Day: October 19, 2020

Science

انتظامیہ کی غیراخلاقی مواد روکنے کی یقین دہانی، مشروط طور پر ٹِک ٹاک سروس بحال کردی گئی، پی ٹی اے

انتظامیہ کی غیراخلاقی مواد کو روکنے کی یقین دہانی پر پاکستان میں ٹک ٹاک کو بحال کر دیا گیا ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے بحال کردیا،پی ٹی اے کے اجلاس میں ٹک ٹاک انتظامیہ کےاقدامات کا جائزہ لینے کےبعدبحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹک ٹاک ایک بار پھر سے بحال۔۔۔۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے پی ٹی اے انتظامیہ کے تحفظات دور کردئیے۔۔۔۔9 اکتوبر کو پاکستان میں بند کی جانے والی چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو آج ملک بھر میں بحال کردیا گیا ہے۔ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہوگئی۔ ایپ کی انتظامیہ کہتی ہے غیراخلاقی موادکی مسلسل نگرانی اورایسےاکاؤنٹس معطل کرنےکامقامی نظام بنادیاگیا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کےاجلاس میں ٹک ٹاک انتظامیہ کےاقدامات کا جائزہ لینے کےبعدٹک ٹاک کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ...
Science

گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز کی اولین جھلک سامنے آگئی

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز تو اگلے سال کے شروع میں متعارف ہوں گے مگر ان کی اولین جھلک کئی ماہ پہلے ہی سامنے آگئی ہے۔ کچھ دن قبل ایک لیک میں بتایا گیا تھا کہ اس سیریز کے فونز جنوری 2021 میں متعارف کرائے جائیں گے اور اب ٹوئٹر صارف آن لیکس نے گلیکسی ایس 21 اور ایس 21 الٹرا کی تصاویر لیک کی ہیں۔ ان دونوں فونز میں ایس 20 سیریز کی طرح فرنٹ پر پن ہول ڈیزائن ڈسپلے کے سینٹر میں دیا گیا ہے۔ گلیکسی ایس 21 میں فلیٹ 6.2 انچ ڈسپلے جبکہ الٹرا ماڈل میں 6.7 سے 6.9 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ فون کے بیک پر اس بار ڈیزائن مختلف ہوگا، گلیکسی ایس 21 میں 3 کیمروں کا سیٹ اپ ورٹیکل بارڈر میں نظر آرہا ہے۔ ایس 21 الٹرا میں بیک کیمرا بمپ زیادہ چونکا دینے والا ہے جس میں 4 کیمرا لینس موجود ہیں۔ تصاویر کے علاوہ ان دونوں فون کے حوالے سے ایک لیک میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان م...
Science

واٹس ایپ میں اب کانٹیکٹس کو 'ہمیشہ کیلئے خاموش' کرنا ممکن

فیس بک کی زیرملکیت میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ میں جلد ایک نئے فیچر کا اضافہ ہونے لگا ہے جو اسپام میسج کی بھرمار کرنے والے افراد یا گروپس سے تنگ صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن 2.20.201.10 میں جو نئی تبدیلیاں نظر آئیں ان میں سے ایک آل ویز میوٹ نامی فیچر بھی ہے۔ اس فیچر پر گزشتہ کئی ماہ سے کام ہورہا ہے اور اب لگتا ہے کہ یہ بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی بھی کانٹیکٹ یا گروپ کے نوٹیفکیشن کو ہمیشہ کے لیے میوٹ کرسکیں گے۔ اس وقت واٹس ایپ کی جانب سے کسی گروپ یا کانٹیکٹ کے مسلسل نوٹیفکیشن سے پریشان صارفین کو میوٹ کے 3 آپشنز دیئے جاتے ہیں، یعنی نوٹیفکیشن کو 8 گھنٹے، ایک ہفتے یا ایک سال کے لیے میوٹ کیا جاسکتا ہے۔ مگر اس فیچر میں ایک ...
Science

پب جی گیم کھیلنے سے ممانعت، بیٹے نے باپ پر چھری سے وار کر دیا

بھارت میں پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کو چھری کے پے درپے وار کرکے زخمی کردیا۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا اور خود بھی خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق زخمی باپ بیٹوں کی شناخت عرفان اور عامر کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں زخمیوں کو میرٹھ میڈیکل کالج میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے، جہاں بیٹے کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر کافی دیر تک پب جی گیم کھیلتا رہا تو باپ عرفان نے روکنے کی کوشش کی، تلاخ کلامی پر ملزم نے باپ کی گردن پر چھری سے حملہ کیا۔ انسپکٹر اروند موہن شرما کے مطابق نوجوان عامر کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ وہ نشے کا عادی تھا اور اس کا علاج چل رہا ہے، عامر نے باپ پر حملے کے بعد خود کو بھی چھریوں کے وار سے زخمی کیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں پب...
Health

ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

وفاقی حکومت و ڈریپ نے ایک بار پھر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پچھلے ایک ماہ میں دو مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ اس بار 253 ادویات کی قیمتوں میں 22% سے 35% تک اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق کینسر، دل، شوگر، معدہ، دماغ، ٹی بی، جلد، ویکسین انفلوئنزا، جوڑوں کے درد سمیت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آج منظر عام پر آنے والے نوٹیفکیشن پر 5 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔ خیال رہے پچھلے مہینے 17 ستمبر کی تاریخ کا نوٹیفکیشن 29 ستمبر کو منظر عام پر آیا تھا۔ مذکورہ نوٹیفکیشن کے مطابق 94 ادویات کی قیمتوں میں 510% تک اضافہ کیا گیا تھا۔ Source link ...
Science

ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری، پاکستان میں پابندی ختم کر دی گئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ معروف چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹک ٹاک مینجمنٹ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس کو بلاک کیا جائے گا اور اکاؤنٹس کی مقامی قوانین کے مطابق نگرانی بھی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بحال کرنے کا فیصلہ پی ٹی اے اتھارٹی کےاجلاس میں کیا گیا۔ TikTok is being unlocked after assurance from management that they will block all accounts repeatedly involved in spreading obscenity and immorality. TikTok will moderate the account in accordance with local laws. — PTA (@PTAofficialpk) October 19, 2020 ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہے اور اس نے یقین ...
Science

ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری، حکومت کا ٹک ٹاک دوبارہ بحال کرنے کافیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف موبائل ایک ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کرنے کافیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی غیراخلاقی مواد پرقابو پانےکےاقدامات کی یقین دہانی کے بعد پی ٹی اے اتھارٹی کےاجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہے اور اس نے یقین دیانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی موادکی مسلسل نگرانی اورایسےاکاؤنٹس معطل کرنےکامقامی نظام بنادیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی تھیں جس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ...
Health

مچھلی کے ایسے فوائد جسے جان کر آپ بھی صحت مند ہو سکتے ہیں

مچھلی کو بطور’ روزمرہ غذا‘ استعمال کرنے کی بات آتے ہی زیادہ تر ذہنوں میں بنگلادیشی کھانوں کا تصور جگمگانے لگتا ہےلیکن ایسا ہونا نہیں چاہیے کیوں کہ غذائیت سے بھرپور مچھلی صرف اتنی اہم نہیں کہ اسے بنگلادیشی کھانوں کی زینت ہی رہنے دیا جائے۔ مچھلی ایسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہےجو ہر عمر کے افراد کے لیے انتہائی ضروری تصور کیے جاتے ہیں۔ ان غذائی اجزاء میں اعلیٰ معیاری پروٹین، آیوڈین، سلینیم اور زنک جیسے اجزاء مشہور ہیں۔ دیگر روز مرہ غذاؤں کے مقابلے مچھلی میں پائے جانے والے زیادہ سے زیادہ وٹامن D اور وٹامن B12 ہڈیوں اور دماغی صحت کے لیے ضروری ہیں تاہم اس غذا کی سب سے اہم خاصیت اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی موجودگی ہے۔ ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم کرتی ہے ہارٹ اٹیک اور اسٹروک دنیا میں موت کی دو سب سے عام وجوہات ہیں۔ طبی ماہرین مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی موجودگی کو دل ...
Health

پیٹ اور کمر کے ارگرد کی چربی کو آب ہم کیسے کم کر سکتے ہیں؟ جانیے اس خبر میں

پیٹ اور کمر کے ارگرد چربی کی مقدار میں اضافہ صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔    کچھ غذائیں بھی ایسی ہیں جن کا استعمال عادت بنانا نکلے ہوئے پیٹ کو سپاٹ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ سبز چائےمتعدد تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبز ائے پینے سے جسمانی وزن میں کمی آسکتی ہے کیونکہ یہ گرم مشروب چربی گھلانے کے عمل کو متتحرک کرتا ہے۔ سبز چائے میں موجود اجزا میٹابولزم پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اس کا زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے دن میں کئی بار سبز چائے پینے کو عادت بنائیں اور گرم ہی نوش فرمائیں، کیونکہ اس میں زیادہ وقت لگتا ہے جو سکون پہنچاتا ہے۔ سیب اور ناشپاتیسیب اور ناشپاتی دونوں میں پانی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، چھلکوں کے ساتھ ان پھلوں کو کھانا اضافی فائبر فراہم کرتا ہے جو پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے میں مدد دیتا ہے، ان کے جوس کی بجائے پھل کو کھانا توند میں کمی ...