Day: October 2, 2020

Health

کورونا کے بغیر علامات والے مریض وائرس کو کیسے آگے پھیلا سکتے ہیں؟ اہم تحقیق سامنے آ گئی

نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے متاثر کم از کم 20 فیصد افراد میں اس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ طبی جریدے پلوس میڈیسین میں شائع تحقیق میں مارچ سے جون کے دوران کی جانے والی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ کورونا وائرس کے شکار ہر 10 میں سے 2 افراد میں بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ سوئٹزر لینڈ کی برن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ 20 فیصد مریضوں میں علامات نہیں ہوتیں مگر وہ پھر بھی اس بیماری کو دیگر افراد تک منتقل کرسکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ مریض میں علامات نظر آئیں یا ظاہر نہ ہوں، وہ وائرس کو دیگر تک منتقل کرسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسے کچھ افراد میں علامات ہوتی ہیں مگر انہیں احساس نہیں ہوتا کہ کووڈ 19 کی علامات ہیں۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول کے پروفیسر ولیم اے ہیسلٹائن جو اس تحقیق...
Science

سستی اور اچھی اسمارٹ واچز جو آپ بھی خرید سکتے ہیں

ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں اسمارٹ فونز کے بغیر ہم اپنی زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تو وہیں اسمارٹ واچز کی مانگ میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہم سب کو اس بات کا علم تو ضرور ہوگا کہ یہ اسمارٹ واچز ہر عام انسان کی پہنچ سے دور ہیں، اسی لیے آج ہم آپ کو ایسی سستی اسمارٹ واچز کے بارے میں بتائیں گے جنہیں آپ بھی باآسانی خرید سکتے ہیں۔ تو چلیں چند سستی اسمارٹ واچز پر ایک نظر ڈالتے ہیں! 1۔ شیاؤمی ہیلو اسپورٹس اسمارٹ واچ (ایل ایس 01) چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کی بات کی جائے تو ان کی پروڈکٹس بھی کسی سے کم نہیں کیونکہ اگر آپ کم بجٹ میں کوئی چیز خریدنا چاہ رہے ہیں تو شیاؤمی ایک اچھا انتخاب ثابت ہو گا۔ اگر آپ کم قیمت میں اسمارٹ واچ خریدنا چاہ رہے تو آپ ’شیاؤمی ہیلو اسپورٹس اسمارٹ واچ ایل ایس 01‘ خرید سکتے ہیں جس کی قیمت 4 ہزار 750 روپے ہے جب کہ اس کی بیٹری...
Health

کورونا ویکسین کی فراہمی، اقوام متحدہ کی 15 ارب ڈالرز کی اپیل

انتونیو گوتیریس نے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے 15 ارب ڈالرز فنڈز کی اپیل کردی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی پیشگی خریداری اور دنیا بھر میں فراہمی کےلیے وسائل موجود نہیں۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے عالمی وبا سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرونا ویکسین کی تیاری اور کورونا پر تحقیق کرنے والے ممالک کی معاونت کو بھی ضروری قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے غیرمعمولی کاوشیں کی جارہی ہیں اس کے باوجود اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اس کے باوجود کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی’۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تین کروڑ پینتالیس لاکھ 69 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جن میں سے 10 لاکھ 29 ہزار 19 افراد جان کی باز...
Science

سیاسی و سماجی اشتہارات کی بکنگ بند، فیس بک کا اعلامیہ جاری

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے آئندہ ماہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سوشل ویب سائٹ فیس بک نے آئندہ ماہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران سماجی مسائل پر مبنی، سیاسی اور انتخابات کی جیت سے متعلق دعوؤں کے اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان کیا۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ہی تمام طرح کے سیاسی و سماجی اشتہارات کی بکنگ بند کردی جائے گی۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق فیس نے امریکی انتخابات کے دوران اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان امریکی صدر ٹرمپ کی تنقید کے بعد کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایک روز قبل صدارتی مباحثے کے دوران فیس بک پر اشتہارات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویب سائٹ پر اشتہارات سے انتخابات کو نقصان پ...
Science

ٹک ٹاک اسٹار کو لائیو اسٹریمنگ شو کے دوران شوہر نے پیٹرول چھڑک کر جلا دیا

چین سے تعلق رکھنے والی وی لاگر اور ٹک ٹاک اسٹار کو لائیو اسٹریمنگ شو کے دوران سابق شوہر نے پیٹرول چھڑک کر جلا دیا۔ سوشل میڈیا اسٹار اور وی لاگر اپنا لائیو اسٹریمنگ شو ریکارڈ کررہی تھیں کہ اسی دوران اُن کا سابق شوہر گھر میں داخل ہوا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ شوہر گھر ستمبر کے وسط میں اسلحے کے ساتھ داخل ہوا، اُس نے پہلے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر سوشل میڈیا اسٹار لامو کے پاس پیٹرول کی بوتل لے کر پہنچ گیا۔ لیمو کا 90 فیصد جسم آگ سے جھلس گیا تھا جس کے بعد اہل خانہ انہیں اسپتال لے کر پہنچے، جہاں اُن کا دو ہفتوں تک علاج جاری رہا اور گزشتہ شب ڈاکٹر نے اُن کی موت کی خبر سنائی۔ چین کے مقامی چینل اور اخبارات نے رپورٹ کیا ہے کہ لیمو کے دو بیٹے ہیں۔ انہوں نے گھریلو حالات اور شوہر کے تشدد سے تنگ آکر علیحدگی اختیار کرلی تھی اور دونوں کے درمیان طلاق بھی ہوچکی تھ...
Health

پمز کے 30 ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے تیس ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ پمز کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ عملے میں نرسز، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پمز میں کورونا کے 10 مریض زیرعلاج ہیں جب کہ اسپتال میں زیر علاج 3مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار499 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے 625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار431 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 877 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 558 کورونا مریض صحت یاب ہوئے اور صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد...
Entertainment

پاکستان کے بعد آذربائیجان نے بھی دیریلیس ارطغرل سرکاری چینل پر دکھانے کا فیصلہ کرلیا آذربائیجان کی آرمینیا کے ساتھ سرحدی تنازع پر شروع ہونے والی مسلح جھڑپوں میں ترکی کی جانب سے حمایت کے بعد دونوں ممالک کی قربتوں میں اضافہ ہوا ہے

پاکستان کے بعد آذربائیجان نے بھی دیریلیس ارطغرل سرکاری چینل پر دکھانے کا فیصلہ کرلیا آذربائیجان کی آرمینیا کے ساتھ سرحدی تنازع پر شروع ہونے والی مسلح جھڑپوں میں ترکی کی جانب سے حمایت کے بعد دونوں ممالک کی قربتوں میں اضافہ ہوا ہے Source link