Day: October 6, 2020

Health

موسمی نزلہ زکام کورونا وائرس سے کیسے تحفظ فراہم کرسکتا ہے؟ اہم تحقیق سامنے آ گئی

موسمی نزلہ زکام بہت عام ہوتا ہے اور لوگوں کو بہت زیادہ پریشان بھی کرتا ہے۔ تاہم اب ایک نئی تحقیق میں عندیہ دیا گیا ہے کہ ماضی میں ہونے والا عام نزلہ نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے کسی حد تک تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ یونیورسٹی آف روچسٹر میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں پہلی بار یہ ثابت کیا گیا کہ کووڈ 19 کا باعث بننے والے وائرس کے خلاف جسم میں طویل المعیاد قوت مدافعت پیدا ہوسکتی ہے۔ جریدے ایم بائیو میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر ایسے بی سیلز بنتے ہیں جو طویل عرصے تک جراثیموں کو شناخت کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی ان کو یاد رکھتے ہیں جبکہ ان کے خاتمے کے لیے اینٹی باڈیز بھی بناتے ہیں۔ یعنی اگلی بار جب جراثیم دوبارہ جسم میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ بی سیلز متحرک ہوک...
Health

کووڈ 19 ہوا کے ذریعے پھیل سکتا ہے، سی ڈی سی کا اعتراف

امریکا کے قومی طبی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) نے کئی ماہ بعد تسلیم کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 ہوا کے ذریعے بھی پھیل سکتی ہے۔ سی ڈی سی کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر کو کی جانے والی اپ ڈیٹ میں وائرس کے پھیلاؤ کی تفصیلات میں اب بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے ذرات ہوا میں گھنٹوں تک موجود رہ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق 'کچھ افراد میں یہ بیماری وائرس کے ان ننھے ذرات اور اجزا سے پھیل سکتی ہے جو ہوا میں کئی منٹ سے لے کر گھنٹوں تک موجود ہوتے ہیں، یہ وائرسز لوگوں کو کسی بیمار فرد سے 6 فٹ سے زیادہ دوری پر بھی متاثر کرسکتے ہیں یا جب متاثرہ فرد اس جگہ سے چلا جاتا ہے'۔ ویب سائٹ میں مزید بتایا گیا 'اس طرح کے پھیلاؤ کو ایئر بورن ٹرانسمیشن کہا جاتا ہے اور یہ ٹی بی، خسرے اور چکن پاکس جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ کا اہم ذریعہ ہے'۔ اگرچہ سی ڈی...