Day: October 9, 2020

Sports

چھکوں پر چھکے پاکستان کو نیا شاہد آفریدی مل گیا، خوشدل شاہ نے پاکستان کی تاریخ کی تیز ترین سینچری بنا ڈالی جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے والے آل راونڈر نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں سندھ کے خلاف صرف 35 گیندوں پر سینچری داغ دی

چھکوں پر چھکے پاکستان کو نیا شاہد آفریدی مل گیا، خوشدل شاہ نے پاکستان کی تاریخ کی تیز ترین سینچری بنا ڈالی جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے والے آل راونڈر نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں سندھ کے خلاف صرف 35 گیندوں پر سینچری داغ دی Source link
Science

گوگل کا سیکیورٹی مسائل کے لیے نیا الرٹ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

اگر آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہوجائے تو اس حوالے سے ای میل کو پڑھنے میں ہوسکتا ہے کہ کافی تاخیر ہوجائے۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل نے اب گوگل اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے ایک نئے ان ایپ سیکیورٹی الرٹس کا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کے تحت جب گوگل کو اکاؤنٹ کے حوالے سے کسی سیکیورٹی مسئلے کا علم ہوگا، جیسے کوئی کسی نامعلوم ڈیوائس سے لاگ ان ہوتا ہے، تو ایپ میں ایک الرٹ ڈسپلے ہوگا، جس میں پروفائل پکچر پر ایک سرخ رنگ کا ! بنا ہوگا۔ جب اس پر کلک کریں گے تو سیکیورٹی مسئلے کی وارننگ دیکھ سکیں گے اور اسے حل کرنے کا کہا جائے گا۔ گوگل کے مطابق اس نئے سسٹم کا فائدہ یہ ہے کہ صارف کو یقین ہوگا کہ یہ گوگل کی جانب سے ہی آیا ہے کسی اور کی جانب سے نہیں، جیسا ای میلز میں ہوتا ہے۔ فوٹو بشکریہ گوگلگوگل کے مطابق یہ نیا فیچر آنے والے ہفتوں میں محدود تعداد میں صارفین کو دستیاب ہوگا اور اگلے سال کے شروع میں کسی ...
Science

بوم سپر سانک کا آواز سے 2 گنا تیز رفتار سے سفر کرنے والا طیارہ

بوم سپر سانک نے دنیا کے تیز ترین مسافر طیارے کو متعارف کرانے کے لیے پہلی پیشرفت کرتے ہوئے اپنا پروٹو ٹائپ طیارہ ایکس بی 1 پیش کردیا۔ 7 اکتوبر کو ایک ایونٹ میں اس پروٹوٹائپ طیارے کو متعارف کرایا گیا جس میں کوئی مسافر نہیں تھا مگر اس کی ٹیکنالوجیز کی نمائش ضرور کی گئی۔ کمپنی کے سی ای او بلیک شکول نے بتایا کہ ہم نے سپرسونک مستقبل کی جانب بڑھنا شروع کردیا ہے، آج ہم ہوائی سفر کے نئے عہد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ ایکس بی 1 میں 3 الیکٹرک انجن استعمال کیے گئے ہیں جو 12 ہزار پونڈ تھرسٹ فراہم کرتے ہیں، جبکہ لمبی ناک لینڈنگ کے دوران کاک پٹ سے رن وے کا منظر چھپاتی ہے، مگر کیمرے اس کی کمی پوری کردیتے ہیں۔ بلیک شکول نے بتایا کہ اس طیارے کو سپرسونک کارکردگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کمپنی کا اصل مقصد کمرشل سپر سونک پروازوں کو بحال کرنا ہے جو کنکورڈیا کے ریٹائر ہونے کے بعد سے دیکھنے می...
Health

کیا فیس ماسک کا استعمال نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے؟ نئی طبی تحقیق سامنے آ گئی

فیس ماسک کا استعمال لوگوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے زہریلے اثرات کا خطرہ نہیں بڑھاتا چاہے وہ پھیپھڑوں کے امراض کے شکار ہی کیوں نہ ہو۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ اس تحقیق کے دوران کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے فیس ماسک پہننے والے افراد کے خون میں آکسیجن یا کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں تبدیلیوں کا تجزیہ کیا گیا جبکہ ایسے افراد کو بھی شامل کیا گیا جو پھیپھڑوں کی بیماری سی او پی ڈی کے شکار تھے۔ سی او پی ڈی کے شکار افراد کے لیے سانس لینا مشکل ہوتا ہے جس کے نتیجے میں دم گھٹتا ہے اور وہ ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ طبی جریدے اینالز آف دی امریکن تھوراسسز سوسائٹی میں شائع اس تحقیق میں فیس ماسک کے استعمال کے اثرات کا جائزہ لیا گیا اور دیکھا گیا کہ ایسے افراد جن کے پھیپھڑے بیماری سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں، ان پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ میامی یونیورسٹی کی اس تحقی...
Health

کورونا وائرس جلد پر کتنے گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

کووڈ 19 کا باعث بننے والا کورونا وائرس انسانی جلد پر فلو وائرسز سے بھی زیادہ وقت تک زندہ رہ سکتا ہے۔ یہ انکشاف ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ سارس کوو 2 انسانی جلد پر 9 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے، اس کے مقابلے میں فلو کا باعث بننے والا وائرس انسانی جلد پر 2 گھنٹے تک ہی رہتا ہے۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ ہاتھوں کی صفائی یا ہینڈ سینی ٹائزر سے یہ دونوں وائرس فوری طور پر ناکارہ ہوجاتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج سے ہاتھوں کی صفائی کی اہمیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے جو کوود 19 کی روک تھام کا اہم ذریعہ ہے۔ طبی جریدے جرنل کلینیکل انفیکشیز ڈیزیز میں شائع تحقیق کے مطابق یہ وائرس براہ راست رابطے پر زیادہ پھیل سکتا ہے کیونکہ یہ فلو وائرس کے مقابلے میں جلد پر زیادہ مستحکم رہتا۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس دریافت سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ ہاتھوں کی مناسب صفائی اس وائ...
Science

ٹک ٹاک پر پابندی کیوں لگائی؟ شہباز گل نے وجہ بتا دی

ڈاکٹر شہباز گل نے ٹک ٹاک سے متعلق کہا کہ نئے نظام کی تیاری اور نفاذ تک ٹک ٹاک پر وقتی پابندی لاگو رہے گی۔ ان خیالات اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا، انہوں نے ویڈیو شیئرنگ اپلیکیشن سے ٹک ٹاک سے متعلق کہا کہ پرائم منسٹر پورٹل پر ٹک ٹاک سے متعلق ان گنت والدین کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ وزیراعظم کو والدین کی طرف سے مسلسل ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد کے پھیلاؤ اورناپختہ ذہنوں پر اس کے پیدا ہونے والے اثرات کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی تھیںشکایات کی روشنی میں جب تک ٹک ٹاک انتظامیہ ایسے موادکے پھیلاؤ کو روکنے کامیکانزم ترتیب نہیں دے لیتی ایپ پر پابندی عائدرہے گی — Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 9, 2020 ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ شکایات ملیں کہ ٹک ٹاک پر چھوٹے بچے نامناسب س...
Health

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ، عالمی ادارہ صحت کا تشویش کا اظہار

عالمی وبا ‘کوروناوائرس’ کے پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، ایک دن میں حیران کن طور پر 3 لاکھ 38 ہزار 779 کیسز پہلی بار سامنے آئے۔ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے اپنی چونکا دینے والی رپورٹ میں تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ستمبر سے کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 لاکھ 38 ہزار 779 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل رواں ماہ 2 اکتوبر کو 3 لاکھ 30 ہزار 340 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جو ایک دن میں سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والے کیسز قرار دیے گئے تھے، لیکن تازہ صورت حال نے پہلے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے کیسز میں سب سے زیادہ مریض یورپ میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 96 ہزار 996 بنتی ہے، اور یہ یورپ میں بھی پہلی بار سب سے زیادہ سامنے آنے والے کیسز ہیں۔ دنیا بھر م...
Science

پی ٹی اے نے “ٹک ٹاک” پر پابندی عائد کردی

پاکستان میں چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق معروف سوشل میڈیا ایپ پر پابندی غیر قانونی و غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے مؤثر مکینزم تیار کرنے پر ناکامی پر لگائی گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی تھیں جس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک موبائل ایپلی کیشن کوپاکستان کےتمام نیٹ ورک پربندکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی اے نے موبائل فون کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ اپنے تحفظات شیئر کیے گئے تھے اور انہیں پی ٹی اے کی ہدایات پر عمل کے لیے مناسب وقت بھی دیا گیا تھا تاہم ٹک ٹاک انتظامیہ ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد یہ قدم ...