Day: October 10, 2020

Health

ملک بھر میں ہیپاٹائٹس ویکسینز کی شدید قلت، عوام پریشان

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مختلف بیماریوں کی ویکسین اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے، ہیپاٹائٹس اور انفلوئنزا سمیت مختلف ویکسینز مارکیٹ سے غائب ہیں۔ میڈیکل اسٹورز کیمسٹس کا مؤقف ہے کہ ویکسین کی تیاری کا مواد مہنگا ہونے کی وجہ سے ویکسین کی قلت پیدا ہوئی، رواں برس حج اور عمرے کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ویکسینز کی فراہمی پر توجہ نہیں دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اقسام کی ویکسینز بلیک میں 3 سے 5 ہزار میں فروخت کی جارہی ہیں۔ خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا شکار دوسرا بڑا ملک ہے، پاکستان میں ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ پاکستان میں اس مرض کی صرف 2 اقسام بی اور سی کے ہی ڈیڑھ کروڑ مریض موجود ہیں۔ رواں برس کے آغاز میں محکمہ صحت نے پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا ...
Health

اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف گلیوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سیکٹر جی 10 فور میں گلی نمبر 38،44،45،46،47،48 کوسیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سواں روڈ اور سیکٹر آئی ایٹ ٹو میں اسٹریٹ نمبر 25 اور29 کو بھی سیل کیا جائے گا۔ مراسلے کے مطابق سیکٹر جی نائن فور کی گلی نمبر 85 اور 89 کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جلسوں سے ملک میں دہشتگردی اور کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، شیخ رشید بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ٹیمیں ان علاقوں سے لوگوں کو قرنطینہ کرنے کیلئے سیمپلنگ کر رہی ہیں۔ خیال رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس 88 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ وفاقی دارالحکومت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعد...
Health

لاڑکانہ میں والدین بچیوں کو اسپتال میں لاوارث چھوڑ گئے، جانیے افسردہ خبر

سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں مبینہ طورپر والدین کی جانب سے نوزائیدہ بچیوں کو اسپتال میں لاوارث چھوڑنے اور علاج سے محروم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاڑکانہ میں شیخ زید اسپتال کے ڈائریکٹر عبداللہ چانڈیو نے انکشاف کیا کہ رواں سال 6 بچیوں کو والدین اسپتال میں لاوارث چھوڑ کر چلے گئے۔ والدین نے غلط پتہ اور فون نمبر کا اندراج کروا کربچیاں اسپتال میں چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی طرف سے اسپتال میں چھوڑنے والی 6 بچیوں میں سے 5 بچیاں فوت ہو گئیں جبکہ زندہ بچ جانے والی ایک بچی کو ایدھی کی مدد سے اسپتال میں کام کرنے والی اسٹاف نے گود لے لیا۔ والدین کی طرف سے رواں سال 100سے زائد بچوں کو علاج کے بنیادی حق سے محروم کیا گیا جبکہ میڈیکل ایڈوائس کے خلاف جا کر علاج سے محروم کرنے والے بچوں میں 80 فیصد فیمیل نوزائیدہ کیسز شامل ہیں۔ ایمرجنسی یونٹ سے آکسیجن پر منتقل ہونے والے بچوں کو واپس لے ...
Science

کیسے معلوم کریں کہ فیس بک پر آپ کو کس نے ان فرینڈ کردیا ہے؟ دیکھیئے ویڈیو

ٹیکنالوجی کی دنیا جدید ہونے کے بعد سوشل میڈیا کو اتنی اہمیت حاصل ہوگئی کہ اب ہر دوسرے شخص نے اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کا سہارا لیا ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ یا اپیلیکیشن کی بات کی جائے تو فیس بک اُن میں سرفہرست ہے، 13 سال قبل متعارف ہونے والے پلیٹ فارم پر اب کروڑوں صارفین موجود ہیں، جو یہاں کاروبار، دوستوں اور رشتے داروں سے بات چیت کرتے ہیں۔ فیس بک اپنے صارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئے روز نت نئے فیچر بھی متعارف کرواتا ہے، کمپنی نے ویسے تو استعمال کے حوالے سے بہت سی شرائط رکھی ہوئی ہیں اُن میں ایک شرط دوستوں کو ایڈ کرنے کی بھی ہے۔ فیس بک کی جانب سے ہر صارف کو ایک آئی ڈی پر کم از کم پانچ ہزار دوست یا اکاؤنٹس ایڈ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اگر کوئی اُس سے زیادہ لوگوں سے رابطہ رکھنا چاہتا ہے تو وہ اپنا پیج یا گروپ تشکیل دے سکتا ہے۔ یہاں ای...
Science

مائیکرو سافٹ ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت مل گئی

مقبول سافٹ وئیر کمپنی مائیکرو سافٹ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر اپنے ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے ملازمین مستقل طور پر گھر سے کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اب اس کی اجازت ہوگی۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مائیکرو سافٹ کے ملازمین تا حال گھروں سے ہی کام کر رہے ہیں جب کہ کمپنی کی جانب سے امریکا میں مائیکرو سافٹ کے آفس جنوری 2021 سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جنوری میں آفس کھلنے کے باوجود بھی اگر ملازمین مستقل طور پر اپنے گھروں سے کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ایسا کرنے کی اجازت ہوگی۔ مائیکرو سافٹ چیف پیپل آفیسر کیتھلین ہوگان نے کہا کہ کووڈ-19 نے ہم سب کو نئے طریقوں سے سوچنے، رہنے اور کام کرنے کو چیلنج کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل فی...
Science

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا حکومت پاکستان سے ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پاکستان سے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر سے عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فحاشی کے خلاف مہم کے نام پر پاکستان کے لوگوں کو اپنے اظہار کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ اس مایوس کن فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے گا اور پاکستان کے لوگوں کو پڑھنے، دیکھنے،بولنے اور اظہار رائے پر پابندیوں کو نرم کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چین کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عوامی شکایات کے بعد لگائی ہے۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو ...
Health

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 3 کروڑ 71 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 10 لاکھ 72 ہزار 712 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 71 لاکھ 10 ہزار 989 متاثر ہوچکے ہیں۔ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 97 ہزار 30 ہوگئی ہے اور81 لاکھ 41 ہزار 247 ایکٹیو کیسزہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 18 ہزار 648 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور78 لاکھ 94 ہزار 478 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 69 لاکھ 77 ہزار 8 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 7 ہزار 450 اموات ہوئی ہیں۔ برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں50 لاکھ 57 ہزار 190 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 49 ہزار 692 اموات ہوئی ہیں۔ روس میں 12 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموا...