Day: October 4, 2020

Health

کیا آپ کو معلوم ہے دودھ پینے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

دودھ ہم سب کی خوراک کا ایک اہم حصہ ہے جسے صحت مند زندگی اور مضبوط ہڈیوں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دودھ پینے کا صحیح وقت کون سا ہے؟ جس طرح ہم وقت پر ناشتہ اور دیگر کام کرتے ہیں بلکل اس ہی طرح اگر ہم دودھ کو بھی صحیح وقت پر پیئیں گے تو ہی یہ ہمیں فائدہ پہنچائے گا۔ ماہرین صحت کے مطابق دودھ پینے کا بہترین وقت شام اور رات ہے، رات کو آپ سونے کے لیے لیٹنے لگیں تو چند منٹ پہلے دودھ پیئیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کو نیند بھی اچھی آئے گی جب کہ یہ حافظہ تیز کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکے گا۔ دوسری جانب ایسے بچے جن کی عمر 5 سال سے کم ہے ان کے لیے دودھ پینے کا بہترین وقت صبح ہے اور ان کے لیے روزانہ صبح دودھ پینا فائدہ مند ہوگا۔ شام اور رات کو دودھ پینا نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کیلشیئم جذب کرنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔ ...
Science

دنیا کے سب سے تیز ترین الیکٹرک جہاز کا کامیاب تجربہ

دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی رولس رائس نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین دنیا کے سب سے تیز ترین الیکٹرک جہاز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے سب سے تیز ترین الیکٹرک جہاز کی تمام تر ٹیکنالوجی کا تجربہ اس جیسے ایک اور جہاز کی ریپلیکا (نقل) پر کیا گیا جس کا نام ’آئن برڈ‘ ہے۔ یہ الیکٹرک جہاز رولس رائس کے ایک اقدام (اے سے سے ای ایل) کا حصہ ہے۔ اس جہاز کے تجربے میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی میں 500 ہارس پاور الیکٹرک پاور ٹرین کے ساتھ ساتھ ایک ایسی بیٹری بھی شامل ہے جو 250 گھروں کو با آسانی بجلی پہنچا سکتی ہے۔ الیکٹرک جہاز کا تجربہ کرنے والی ٹیم نے اس جہاز کے ایک ایک حصے، اس کی کارکردگی، رفتار، بیٹری اور تمام تر ٹیکنالوجی کی جانچ کی ہے۔ رولس رائس الیکٹرک کے ڈائریکٹر روب واٹسن کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی 2050 تک کاربن کی...
Health

بلڈ پریشر کی دوا استعمال کرنے سے نمونیہ اور فلو سے بھی چھٹکارا

ایک بہت وسیع مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جو افراد بلڈ پریشراور دل کے لیے عام دوا استعمال کرتے ہیں ان میں فلو(انفلوئنزا) اور نمونیہ میں مبتلا ہونے اور موت کا امکان بھی نمایاں طور پر کم ہوجاتا ہے۔ اے سی ای انہیبٹر یا اینجیوٹینسن ٹو ریسپٹر بلاکرز استعمال کرنے والے فلو اور نمونیہ کے وار بلکہ شکار سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس طویل اور بڑے مطالعے کی تفصیلات جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی ہیں۔ آرہس یونیورسٹی اور اس سے متصل ہسپتال کے پروفیسر کرسچیان فیانبو اور ان کے ساتھیوں نے اس ضمن میں پانچ لاکھ افراد کا جائزہ لیا ہے جو ہسپتال لائے گئے تھے۔ 2005 سے 2018 تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں شامل تمام مریض انفلوئنزا اور نمونیہ میں مبتلا تھے۔ ان مریضوں کے زیرِ استعمال ادویہ اور دیگر امراض کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا گیا تو بہت اہم انکشافات سامنے آئے۔ ان میں سے ایک لاکھ مر...
Science

کرونا وائرس: 45 منٹ کے اندر رپورٹ دینے والی ٹیسٹنگ کٹ تیار

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی ایسی کٹ تیار کرلی گئی جو 45 منٹ کے اندر رپورٹ دے سکتی ہے۔ بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں خلیفہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی نے پورٹیبل کرونا ٹیسٹنگ کٹ تیار کی ہے جس کا حجم اسمارٹ فون کے برابر ہے۔ خلیفہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے اسکالرز کی تیار کردہ پورٹیبل کرونا ٹیسٹنگ کٹ 45 منٹ کے اندر رپورٹ دیتی ہے۔ کٹ میں پی سی آر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، یہ ٹیکنالوجی مؤثر اور برق رفتار ہے۔ نئی ٹیسٹنگ کٹ صرف 45 منٹ میں وائرس کا پتہ لگا لیتی ہے۔ پی سی آر ٹیسٹنگ ہمیشہ انتہائی درست ہوتی ہے اور وائرس کا پتہ لگانے کے لیے اعلیٰ ترین معیار میں اس کا استعمال پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ خلیفہ یونیورسٹی کے ماہرین نے کرونا وائرس کا تیز اور حساس پتہ چلانے کے لیے نیا طریقہ استعمال کیا، یہ طریقہ روایتی پی سی آر کے طریقہ کا...