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

سگریٹ نوشی کے نقصانات کی پوری دنیا میں تشہیر ہوتی ہے اس کے باوجود لوگ اس بری عادت کو ترک کرنے پر تیار نہیں ہوتے، بےشمار کتب اور مضامین لکھے گئے، طبی ماہرین کی تحقیقات شائع ہوئیں اور حکومتوں نے بھاری ٹیکس عائد کیے لیکن سب بے سود ثابت ہوئے۔ حال ہی میں رائل کالج آف سائکائٹرسٹس یو کے اور ڈپارٹمنٹ آف سائکائٹری آغا خان یونیورسٹی نے بھی ایک تحقیقاتی مطالعہ شائع کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کس طرح ہماری جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ہماری ذہنی صحت پر اثر انداز بھی ہوتی ہے۔ تحقیقی کتابچے میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کے باعث قبل از وقت موت کے ذیادہ امکانات پیدا ہوتے ہیں، اس بری عادت کے باعث آپکی عمر میں اوسط دس سال کی کمی ھو سکتی ھے،مسلسل سگریٹ نوشی کے باعث آپ کو سانس اور دل کی بیماریاں، شوگر کی بیماری اور نہ صرف پھیپھڑے بلکہ بہت سی دوسری اقسام کے سرطان ھونے کے یہی نہ...
Health

کورونا کے مریض صحتیابی کے بعد بھی کن مسائل سے دوچار رہتے ہیں؟

طبی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ کورونا کے اکثر مریض صحت یابی کے بعد بھی صحت کے چند مسائل سے دوچار رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں برطانیہ میں ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے، آکسفرڈ یونی ورسٹی کی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ 19 سے صحت یابی کے بعد بھی اکثر مریضوں کو مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے اکثر کورونا مریضوں کو کئی ماہ تک مختلف علامات کا سامنا رہا، جیسا کہ سانس لینے میں مشکلات، تھکاوٹ، ذہنی بے چینی اور ڈپریشن۔ اس سلسلے میں بتایا گیا کہ وائرس سے پہلی بار متاثر ہونے کے 2 سے 3 ماہ بعد بھی بظاہر صحت یاب قرار دیے جانے والے مریضوں کی اکثریت کو مختلف اقسام کی علامات کا تجربہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران متعدد مریضوں کے ایم آر آئی ٹیسٹوں میں متعدد اعضا کے افعال میں خرابیوں کو بھی دریافت کیا گیا، محققین کا ماننا ہے کہ شدید سوزش (انفلامیشن)...
Science

آئی فون 12 ڈوئل سم موڈ پر 5 جی سپورٹ فراہم کرنے سے قاصر

ایپل نے گزشتہ ہفتے اپنے آئی فون 12 سیریز کے 4 فونز متعارف کرائے تھے، جن میں پہلی بار 5 جی سپورٹ دی گئی ہے۔ مگر اب ایک لیک میں انکشاف ہوا ہے کہ 5 جی سپورٹ اسی صورت میں صارفین کو دستیاب ہوگی، اگر وہ سنگل سم استعمال کریں گے۔ اگر آئی فون 12 (اس سیریز کے کسی بھی فون) میں ڈوئل سم کو استعمال کیا گیا تو 5 جی انٹرنیٹ کنکٹویٹی استعمال نہیں کرسکیں گے۔ خیاال رہے کہ آئی فونز میں ریگولر سم کے ساتھ دوسری سم کے لیے ای سم کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ان دونوں کے استعمال پر 4 جی ایل ٹی ای اسپیڈ تو حاصل ہوگی مگر 5 جی کی سہولت سے محرومی کا سامنا ہوگا۔ اگر 5 جی کی زبردست اسپیڈ کے خواہشمند ہیں تو ڈوئل کی بجائے سنگل سم پر ہی گزارہ کرنا ہوگا، کیونکہ ڈوئل سم کنکٹویٹی پر نئے آئی فونز خودکار طور پر 4 جی اسپیڈ پر منتقل ہوجائے گا۔ لیک میں ایپل کا ایک سیلز ویب پیج جاری کیا گیا ہے جس میں واضح طو...
Health

چین کی تجرباتی کورونا ویکسین تیسرے مرحلے میں محفوظ قرار

چین میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تیار ہونے والی ایک تجرباتی ویکسین انسانی آزمائش کے آخری مرحلے میں محفوظ نظر آئی ہے۔یہ بات چینی کمپنی سینویک بائیوٹیک کی اس تجرباتی ویکسین کے برازیل میں آخری مرحلے کے کلینیکل ٹرائل کے ابتدائی نتائج میں سامنے آئی۔ سینویک دنیا کی پہلی کمپنی ہے جس نے آخری مرحلے کے ٹرائل کے نتائج جاری کیے ہیں اور اس طرح کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین کی تیاری میں چین کو دنیا کے دیگر ممالک پر سبقت حاصل ہوچکی ہے۔ مگر برازیلین محققین کا کہنا تھا کہ نئے کورونا وائرس کے حوالے سے یہ ویکسین لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کتنی موثر ہے، اس کا ڈیٹا اس وقت تک جاری نہیں کیا جائے گا، جب تک اس کا تجربہ توسیعی ٹرائلز کے تمام 15 ہزار رضاکاروں پر نہیں کرلیا جاتا۔ برازیل کی ریاست سائوپاؤلو کے اسٹیٹ ہیلتھ سیکرٹری جین گورنچیتیان نے بتایا کہ ویکسین سے بظاہر تحفظ ف...
Science

فیس بک انتظامیہ کا موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر بڑی تبدیلی کا اعلان

فیس بک انتظامیہ نے موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک جلد ہی موسمیاتی تبدیلیوں کی آگاہی بھی فراہم کرے گا، انتظامیہ کہ مطابق فیس بک کی مرکزی ایپ میں جلد ہی ’کلائمٹ سائنس انفارمیشن سینٹر‘ کا آغاز ہوگا۔ کائمنٹ سائنس انفارمیشن سینٹر کی بدولت فیس بک صارفین آب و ہوا میں تبدیلی کی بروقت اور درست معلومات حاصل کرسکیں گے۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے 2 کروڑ سے زائد صارفین کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا۔ خیال رہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث گزشتہ پانچ برس کے دوران سوئٹرزلینڈ کے قدیمی گلیشیئر کا 10 فیصد حصّہ ریکارڈ تیزی سے پگل گیا جبکہ گزشتہ برس اگست میں یورپی ملک آئس لینڈ میں ایک 700 سال قدیم گلیشیئر پگھل کر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے...