Day: October 7, 2020

Health

کھانسی اور بخار سے قبل ظاہر ہونیوالی کورونا کی کون سی علامات ہیں؟ جان لیں اس خبر میں

گزشتہ سال چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جب کہ سائنسدانوں کی جانب سے وائرس کا خاتمہ کرنے والی ویکسین کی آزمائش بھی کی جارہی ہے۔ کورونا وائرس کی علامات کے حوالے سے تو اب ہر کوئی ہی واقف ہوگا جس میں خشک کھانسی، بخار، نزلہ اور ذائقہ محسوس نہ ہونا شامل ہے۔ اینلز آف نیورولوجی میں شائع ہونے والے حالیہ مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ متعدد کورونا وائرس کے مریضوں میں خشک کھانسی اور اور خراب گلے سے قبل بھی 4 علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ مطالعے کے مطابق کورونا وائرس کے متعدد مریضوں میں گلا خراب اور خشک کھانسی سے قبل 4 نیورولوجیکل علامات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سر درد، چکر آنا، دورہ پڑنا اور غور و فکر کرنے کی صلاحیت میں کمی شامل ہے۔ اس مطالعے میں امریکا کے نارتھ ویسٹرن میڈیسن کے محققین نے کورونا وائرس کے 19 مریضوں کی جانچ پڑتال کی جس میں انہیں...
Health

رواں برس کے آخر میں ویکیسن آنے کی امید ظاہر

عالمی ادارہ صحت کے زیر نگرانی 9 کورونا ویکسینز پر کام جاری ہے اور رواں برس کے آخر میں ویکیسن آنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ ویکسین بننے پرآئندہ سال 2 ارب خوراکیں دنیا میں تقسیم کی جائیں گی جس کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کورونا ویکسین کی تقسیم کا پلان تیار کر لیا گیا ہے جس میں ساٹھ سے زائد امیرممالک شامل ہیں لیکن امریکہ اور چین کو شامل نہیں کیا گیا۔ اس پروگرام میں مجموعی طور پر 156 ممالک شریک ہیں۔ مائیکرو سافٹ ویئر کے بانی بل گیٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین جلد بنی تو آئندہ سال کے آخر تک امیر ممالک معمولات زندگی کی طرف لوٹآئیں گے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں تین سال لگ سکتے ہیں۔ بل گیٹس نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے دنیا کو650 ملین ڈالر کی امداد دی ہے جو کہ کسی بھی انفرادی شخص کی جان...
Health

سانس کے ذریعے بعض اقسام کے سرطان کی شناخت

جی ہاں! اب سانس کے ذریعے بعض اقسام کے سرطان کی شناخت کی جاسکتی ہے۔ یہ نظام 80 فیصد درستگی سے سرطان کی تشخیص کرسکتا ہے۔ آسٹریلیا کی فلنڈرز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگر حلق، گردن، منہ یا سر کے کسی کے حصے میں سرطان لاحق ہوجائے تو سانس میں بعض اقسام کے کیمیکل خارج ہونے لگتے ہیں۔ وی او سی یعنی وولیٹائل آرگینک کمپاؤنڈز کہا جاتا ہے جو تیزی سے اڑنے والے کیمیائی اجزا ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت سر اور گردن کا سرطان جان لیوا کینسرکی فہرست میں چھٹے نمبر پر بڑا چیلنج ہے ۔ ہر سال یہ تین لاکھ افراد کی جان لیتا ہے۔ یہ مرض شروع میں شناخت ہوجائے تو اس کا علاج آسان ہوجاتا ہے لیکن اکثر اوقات دیر ہی ہوجاتی ہے کیونکہ اس کی شناخت بھی ایک مسئلہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سرطان کی تشخیص کے لیے کم خرچ اور کم تکلیف دہ طریقے پر کام ہورہا تھا جس کے بعد آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ایک م...