Day: October 13, 2020

Science

15 سال بعد سیارہ مریخ زمین کے قریب تر اور روشن ہو گا

 زمین سے ملتا جلتا سرخ سیارہ یعنی مریخ 15 سال بعد رواں ہفتے زمین کے قریب ترین آ جائے گا اور یہ چاند کی مانند روشن ہو گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیارہ ایک ہفتے تک غروبِ آفتاب کے بعد مشرق کی سمت نظر آئے گا اور نصف شب تک زیادہ روشن ہوتا جائے گا۔ دوربین کے بغیر دیکھنے پر مریخ سرخ اور چمکدار ستارے کی طرح نظر آئے گا۔ ناسا کے مطابق دونوں سیارے ہر 15 سال بعد انتہائی قریب ترین پوزیشن میں آتے ہیں تاہم اس کے باوجود زمین اور مریخ کے درمیان قریب ترین فاصلہ بھی 3؍ کروڑ 86؍ لاکھ میل ہوگا۔ خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز پر امریکی خلائی ادارے ناسا نے نئی دنیا دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا جسے ’’ٹی او آئی 700 ڈی‘‘ کا نام دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: خلاء میں ردوبدل، ناسا کا دیوقامت غبارہ خلاء میں بھیجنے کا فوری فیصلہ۔۔۔ تشویشناک صورتِحال جانیے ...
Health

مضراثرات سامنے آنے پر جانسن اینڈ جانسن نے کورونا ویکسین کی ٹرائل روک دی

  معروف امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کورونا ویکسین کی آزمائش کے دوران رضاکار میں سائیڈ ایفیکٹ سامنے آنے پر ٹرائل کو روک دیا۔ جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک رضاکار میں غیر واضح بیماری کے باعث کورونا ویکسین کی آزمائش فی الحال روک دی گئی ہے۔ جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے جاری بیاں میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی رضاکاروں پر جاری آزمائش آخری مرحلے میں جاری تھی۔ اس ٹرائل کا نام ENSEMBLE ہے جس کے آزاد اور شفاف ڈیٹا سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ نے ایک رضاکار کی طبیعت میں منفی تبدیلی دیکھی ہے۔ جانسن اینڈ جانسن کے مطابق سیفٹی مانیٹرنگ اور عالمی ماہرین طب پر مشتمل ٹیم کی سفارشات کے نتیجے میں کورونا ویکسین ٹرائل کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اتنے بڑے پیمانے پر کی جانے والی آزمائش کے دوران نئی دوا کے سائیڈ ایفیکٹ سامنے آنا پریشان کن نہیں۔ گز...
Health

کورونا ویکسین کا انتظار بے معنی قرار، عالمی ادارہِ صحت کا بیان جاری

سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈ روس نے کورونا ویکسین کے انتظار میں بیٹھے رہنے کو بے معنی قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ لوگ موجودہ نظام صحت کا استعمال کرتے ہوئے زندگیاں بچائیں۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے ان خیالات کا اظہار علاقائی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا پھیلنے کی اہم وجہ بڑے اجتماعات ہیں چاہے وہ اسٹیڈیم میں ہوں یا کھلی جگہوں پر، نائٹ کلب میں ہوں یا بھیڑ والے مقامات پر ہوں۔ سربراہ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کےلیے تیسرا کام عوام میں وائرس سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے جبکہ چوتھا کام یہ ہے کہ جو کرونا کی لپیٹ میں آجائیں انہیں آئیسولیٹ کرنا اور ان کی دیکھ بھال کرنا ہے اور ان کے رابطے میں آنے والے افراد کو بھی...
Health

کورونا سے ہلاکتیں 4 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ، طبی ماہرین کا انکشاف

امریکا میں آئندہ سال فروری تک کورونا سے ہلاکتیں 4 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداداسی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکا کی اکتیس ریاستوں میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کورونا کیلئے امریکی فوکل پرسن ڈاکٹرانتھونی فائوچی کا کہنا ہےکہ کورونا کا معاملہ خراب سے خراب تر ہوتا جارہا ہے۔ لوگوں کو اب بھی بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرانتھونی فائوچی نے مزید کہا کہ سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونا اور ماسک کا استعمال انتہائی اہم ہے۔ عوام پر منحصر ہے کہ وہ اموات کم ہونے میں مدد کریں۔ سی ڈی سی گائیڈلائنز پر عمل کرکے اموات سے بچا جاسکتا ہے۔ امریکا میں کورونا متاثرین کی تعداد 8 ملین سے تجاوز کرگئی جبکہ اب تک کورونا کے 2 لاکھ 20 ہزارمریض ہلاک ہوچکے ہیں اور آئندہ فروری تک مزید 2 لاکھ اموات کا خدشہ ہے، جس کے بعد اموات 4 لاکھ تک پہنچ جائیں گی...
Sports

ثقلین مشتاق اپنی شرط ہار گئے ، اہلیہ نے کھانا پکانے کی سزادیدی ثقلین مشتاق نے تصویر شیئر کی تھی جس میں اپنی اہلیہ پر توپ سے وار کرتے نظر آرہے تھے، دس ہزار کمنٹس نہیں آئے

ثقلین مشتاق اپنی شرط ہار گئے ، اہلیہ نے کھانا پکانے کی سزادیدی ثقلین مشتاق نے تصویر شیئر کی تھی جس میں اپنی اہلیہ پر توپ سے وار کرتے نظر آرہے تھے، دس ہزار کمنٹس نہیں آئے Source link
Science

شاؤمی نے وائرلیس ائیر فونز 'ائیر 2 پرو' متعارف کروا دیے

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی نے حال ہی میں جدید ترین ’می ٹرو وائرلیس ائیر فونز ائیر 2 پرو‘ متعارف کیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ائیر 2 پرو وائس کینسلیشن فیچر کے ساتھ 28 گھنٹے تک پلے میوزک بیک اپ فراہم کرتے ہیں جب کہ اس میں 3 مائیک بھی لگے ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے کال کے دوران بات چیت کا تجربہ بہتر ہو گا۔ می ٹرو وائرلیس ائیرفونز ائیر 2 پرو 10 میٹر کے فاصلے تک آپریٹ کیے جا سکتے ہیں جب کہ اس کا وزن 60 گرام ہے اور یہ چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ائیر فونز 10 منٹ کی چارجنگ کے بعد 90 منٹ تک میوزک پلے بیک اپ فراہم کرتے ہیں، جب کہ شاؤمی کے ان ائیرفونز کی قیمت 103 ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔ Source link ...
Health

شہریوں کو کورونا ویکیسین مفت فراہم کرنے کا حکومتی اعلان سامنے آگیا

یورپی ملک ناروے کی حکومت نے شہریوں کو کورونا ویکیسین مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ناروے کی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ ملک میں بسنے والے ہر شہری کو کورونا سے محفوظ رکھنے کی ویکسین بالکل مفت دی جائے گی۔ اس بات کا اعلان ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ نے کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہر شہری کو محفوظ اور مؤثر کورونا ویکسین ملے اور اسی وجہ سے ہم نے ویکیسن کو بلامعاوضہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا کہ ناروے میں کورونا کی ویکسین تیاری کے مراحل ہے اور جب بھی محفوظ اور مؤثر ویکسین تیار ہوئی تو مارکیٹ میں اس کی دستیابی مفت ہوگی۔ یورپی ملک ہونے کے باوجود ناروے یورپی یونین میں شامل نہیں تاہم وہ یورپی سنگل مارکیٹ کا حصہ ہے۔اگست میں ناروے نے کہا تھا کہ اسےان ویکسینز تک رسائی حاصل ہوگی جو یورپی یونین فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کے ذریعے حاصل کرتی ہے۔ ...
Health

آنتوں کی پیچیدہ کولونواسکوپی اب روبوٹ سے ممکن ہے

آنتوں کے اندر کا احوال دیکھنے کے لیے اینڈواسکوپی اور کولونواسکوپی سے مدد لی جاتی ہے۔ لیکن یہ عمل بہت وقت، طلب، تکلیف دہ اور پیچیدہ ہوتا ہے۔ اب اس کام کے لیے ایک جدید ترین روبوٹ بنایا گیا ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز کے پیٹرو ویلداسٹری اور ان کے ساتھیوں نے ایک روبوٹ بازو بنایا ہے جو مشین لرننگ الگورتھم کے ذریعے ایک لچکدار نظام آنتوں کے اندر بھیجتا ہے اس دوران کیمرہ اندر کے مناظر دکھاتا رہتا ہے۔ فی الحال اس کی آزمائش خنزیروں اور انسان سے مشابہہ مصنوعی آنت سے کی گئی ہے۔ اس کے تفتییشی سرے پر مقناطیسی آلہ لگایا گیا ہے اور کنارے پر جدید کیمرہ بھی نصب ہے جبکہ روبوٹ کو جسم کے باہر ایک مقناطیس سے آگے بڑھایا جاتا ہے۔ یہ روبوٹ ازخود کام کرتا ہے اور اسے ایک ماہر ڈاکٹر بھی جوائے اسٹک سے چلاسکتا ہے۔ پیٹرو کے مطابق یہ عمل آسان ہے اور عین ویڈیو گیم کھیلنے جیسا ہے۔ اس کا ...
Science

ویوو کا پہلا 44 میگا پکسل سیلفی کیمرا فون پاکستان میں دستیاب

ویوو نے اپنا 44 میگا پکسل سیلفی کیمرے سے لیس اسمارٹ فون وی 20 پاکستان میں متعارف کرادی ہے۔ خیال رہے کہ کمپنی نے گزشتہ ماہ وی 20 اور وی 20 پرو متعارف کرائے تھے جن میں سے ایک فون اب پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ وی 20 میں 6.44 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہے۔ یہ ڈیوائس کوالکوم اسنیپ ڈراگون 720 جی پراسیسر سے لیس ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کاا امتزاج کمپنی کے فن ٹچ او ایس 11 سے کیا گیا ہے۔ فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ وی 20 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فلیش چارج سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ ڈیوائس کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ملٹی ٹربو نامی فیچر بھی دیا گیا ہے۔ فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ...
Science

ٹک ٹاک پرپابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں تقریباً 2 کروڑ سے زائد افراد ٹک ٹاک ایپلی کیشن استعمال کرتےہیں اور اس پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔  درخواست گزار کے مطابق چند لوگ ایپ کا غلط استعمال کر رہےہیں اس لیے ان کی آئی ڈی کو بلاک کیاجائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام اکاؤنٹ چلانے والوں کےاکاؤنٹ بند کرنا ٹھیک نہیں، ٹک ٹاک پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے "ٹک ٹاک" پر پابندی عائد کردی ... ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے اور اس کی سماعت 15 اکتوبر کو ہو گی۔ یاد رہے کہ پی ٹی اے نےغیر قانونی و غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے مؤثر مکینزم تیار کرنے پر ناکامی پر ٹک ٹاک...