Day: October 15, 2020

Health

موسمی انفلوئنزا ویکسین کی قیمت مقرر، مقصد بھی واضح کر دیا

دبئی میں موسمی انفلوئنزا ویکسین کی قیمت پچاس درہم مقرر کردی گئی ہے،اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو موسمی انفلوئنزا سے بچانا ہے۔ دبئی کے محکمہ صحت نے حال ہی میں موسمی انفلوئنزا ویکسین کی افادیت سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ابلاغی مہم شروع کی تھی۔ جس کا مقصد عوام کا آگاہ کرنا ہے کہ موسمی انفلوئنزا سے کون لوگ زیادہ متاثر ہوں گے اور انہیں یہ ویکسین لینا کیوں ضروری ہے۔ دبئی کے محکمہ صحت نے عوام الناس کو یقین دلایاہے کہ انفلوئنزا ویکسین بے ضرر ہے،مذکورہ ویکسین لینے والے موسمی انفلوئنزا سے بڑی حد تک محفوظ ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی محکمہ صحت نے اطمینان دلایا ہے کہ یہ ویکسین مقامی شہریوں، پینسٹھ برس سے زیادہ عمر کے تارکین وطن، حاملہ خواتین، پانچ برس سے کم عمر کے بچوں اور انفلوئنزا کے اثرات سے زیادہ متاثر ہونے والے زمروں میں شامل افراد کے لیے مفت ہے۔ ...
Health

5 منٹ سے بھی کم وقت میں کورونا کی تشخیص کیسے ممکن؟ جانیے اس خبر میں

دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے ہونے والے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ کئی گھنٹوں میں ملتا ہے۔ ناک سے مواد نکال کر اس کا تجزیہ کرکے وائرس کی موجودگی کی تشخیص پر مبنی یہ ٹیسٹ کافی مہنگا بھی ہوتا ہے اور اس کی ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی میں اکثر ممالک کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں سائنسدان کووڈ 19 جلد از جلد تشخیص کے لیے نئے ٹیسٹ تشکیل دینے پر کام کررہے ہیں جو کم قیمت ہونے کے ساتھ آسانی سے دستیاب بھی ہوں۔ اب برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسا کووڈ 19 ٹیسٹ تیار کیا ہے جو کورونا وائرس کی تشخیص 5 منٹ سے بھی کم وقت میں کرسکتا ہے۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ اس ٹیسٹ کو ایئرپورٹس اور کاروباری اداروں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کے لیے استمال کیا جاسکے گا۔ برطانوی یون...
Health

ایک معمولی سی عادت جو درمیانی عمر میں جان لیوا امراض سے بچائے

دنیا بھر میں ہر سال 50 لاکھ سے زیادہ افراد سست طرز زندگی یا جسمانی طور پر متحرک نہ رہنے کے باعث کسی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی جس میں دیکھا گیا تھا کہ سست طرز زندگی کس حد تک جسمانی صحت پر اثرانداز ہوتا ہے۔ محققین نے دریافت کیا کہ معمولی جسمانی سرگرمیاں جیسے صرف کھڑے ہونا ہی صحت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے، کیونکہ اس وقت کروڑوں افراد زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ جی واقعی اگر ابھی بیٹھے ہیں تو کھڑے ہوجائیں کیونکہ آپ کی لمبی زندگی کا انحصار اس پر ہوسکتا ہے۔ یہ تو پہلے ہی واضح ہوچکا ہے کہ ورزش اور معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیاں عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والی متعدد بیماریوں جیسے امراض قلب، ذیابیطس ٹائپ ٹو، متعدد اقسام کے کینسر، الزائمر اور ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرتی ہیں۔ اب طبی جریدے جرنلز آف گرونٹولوجی میڈیکل سائنسز میں شائع تحقیق میں دریافت ک...
Science

پاکستان میں پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے بجلی سے چلنے والی بائیک متعارف

ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان نے وینٹی لیٹرز اور ڈرونز بنانے کے بعد تاریخ میں پہلی بار بجلی سے چلنے والی پبلک الیکٹرک بائیک متعارف کروا کر ایک اور اہم سنگ میل طے کرلیا ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ایزبائیک کا افتتاح کرتے ہوئےکہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے بڑھتے مسائل میں ایز بائیک ایک خوشگوار اضافہ ہوگا۔ ماحول دوست یہ بائیک خاص کر ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بہترین سہولت بنے گی. وفاقی وزیرنے کہا کہ وزارت آئی ٹی عوامی خدمات اور سہولیات کے ہر منصوبے کی بھرپور سہولت کار ہے۔ہماری خواہش ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن میں برقی سواریوں کا نمایاں حصہ ہو۔انہوں نےبتایاکہ ایز بائیک کا پائلٹ پراجیکٹ ابتدا میں اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا اوربائیکس راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشنز کے اطراف میں یہ موجود ہوں گی۔خواتین و مرد اس بائیک کے ذریعے جہاں جائیں وہیں اسے چھوڑ سکتے ہ...
Science

اب پروٹین اور خلیات کے درمیان چہل قدمی کرکے انہیں دیکھنا ممکن

اب سائنسدانوں نے خلیات کو اتنا وسیع کردیا ہے کہ اس میں چہل قدمی کرکے خلیات اور پروٹٰین کا اندر سے نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ پورا نظام کیمبرج یونیورسٹی اور ایک نجی کمپنی نے مل کر بنایا ہے۔ سافٹ ویئر کو وی لیوم کا کا نام دیا گیا ہے۔ تھری ڈی امیج پروسیسنگ کا پورا نظام لیوم وی آر کمپنی نے تیار کیا ہے۔ یہ دلچسپ نظام خردبین سے دیکھے گئے خلیات اور اجزا کو بڑھاتا ہے اور انہیں ورچول ریئلٹٰی میں لے جاتا ہے۔ جہاں کوئی بھی انفرادی پروٹین سے لے کر مختلف خلیات کے اندر کی تفصیل معلوم کرسکتا ہے۔ اس طرح حیاتیات کی بنیادی رازوں کو فاش کرنا ممکن ہوگا اور بیماریوں کے علاج کی راہ ہموار ہوگی۔ اس کے بعد ورچول یونیورسٹی نظام یا عینک لگا کر آپ ہر انفردی خلیے کا تفصیلی نظارہ کرسکتے ہیں۔ اس نظام میں سب سے اہم ’سپر ریزولوشن مائیکرواسکوپی‘ ہے جسے 2014 میں کیمیا کا نوبیل انعام مل چکا ہے۔ اس کی بد...
Science

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری، ای گورننس اور ای آفسز کانظام متعارف

حکومت نے شہریوں کو گھر بیٹھے سہولیات کی فراہمی کیلئے 43 سروسز کی حامل ماڈل ایپلیکیشن متعارف کرادی ، معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایپلیکیشن کے اجرا پر اسلام آباد انتظامیہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا ایپ سے شہریوں کو بہت بڑا ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کو گھروں کی دہلیز تک حکومتی خدمات کی رسائی یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہے، وفاقی حکومت نے اداروں میں ای گورننس اور ای آفسز کانظام لانے پرکام تیزکر دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں 43 سروسز کی حامل ماڈل ایپلیکیشن متعارف کرادی گئی ، ایپ کے تحت شہریوں کو 43 سروسز موبائل فون پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ وفاقی کابینہ کو ای آفس اور ای گورننس کے معاملے میں پیش رفت پر بریفنگ میں بتایا گیا رواں سال دسمبر تک تمام وزارتوں کو ای آفس پر منتقل کیا جائے گی ، شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز تک حکومتی خدمات کی رسائی ممکن ہو سکے گی۔ بریفنگ میں کہا گی...