Day: October 8, 2020

Health

کورونا وائرس: مؤثر ویکسین کی تیاری، عالمی ادارہِ صحت نے بیان جاری کردیا

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گبریوسس نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے امید نظر آنے لگی، رواں سال کے آخر تک ویکسین تیار ہونے کا امکان ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف بنائی جانے والی مؤثر ویکسین رواں سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’اب ہمیں امید نظر آرہی ہے، اب وقت ہے کہ سیاسی رہنما ویکسین کی برابر کی تقسیم کے حوالے سے حکمتِ عملی مرتب کریں تاکہ جب دوا دستیاب ہو تو اس کی برابری کے حساب سے تقسیم کی جائے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اب بہت زیادہ امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک ماہرین کامیاب ویکسین بنالیں گے۔ اس وقت 9 کمپنیوں کی ویکسین مختلف مراحل میں ہیں جن کے حتمی نتائج نومبر تک آجائیں گے‘۔ ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ’ویکسین کی منظوری کے بعد بڑے پیمانے پر خوارک کی تیاری اور تقسیم کی جائے ...
Health

کورونا وائرس: اگلے سال کے آخر تک صورتحال معمول پر آسکتی ہے، بل گیٹس

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ امیر ممالک میں زندگی 2021 کے آخر میں اس صورت میں معمول پر آجائے گی، اگر ایک کوویڈ 19 ویکسین مؤثر ہونے کے ساتھ ساتھ جلد تیار ہوکر بڑے پیمانے پر مناسب طریقے سے تقسیم ہوگئی۔ وال اسٹریٹ جرنل سی ای او کونسل سے خطاب میں بل گیٹس نے کہا کہ اگلے سال کے آخر تک صورتحال لگ بھگ معمول پر آسکتی ہے اور یہ بہترین منظرنامہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ابھی نہیں جانتے کہ کب تک یہ ویکسینز کامیاب ہوں گی جبکہ ان کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے بھی وقت درکار ہوگا اور امریکا اور دیگر ممالک میں ان کے کوٹے کو مختص کرنا بھی ایک بڑا چیلنج ہوگا۔‎ مائیکرو سافٹ کے بانی نے کہا کہ ہم روس اور چین کے ساتھ بھی بات کررہے ہیں ان کی تیسرے مرحلے کے ٹرائل کی کسی بھی ویکیسینز کی نگرانی معتبر ریگولیٹرز نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی نقطہ نظر سے روسی اور چینی ویکسینز ...
Health

کورونا وائرس جلد کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ اعصابی نظام کو بھی نقصان پہنچانے لگا

امریکا کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جلد کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ اندرونی اعضا کو بھی نقصان پہنچانے لگا ہے، ہر دس میں سے 8 مریضوں کو اعصابی تکالیف کی شکایت کا سامنا ہے۔ شکاگو کے اسپتالوں میں موسمِ بہار کے دوران کورونا سے متاثر ہونے والے 509 مریضوں میں سے 82 فیصد کو اعصابی علامات دیکھنے میں آئیں۔ امریکا میں شائع ہونے والے طبی جریدے ’اینلز آف کلینیکل اینڈ ٹرانسلیشن نیورولوجی‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے بتایا کہ کرونا مریضوں میں اعصابی تکالیف کی علامات تواتر کے ساتھ دیکھنے میں آرہی ہیں۔ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ شخص میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی صورت ابتدائی علامات سامنے آئیں، بعد ازاں وائرس نے اندرونی اعضا اور جلد کو بھی نقصان پہنچایا۔ ماہرین کے مطابق متاثرہ شخص کا نظام انہظام، دماغ اور اعصابی نظام بھی ...
Science

ایک ایسا مقناطیسی ریموٹ جو ذیابیطس کو کنٹرول کرتا ہے

ٹائپ ٹو ذیابیطس قابو کرنے کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر خون میں شکر کی مقدار کو نوٹ کیا جائے اور انسولین کے ٹیکے لگائے جائیں۔ تاہم اب اس کیفیت کو برقی مقناطیسی میدان (الیکٹرومیگنیٹک) فیلڈ یعنی ای ایم ایف سے قابو کرنے کی کوشش کی ہے۔ یونیورسٹی آف آئیووا کے سائنسدانوں نے برقناطیسی میدان سے خون میں گلوکوز کی مقدار قابو کرنے اور جسم میں انسولین کی حساسیت بڑھانے میں اہم کامیابی حاصل کی ہیں۔ اگرچہ 2014 میں بھی برقناطیسی میدان پر کام ہوتا رہا ہے۔ اس وقت یہ چوہوں پر آزمایا گیا تھا جس میں مقناطیسی لہروں کو خلوی جھلی ( میمبرین) پر ڈال کر بعض آئن چینل کھولے گئے تھے اور خاص جین کو آن کرکے چوہوں میں شوگر کم کی گئی تھی۔ تاہم یونیورسٹی کی سنی ہوانگ اور کیلوِن کارٹر نے اسے بالکل مختلف انداز میں استعمال کیا ہے۔ انہوں نے جسم کی بجائے دماغ پر ای ایم ایف کے اثرات معلوم کئے ہ...
Science

گوگل میپس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان، اب مقررہ منزل تک پہنچنا ہوا بہت آسان

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے صارفین کی سہولت کے لیے ‘گوگل میپس’ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے کہ جس کے تحت مسافر اب باآسانی مقررہ منزل تک پہنچ سکیں گے۔ گوگل میپس کے لائیو ویو فیچر میں تبدیلی لائی جارہی ہے جس کے تحت ہم کسی مقام کو ڈھونڈنے کے لیے لائیو ویو کا بٹن دبا کر اس جگہ کو رئیل ٹائم میں دیکھ سکیں گے اور یہ بھی علم ہوگا کہ آپ براہ راست اپنی منزل سے کتنی دور ہیں۔ اس فیچر میں معروف مقامات کو شامل کیا جائے گا، جو ممکنہ طور پر ابتدا میں 25 شہروں کو سپورٹ کرے گا، اس کے علاوہ لائیو ویو کا زیادہ کارآمد پہلو ان افراد کے لیے ہوگا جو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔ گوگل اس فیچر میں ایسی خاص سپورٹ کا بھی اضافہ کررہا ہے جس کے تحت اگر آپ ٹرانسپورٹ سے اترتے ہیں تو لائیو ویو یہ بھی بتائے گا کہ آپ کو کس طرف جانا ہے اور کہاں مڑنا ہے۔ لائیوویو میں لوکیشن شیئرنگ کی سہ...
Science

سمندری آلودگی میں کمی کے لیے آلہ تیار جو پانی میں موجود کچرے کو جمع کرے گا

آٹو موبائل کمپنی سوزوکی نے سمندری آلودگی میں کمی کے لیے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو سمندر سے پلاسٹک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے صاف کرسکے گا۔ جاپان کی سوزوکی موٹرز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک آلہ تیار کیا ہے جو کشتیوں کے باہر نصب موٹر کو مائیکرو پلاسٹک جمع کرنے کے قابل بناتا ہے۔ مائیکرو پلاسٹک، پلاسٹک کے ننھے ننھے ٹکڑے ہوتے ہیں، چونکہ یہ بہت چھوٹے ہوتے ہیں لہٰذا یہ ہر قسم کے فلٹر پلانٹ سے باآسانی گزر جاتے ہیں اور جھیلوں اور دریاؤں میں شامل ہو جاتے ہیں جہاں سے یہ سمندری حیات کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں۔ سوزوکی کمپنی پلاسٹک کے کوڑے سے ہونے والی آبی آلودگی کے مسئلے کے حل کے لیے کئی سال سے تحقیق کر رہی تھی۔ موٹر گاڑیاں بنانے والی اس کمپنی کے مطابق اس نے کشتیوں اور بحری جہازوں کے باہر لگی ہوئی ان موٹروں پر توجہ مرکوز کی جو انجن کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ٹنوں کے حساب سے پانی پمپ ک...
Science

اب موٹرسائیکل سوار بھی ہونگے محفوظ، ریڈار سسٹم متعارف کروا دیا گیا

اٹلی کی ایک کمپنی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی منفرد موٹرسائیکل تیار کی ہے جس میں ریڈار سسٹم موجود ہے جو بائیک سواروں کو بہترین سہولت فراہم کرے گا۔ یہ دنیا کی پہلی ریڈار ٹیکنالوجی سے لیس موٹر سائیکل ہے، داکوٹی نامی کمپنی ملٹی ‘سٹراڈا وی 4’ موٹرسائیکل کی پروڈکشن شروع کرنے جارہی ہے۔ موٹرسائیکل کے اگلے اور پچھلے حصے میں ریڈار ٹیکنالوجی نصب ہے، داکوٹی نے بوسچ نامی کمپنی کے ساتھ مل کر یہ جدید بائیک تیار کی ہے، ہر ریڈار کا وزن 190 گرام ہے اور ان کا حجم ایک ایکشن کیمرے جتنا ہے۔ اس ریڈار کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کو کوئی پریشانی پیش نہیں آئے گی، یہ ریڈار سڑک پر دیگر سواریوں سے خودکار طور پر فاصلہ رکھنے میں مدد دے گا، یہ سسٹم اس وقت متحرک ہوتا ہے جب موٹرسائیکل کی رفتار 30 سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوتی ہے۔ یہ ریڈار سسٹم اطراف میں موجود خاص فاصلے پر گاڑیوں کو اسپاٹ ...
Science

اکاؤنٹس ہیک ہونے سے بچانے کے لیے نیا ٹول, گوگل کا صارفین کے لیے تحفہ

معروف سرچ انجن گوگل نے مختلف اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے ایک نیا ٹول صارفین کے لیے متعارف کروا دیا ہے، ہیکنگ اس وقت صارفین اور خود ٹیکنالوجی کمپنیز کے لیے بھی بہت بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ گوگل نے مختلف اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے ایک نیا ٹول کروم صارفین کے لیے متعارف کروا دیا ہے، اینڈرائیڈ اور آئی فون میں گوگل کروم براؤزر صارفین پاسورڈ ہیک ہونے کے بارے میں جان سکیں گے۔ یہ فیچر پہلے کمپیوٹر میں دستیاب تھا مگر اب اسے اسمارٹ فونز کے لیے بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس فیچر میں یوزر نیم اور پاسورڈز گوگل سرورز پر بھیج کر چیک کیا جائے گا کہ وہ کسی ڈیٹا ہیکنگ میں ہیکرز کے ہاتھ تو نہیں لگ گیا۔ گوگل خود صارف کے یوزر نیم یا پاسورڈ کو نہیں دیکھ سکے گا بلکہ وہ صرف یہ چیک کر سکے گا کہ یہ ہیکرز کے ہاتھ لگنے والی تفصیلات سے مطابقت تو نہیں رکھتا۔ یہ فیچر اسی وقت کام کرے ...
Health

کورونا ویکسین کی ملک میں دستیابی؟ حکام کا بیانیہ جاری

سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی عالمی منظوری کے بعد ہی مملکت میں ویکسین لائی جائے گی اس سے قبل ممکن نہیں ہے۔ سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ عالمی منطوری ملتے ہی کرونا ویکسین سعودی عرب میں مہیا ہوگی، ویکسین کے کامیاب تجربات کا ہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر نہ اپنائی جائیں تو کورونا وائرس دوبارہ حملہ کرسکتا ہے، حالیہ دنوں سعودی عرب میں مہلک وائرس کے کیسز کم ہوئے ہیں، اور ماضی کے مقابلے میں مثبت پہلو سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پہلی فرصت میں کورونا ویکسین فراہم کرنے کے لیے مستعد ہے۔ وزیر نے کہا جب تک ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ نہ ہو ہم مملکت میں اس کا استعمال نہیں کرسکتے، سعودی قیادت مختلف ملکوں میں ویکسین کی تیاری کی کوششوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر توفیق نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ حفا...
Health

قومی ادارہ صحت نے متوقع موسمی امراض سے متعلق خبردار کردیا

قومی ادارہ صحت نے متوقع موسمی امراض سے متعلق خبردار کردیا ہے ، مراسلے میں کہا گیا کہ وبائی امراض کا براہ راست تعلق موسم سے ہے، متعلقہ ادارے کورونا، کانگو، ڈینگی، پولیو ، خناق، کالی کھانسی، موسمی فلو اور ٹائیفائیڈ کے بارےاقدامات کریں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے متوقع موسمی امراض سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کردیا، مراسلےکامقصدمتوقع موسمی امراض سے متعلق آگاہی پیداکرنا اور متوقع موسمی امراض سےبروقت خبردارکرناہے۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام موسمی امراض سےمتعلق احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں اور متعلقہ ادارےصحت عامہ سےمتعلقہ ممکنہ خطرات پر نظر رکھیں۔ این آئی ایچ نے کہا کہ وبائی امراض کا براہ راست تعلق موسم سے ہے، بروقت اقدامات سےموسمی امراض کے نقصانات میں کمی ممکن ہے۔ متعلقہ ادارے کورونا، کانگو،ڈینگی،پولیو ، خناق، کالی کھانسی، موسمی فلو، ٹائیفائیڈ کے با...