Day: October 12, 2020

Science

چینی خلائی اسٹیشن کےلیے مزید 18 افراد کا انتخاب

چینی خلائی ایجنسی نے اپنے خلائی اسٹیشن ’’تیانگونگ 3‘‘ کے عملے کےلیے مزید 18 ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں 17 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ قبل ازیں اسی خلائی اسٹیشن کےلیے 21 افراد منتخب کیے جاچکے تھے۔ اس طرح چینی خلائی اسٹیشن بھیجے جانے والے افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ ان میں سے سات اسپیس پائلٹ بنیں گے، سات افراد کو فلائٹ انجینئرز کے طور پر تربیت دی جائے گی جبکہ باقی چار ’’مشن پے لوڈ اسپیشلسٹس‘‘ کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ نئے عملے کی تربیت کا آغاز بھی جلد ہی کردیا جائے گا جو تقریباً ایک سال تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ چین نے خلائی اسٹیشن ’’تیانگوگ 3‘‘ (آسمانی محل) خلائی اسٹیشن پر 2016 میں کام شروع کیا تھا۔ اس سے پہلے دو تجرباتی ماڈیولز (تیانگونگ 1 اور تیانگونگ 2) خلا میں بھیجے جاچکے تھے۔تیانگونگ 3 اپنی جسامت میں سابق روسی خلائی اسٹیشن ’’میر‘‘ جتنا ہے تاہم اسے ماڈ...
Science

وی پی این پر ’ٹک ٹاک‘ کو بند کرانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ کو پاکستان میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) پر بند کروانے کے لیے بھی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔ حکومت پاکستان نے تین دن قبل ٹک ٹاک کو غیر اخلاقی، فحش اور نامناسب مواد کو نہ ہٹائے جانے پر بند کردیا تھا۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک کو ملک بھر میں 9 اکتوبر کو بند کردیا تھا، جس کے بعد کئی لوگوں نے مذکورہ ایپ چلانے کے لیے وی پی این کا استعمال شروع کیا۔ وی پی این کے ذریعے نہ صرف عام صارفین متنازع اور ملک میں پابندی کے شکار انٹرنیٹ مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں بلکہ ایسے سافٹ ویئرز کو کاروباری ادارے اور خصوصی طور پر بینک بھی استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ حکومت پاکستان نے عوام کو ایک ماہ کے اندر وی پی این سافٹ ویئرز کے استعمال کے لیے رجسٹریشن کرانے کی ہدایات کر رکھی ہیں، تاہم تاحال لاکھوں لوگ رجسٹریشن کے...
Health

کورونا وائرس: فیس ماسک سے متعلق نئی تحقیق، شرح میں کمی یا ذیادتی؟ جانیے تفصیلات

کینیڈا میں فیس ماسک سے متعلق ہونے والی نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف سامنے آیا، محققین نے بتایا کہ ماسک کورونا کیسز میں ڈرامائی کمی لاسکتے ہیں۔ طبی تحقیق سے ثابت ہوا کہ فیس ماسک کا چار دیواری کے اندر استعمال کورونا کیسز کی شرح میں ڈرامائی اور حیران کن حد تک کمی لاسکتے ہیں۔ کینیڈا کی سائمن فریزر یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں خاص مدت کے دوران فیس ماسک کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ چاردیواری کے اندر چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے سے ہر ہفتے نئے کیسز کی شرح میں 46 فیصد تک کمی آئی۔ تحقیق کے دوران ڈیٹا پر مشاہدے سے پتا چلا کہ فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیئے جانے کے بعد ابتدائی چند ہفتوں کے دوران ہفتہ وار کیسز کی شرح میں اوسطاً 25 سے 31 فیصد تک کمی آئی۔ محققین کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں اگر چاردیواری کے اندر فیس ماسک کے استعمال کو جولائی میں لازمی کردیا...
Health

کورونا وائرس سے صحت یاب مریض پراسرار مرض میں مبتلا ہونے لگے

کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کو ایک سنگین مرض کا سامنا ہے، وبا کو شکست دینے والے مریضوں کے دل میں ورم(سوجن) ایک پراسرار بیماری بن گئی۔ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد مریضوں کے دل میں پراسرار طور پر سوجن کی شکایات سامنے آرہی ہیں اور ڈاکٹر اس کی اصل وجہ تاحال دریافت نہ کرسکے۔ جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں ماہرین نے مخصوص مریضوں پر مشاہدہ کرکے دریافت کیا کہ ہر 3 میں سے 2 مریضوں کے دل میں سوجن کووڈ 19 سے صحتیابی کے 71 دن بعد بھی موجود رہی جبکہ تین ماہ بعد متعدد مریضوں میں پھیپھڑوں کے نقصانات بھی سامنے آئے۔ کورونا سے صحت یابی کے بعد طویل المعیاد اثرات نے ماہرین کے لیے نیا چیلنج کھڑا کردیا ہے، صحت یاب مریضوں کو دماغی دھند کا بھی سامنے ہے جن میں مختلف دماغی افعال کے مسائل بشمول یادداشت کی محرومی، ذہنی الجھن، توجہ مرکوز کرنے میں مشکل اور روزمرہ کے کام کرنے میں مشک...
Health

مورنگا میں دودھ کے مقابلے میں 17 گنا زیادہ کیلشیم؟ طبی ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

دنیا بھر میں مختلف انواع کے درخت اور قسم قسم کی جڑی بوٹیوں سے جہاں انسان اپنی غذائی ضرورت پوری کررہا ہے، وہیں جسمانی تکالیف دور کرنے اور مختلف امراض کا علاج کرنے کے لیے بھی انھیں استعمال کیا جاتا ہے۔ مورنگا وہ پودا ہے جو نباتاتی سائنس اور محققین کے نزدیک “کرشماتی خصوصیات”‌ کا حامل ہے۔ ماہرین کے مطابق حیران کُن غذائی اور طبی خواص کے حامل اس پودے کی کئی اقسام ہیں‌ اور پاکستان کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں مورنگا صدیوں سے نشوونما پارہا ہے۔ اسے کرشماتی پودا کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کے پتّے، شاخیں اور جڑیں ہی نہیں بلکہ بیج بھی اہم غذائی اجزا کے حامل ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں‌ اس پودے کی غذائی افادیت کا شہرہ اس وقت ہوا جب سینیگال میں قحط کے دوران غذائی ضروریات پورا کرنے کے لیے لوگوں نے مورنگا استعمال کیا۔ Oleifera Moringa (حیاتیاتی نام) اس پودے ...
Health

سائنس دانوں کا ذیابیطس کے بارے میں خوف ناک انکشاف

سائنس دانوں نے ذیابیطس کے بارے میں ایک اور خوف ناک انکشاف کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ذیابیطس ٹائپ 1 بچے کو پیدائش سے بھی قبل ہو سکتا ہے۔ طبی جریدے جرنل ڈائیبٹولوجیا کے مطابق 6 ماہ سے کم عمر بچوں میں ذیابیطس ٹائپ ون کا مرض ہو سکتا ہے اور اس عارضے کی جڑ ممکنہ طور پر پیدائش سے قبل ہی بن جاتی ہے۔ اس سے قبل یہ مانا جاتا تھا کہ 6 ماہ سے کم عمر بچوں میں صرف نیونیٹل ڈایابیٹیز (صرف نوزائیدہ بچوں کو لاحق ہونے والی ذیابیطس) ہو سکتی ہے جو کسی جیناتی نقص کا نتیجہ ہوتی ہے جس میں لبلبے کے خلیات کی انسولین بنانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ لیکن اب ماہرین کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں میں بھی ذیابیطس ٹائپ ون کا مرض ہو سکتا ہے، اس دوران جسم کا اپنا مدافعتی نظام انسولین بنانے والے خلیات کو تباہ کر دیتا ہے۔ ماہرین اس تحقیق سے یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ کیا ذیابیطس ٹائپ ون کے باعث جسم پر مدافعتی ...
Health

بریسٹ کینسر مردوں میں بھی عام، اس کی کیا علامات؟ جانیے تفصیلات

عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ بریسٹ کینسر صرف عورتوں کو ہوتا ہے، لیکن قلیل تعداد میں مرد بھی اس موذی مرض کا شکار ہو سکتے ہیں- کینسر ریسرچ یو کے‘ کے مطابق برطانیہ میں ہر سال تقریباً 390 مردوں میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوتی ہے چھاتی کا کینسر عام طور پر مردوں کے مقابلے میں خواتین سے زیادہ منسوب کیا جاتا ہے۔ یہ آٹھ خواتین میں سے ایک کو ان کی زندگی کے دوران متاثر کرتا ہے لیکن مرد بھی بریسٹ کینسر سے متاثر ہو سکتے ہیں گو کہ ایسے مردوں کی تعداد نسبتاً بہت کم ہوتی ہے۔ میک ملن کینسر سپورٹ کے مطابق بلوغت کے دوران لڑکوں کی چھاتیوں میں ویسے تبدیلی نہیں آتی جیسے لڑکیوں میں آتی ہے لیکن ان کی چھاتیوں کے نپلز میں بھی ایسے خلیے موجود ہوتے ہیں جہاں بریسٹ کینسر پنپ سکتا ہے۔ چیریٹی ادارے کا کہنا ہے کہ ’بلوغت تک لڑکیوں اور لڑکوں کے چھاتی کے خلیے ایک جیسے ہوتے ہیں۔ دونوں میں بریسٹ ٹشوز کی ای...
Science

آئی فون 12 کیسا اور کتنے کا ہوگا؟ خفیہ معلومات سامنے آگئی

نئے آئی فون کے بارے میں خفیہ معلومات کا سلسلہ جاری ہے جس کو متوقع طور پر آئی فون 12 کہا جائے گا، اس آئی فونز کے 4 ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے۔ ایپل کی تعارفی تقریب 13 اکتوبر کو ہونی ہے مگر ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر نئی لیک میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر آئی فونز کے 4 ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے، جن کی قیمتیں 699 ڈالر سے 1099 ڈالرز تک ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون 12 منی میں 5.4 انچ ڈسپلے ہوگا جس کی قیمت 699 ڈالرز (ایک لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو پری آرڈر میں 6 یا 7 نومبر جبکہ ریٹیل میں 13 یا 14 نومبر کو دستیاب ہوگا۔ 6.1انچ کے آئی فون12 کی قیمت799 ڈالرز (ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ یہ پری آرڈر میں16یا 17 اکتوبر جبکہ ریٹیل میں 23 یا 24 اکتوبر کو دستیاب ہوگا۔یہ دونوں ماڈلز 64 جی...
Science

وزیراعظم سے فیس بک کے چیف آپریٹنگ آفیسرکی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات

  ملاقات میں فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فیس بک کی ڈیجیٹل لٹریسی اور کورونا کی روک تھام میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ عمران خان نے آن لائن نفرت انگیزمواد کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہاربھی کیا۔ عمران خان نے بڑھتی ہوئی آن لائن نفرت اور انتہا پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن نفرت انگیز مواد کو روکنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اورمختلف پروگراموں کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمزنوجوانوں کومواقع اورغریت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پولیو فری بنانے میں فیس بک کے تعاون کوبھی سراہا۔ ملاقات میں فیس بک کے 6700 خواتین کے ٹریننگ پروگرام’شی مینس بزنس‘پر بھی بات چیت کی۔ شیرل سینڈبرگ نے کہا کہ فیس بک کی خون عطیہ کرنے والی مہم میں 50 لاکھ سے...
Health

کورونا وائرس کی نئی لہر؛ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت کوخبردار کردی

 صدر پی ایم اے ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو جلسوں جلوسوں کا سلسلہ روکنا پڑے گا، حکومت کی غیر سنجیدگی دوسری لہر میں زیادہ نقصان کرا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اے نے ہمیشہ حکومت کی توجہ خلق خدا کے لیئے قبل ازوقت دلوانے کی کوشش کی ہے، جب کورونا کا ذکر بھی پاکستان میں نہیں تھا تو ہم نے فروری میں ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا۔ اپنی بات جاری رکھتے ہونے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ کورونا پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، ہماری توجہ دلانے کے باوجود جب تک سر پر آن نہیں پڑی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میت کی تدفین کا ایشو ان دنوں میں کافی رہا، پی ایم اے کی کوشش سے تدفین میں لواحقین کی شرکت، تابوت پر شیشہ لگنا اور میت کو غسل دلوانا شروع ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج الحمداللہ پاکستان میں ہماری کاوشوں سے کورونا کے ملک میں وہ حالات نہیں جو ہمارے ...