Day: October 18, 2020

Science

ایپل کو آئی فون 12 میں چارجر یا ایئرفون نہ دینے سے کتنا فائدہ ہوگا؟ جان لیں اس خبر میں

ایپل نے آئی فون 12 سیریز کی ڈیوائسز کے ساتھ چارجر اور ایئرفون یا ایئربڈز نہ دینے کا اعلان کیا ہے جس کو ہمارے سیارے کے ماحول کو نقصان دہ گیسز سے تحفظ فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ مگر یہ زمین کے ماحول کے لیے کتنا اچھا ہوگا یہ تو دیکھنا یا جانچنا تو بہت مشکل ہے مگر کمپنی کے لیے یہ زبردست کمائی کا ذریعہ ضرور ثابت ہوگا۔ ایپل نے 13 اکتوبر کو اپنے ایونٹ میں آئی فون 12 سیریز کے 4 فونز متعارف کرائے تھے اور ماضی کے ماڈلز کے برعکس اب ان آئی فونز کے ساتھ صرف یو ایس بی ٹو لائٹننگ کیبل ہی دی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ وال چارجر اور ایئربڈز کو نکالنے سے کم مائننگ، پیکجنگ اور زمین کو گرم کرنے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا باعث بنے گی۔ اس اعلان کا مقصد ایپل کو زیادہ ماحول دوست کمپنی بنانا قرار دیا گیا جس کے لیے اس نے رواں سال جولائی میں مضر گیسوں کے اخراج کی ...
Health

کورونا وائرس کا دوسرا حملہ زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے: ماہرین

طبّی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ ناول کورونا وائرس سے ایک بار متاثر ہو کر صحتیاب ہوچکے ہیں یہ وائرس ان پر دوسری بار بھی حملہ آور ہوسکتا ہے جبکہ دوسرا حملہ، پہلے سے زیادہ خطرناک اور جان لیوا ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف طبّی تحقیقی جریدے ’’دی لینسٹ‘‘ کی ویب سائٹ پر اس ہفتے شائع ہونے والی ایک ’’کیس رپورٹ‘‘ میں کیا گیا ہے۔ کیس رپورٹ میں نیواڈا کے ایک 25 سالہ نوجوان کے بارے میں بتایا گیا ہے جو اپریل کے مہینے میں کورونا وائرس کا شکار ہوا لیکن اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم یہی بیماری جون کے مہینے میں اس پر دوبارہ حملہ آور ہوگئی۔ ناول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری ’’کووِڈ 19‘‘ کا یہ دوسرا حملہ زیادہ شدید تھا جس کے نتیجے میں اس نوجوان کے خون میں آکسیجن کم ہونے کے علاوہ اسے دم گھٹنے کا احساس بھی ہونے لگا۔ جینیاتی تجزیئے سے معلوم ہوا کہ اس نو...
Science

شمسی توانائی کے لیے سلیکن کو بھول جائیں، پروسکائٹ یاد رکھیں

وہ دن دور نہیں جب شمسی سیلوں کی تیاری کے لیے روایتی سلیکن کا استعمال کم ہوجائے گا کیونکہ اب اس سے زائد خوبیوں والے ایک اور مٹیریئل سے بہت امید افزا نتائج ملے ہیں۔ اس مادے کے گروپ کو مجموعی طور پر پروسکائٹس کہا جاتا ہے۔ یہ کم خرچ اور اتنے لچک دار ہوں گے کہ انہیں کاروں اور عمارتوں کے گرد لپیٹا جاسکتا ہے۔ 1950ء سے منظرِ عام پر آنے والے بہترین سلیکن شمسی سیل بھی دھوپ کی 22 فیصد مقدار کو توانائی میں بدل سکتے ہیں تاہم آکسفرڈ یونیورسٹی میں تحقیق کے بعد قائم کی جانے والی ایک کمپنی آکسفرڈ پی وی نے پروسکائٹ کی ایک پرت عام سلیکن پر چڑھائی تو اس سے بننے والی شمسی سیل کی صلاحیت 28 فیصد تک پہنچ گئی۔ توقع ہے کہ بہت جلد اسے 40 فیصد یا اس سے بھی بلند سطح پر پہنچایا جاسکتا ہے۔ اگریہ ممکن ہوجاتا ہے تو آج کے بہترین شمسی سیل سے بھی دگنی صلاحیت کے سیل بنائے جاسکیں گے۔ اس طرح نصف سولر ...
Health

مشہور دوا ساز کمپنی نےکرونا ویکسین کی دستیابی کے حوالے سے حوصلہ افزا خبر سنا دی

بڑی امریکی دوا ساز کمپنی نے حوصلہ افزا خبر دی ہے کہ اگلے ماہ کے آخر میں کمپنی کی جانب سے کرونا ویکسین کی دستیابی کی منظوری کے لیے درخواست دی جائے گی۔  امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر نومبر کے آخر میں کرونا وائرس ویکسین کی منظوری کے لیے درخواست دے گی، کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ درخواست ویکسین کی امریکا میں ہنگامی دستیابی کے لیے دی جائے گی۔ امریکی دوا ساز کمپنی اس وقت جرمن شراکت دار BioNTech کے اشتراک سے ویکسین کی حتمی تیسرے مرحلے میں آزمائش کر رہی ہے، کمپنی کے چیئرمین البرٹ بورلا کا کہنا تھا کہ ویکسین کے عوامی استعمال کے لیے تین کلیدی شرائط درکار ہیں اور فائزر ان شرائط کو پورا کرنے والی ہے۔ البرٹ بورلا کا کہنا تھا کہ ویکسین کا محفوظ اور مؤثر ہونا ضروری ہے، اور اس کی تیاری مستقل بنیادوں پر اعلیٰ ترین معیارات کے تحت ہونی چاہیے، ہم رواں ماہ کے آخر تک جان سکیں گے کہ آیا یہ وی...
Science

گوگل میپس میں ایک اور بہترین فیچر شامل

انٹرنیٹ کی مقبول ترین کمپنی نے گوگل میپس میں ایک اور بہترین فیچر شامل کردیا۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے میپس ایپلیکیشن میں بزی نیس فیچر کا اضافہ کردیا جس کے بعد صارف کو کسی بھی مقام پر ہجوم کے حوالے سے پہلے ہی خبر ہوجائے گی۔ فیچر استعمال کرنے والے صارف کو اس بات کا بھی علم ہوسکے گا کہ جس مقام پر وہ جانا چاہتا ہے وہاں‌کی صورت حال کیا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے والے صارف کو یہ بات بھی معلوم ہوجائے گی کہ کسی سپراسٹور، پارک، مارکیٹ یا اسپتال میں اس وقت کتنے لوگ موجود ہیں۔ گوگل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میپس میں یہ فیچر کرونا وبا کے پیش نظر شامل کیا گیا تاکہ صارفین کو اس بات کا علم ہوسکے کہ انہیں کس وقت کس مقام پر جانا چاہیے اور کب گھر پر ہی رہنا چاہیے۔ جب یہ فیچر عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا تو صارف کو بس اپنے اینڈرائیڈ یا آ...