Day: October 11, 2020

Science

چینی کمپنی نے ہزاروں ملازمین کو بونس میں نئی گاڑیاں دے دیں

چین کی ایک اسٹیل مِل نے ہدف سے زائد منافع ہونے اور کارکردگی سے خوش ہو کر اپنے 4 ہزار 116 ملازمین کو بونس میں نئی گاڑیاں دے دیں۔ چینی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے جیانگ ژی میں واقع لوہا اور اسٹیل بنانے والی مِل نے اپنے ملازمین کو بونس کے طور پرگاڑیاں دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مسلسل پانچویں سال طے شدہ ہدف سے زائد منافع حاصل کیا ہے جس پر انتظامیہ نے خوش ہوکر اپنے ملازمین کو انعام دینے کا فیصلہ کیا۔ ملازمین کودی گئی گاڑیوں کی مجموعی قیمت تقریباً 74 کروڑ ڈالر بنتی ہے جب کہ کمپنی نے وہیکل ٹیکس سمیت 5 سال تک انشورنس فراہم کرنےکا بھی اعلان کیا ہے۔ چینی کمپنی کے اس فیصلے کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے جب کہ بعض افراد کا کہنا ہے اگر کمپنی گاڑی کے بجائے پیسے دے دیتی تو وہ ملازمین اپنی مرضی اور پسند کی گاڑی لے سکتے تھے۔ ...
Health

فیس ماسک کورونا کیسز کی شرح میں کمی کا سبب بنتے ہیں: نئی تحقیق سامنے آ گئی

فیس ماسک کا استعمال کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں ڈرامائی کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ کینیڈا کی سائمن فریزر یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چاردیواری کے اندر چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے سے ہر ہفتے نئے کیسز کی شرح میں 46 فیصد تک کمی آئی۔ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ اگر چاردیواری کے اندر فیس ماسک کے استعمال کو جولائی میں لازمی کردیا جاتا تو اگست کے وسط تک نئے کیسز کی شرح میں 40 فیصد تک کمی لائی جاسکتی تھی۔ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیئے جانے کے بعد ابتدائی چند ہفتوں کے دوران ہفتہ وار کیسز کی شرح میں اوسطاً 25 سے 31 فیصد تک کمی آئی۔ اس تحقیق کے نتائج ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے اور اس میں اونٹاریو کے 34 طبی مراکز میں فیس ماسک کے استعمال کے اثرات کا جائزہ 2 ماہ تک لیا...
Science

وفاقی وزیرامین الحق کا ٹک ٹاک کی دوبارہ بحالی کا مشروط اعلان

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن امین الحق نے ٹک ٹاک کی دوبارہ بحالی کا مشروط اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن آمین الحق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’آئی ٹی منسٹری کسی بھی ایسی پابندی کے خلاف ہے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ بنے مگر ہم نے ٹک ٹاک کو پچھلے تین ماہ میں شیئرہونے والے مواد کے حوالے سے 2 بار خبردار کیا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ’ وارننگ کے باوجود ٹک ٹاک انتظامیہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی شکایت اور پالیسی پر عمل درآمد نہیں کیا‘۔ امین الحق نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان سوشل میڈیا پر تین چیزیں برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ’غیر اخلاقی مواد ، نفرت انگیز تقریر یا ایسا مواد جو ریاست پاکستان کے خلاف ہو اُسے کے خلاف کارروائی ہوگی‘۔ مزید پڑھیں:فواد چوہدری کا ٹِک ٹاک پرپابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے وزیراعظم کو خط وزیر برائے ...
Science

فواد چوہدری کا ٹِک ٹاک پرپابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے وزیراعظم کو خط

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹِک ٹاک پر عائد پابندی ہٹانے کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی سے بین الاقوامی کاروبار اور پاکستان کی ٹیکنالوجی بیٹھ جائے گی، پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ فواد چوہدری کاکہنا ہےکہ اس وقت ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، پولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی اردو سافٹ ویئر تیارکررہے ہیں جس کے ذریعے ان کو ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال میں آسانی ہوگی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگِل نے کہا ہےکہ غیر اخلاقی ویڈیوز کی وجہ سے ٹک ٹاک ایپ بند کی گئی، وزیر اعظم سے کچھ والدین نے اس بارے میں شکایت کی تھی اور ویڈیوز بھی بھیجی تھیں۔ شہباز گل کاکہنا تھاکہ ضابطہ اخلاق بنانے سے متعلق ٹک ٹاک انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے، اگر ٹک ٹاک انتظامیہ نے اخلاقی ضوابط پر...