Day: October 1, 2020

Science

آن لائن گیم بپ جی بچے کی موت کا باعث بن گئی

آن لائن گیم بپ جی کھیلنے کے دوران 12 سالہ مصری بچے کی موت کا واقعہ پیش آیا۔ اہل خانہ جب کمرے میں داخل ہوئے تو انہیں بچہ بے ہوشی کی حالت میں ملا، جس کے برابر میں موبائل پڑا تھا اور اُس میں پب جی گیم چل رہا تھا۔ مصر کے مقامی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز 12 سالہ بچے کو اہل خانہ بے ہوشی کی حالت میں السلام انٹرنیشنل اسپتال لے کر پہنچے۔ ڈاکٹرز نے بچے کی موت کی تصدیق کی اور انتقال کی وجہ جاننے کے لیے چند ٹیسٹ کیے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کا بلڈپریشر بڑھا جس کی وجہ سے اُسے ہارٹ اٹیک ہوا اور یہی موت کی وجہ بنا۔ والد کا کہنا تھا کہ ’ہم جب بالکونی میں داخل ہوئے تو وہاں خون پڑا ہوا تھا، کمرے میں جاکر دیکھا تو بیٹے کی ناک، چہرے اور گردن سے خون بہہ رہا تھا جبکہ اُس کا جسم نیلا پڑا ہوا تھا‘۔ پبلک پراسیکیویشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی جبکہ بچے ...
Health

ایسی کون سی غذائی عادت جو کینسرکا خطرہ کم کرے؟ تحقیق سامنے آ گئی

دودھ سے بنی مصنوعات کا روزانہ استعمال آنتوں کے کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرسکتا ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ طبی جریدے بی ایم جے میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ دودھ یا اس سے بنی مصنوعات کا روزانہ استعمال آنتوں کے کینسر کا خطرہ 19 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔ آنتوں کا کینسر، پھیپھڑوں، بریسٹ اور مثانے کے سرطان کے ساتھ دنیا میں سب سے عام کینسر کی قسم ہے، جس سے ہر سال لاکھوں اموات ہوتی ہیں۔ اس تحقیق کے دوران 80 کلینیکل ٹرائلز اور مشاہداتی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کرکے دیکھا گیا کہ مختلف غذائیں اور ادویات کس حد تک آنتوں کے کینسر کے خطرے پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں، فائبر اور سبزیوں کا بہت زیادہ استعمال اس بیماری سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے مگر دودھ سے بنی مصنوعات بھی اس حوالے سے کردار ادا کرسکتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق دودھ سے بنی مصنوعات آنتو...
Health

طبی عملے کی فوری رسائی، پیرامیڈیکس کے لیے جیٹ سوٹ تیار

برطانوی حکام نے طبی عملے کی مریضوں پر فوری رسائی کے لیے پیرامیڈیکس کےلیے جیٹ سوٹ تیار کرلیا۔ برطانیہ میں سائنس دانوں نے ایسا جیٹ سوٹ تیار کیا ہے جس کی مدد سے ایمبولینس سے بھی پہلے پیرامیڈیکس عملہ حادثے کی جگہ پر پہنچ کر مریض کو ریسکیو کرسکتا ہے۔ برطانوی حکام کی جانب سے پیرامیڈک کو جیٹ سوٹ پہنا کر مریض تک پہنچنے کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا ہے جس کے بعد ڈاکٹر، رضاکار اور امدادی کارکن مختلف حادثات کی جگہوں تک ‘اڑ’ کر پہنچ سکیں گے۔ برطانوی حکام کے مطابق اگر اس طرح کے جیٹ سوٹ تو پیرا میڈیکس اور ڈاکٹرز ایمبولینس سے بھی پہلے اڑتے ہوئے ایمرجنسی کا شکار مریضوں تک پہنچ سکیں گے۔   Source link ...
Health

وائلڈ لائف پارک کے طوطوں نے سیاحوں سے بدتمیزی کرنا شروع کردی

انگلینڈ کے ایک وائلڈ لائف پارک میں 5 طوطے سیاحوں کو مغلظات بکنے لگے جس کی وجہ سے انہیں عارضی طور پر وہاں سے ہٹا دیا گیا۔ انگلینڈ کے لنکن شائر کے وائلڈ لائف پارک میں لائے گئے 5 نئے طوطوں کو عارضی طور پر عوامی مقام سے ہٹا دیا گیا ہے، جس کی وجہ ان طوطوں کا سیاحوں سے بدتمیزی کرنا ہے۔ مذکورہ 5 افریقی سرمئی طوطے 15 اگست کو لنکن شائر وائلڈ لائف پارک میں لائے گئے تھے۔ پارک کی انتظامیہ کے مطابق طوطوں نے قرنطینہ کے دوران ایک دوسرے سے مغلظات سیکھ لیں۔ ان کی بدتمیزی پر پارک کا اسٹاف قہقہے لگاتا رہا جس سے ان طوطوں کی مزید حوصلہ افزائی ہوئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ان کے پارک میں ایسے طوطے لائے گئے تھے، جو بعض اوقات غلط زبان استعمال کرتے تھے۔ اب مذکورہ پانچوں طوطے ایک ہی مقام سے حاصل کیے گئے ہیں تو اندازہ ہے کہ وہاں پر اس زبان کا استعمال نہایت عام تھا لہٰذا یہ طوطے بھ...
Health

عالمی ادارہِ صحت کا کورونا ٹیسٹنگ کٹس ترقی پذیر ممالک کو فراہم کرنے کا اعلان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کم قیمت کورونا ٹیسٹنگ کٹس ترقی پذیر ممالک کو فراہم کرنے کا اعلان کردیا، یہ کٹس 15 منٹ میں کورونا کی تشخیص کریں گی۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے سستی اور فوری نتائج دینے والی کورونا ٹیسٹنگ کٹس ان ممالک کو فراہم کی جائیں گی جو غریب اور متوسط ہیں، صرف 5 ڈالر (829 روپے) کا یہ اینٹی جین ٹیسٹ وائرس کے جینیاتی مواد کی بجائے اس کے باہری عناصر کو پکڑ کر کرونا کی تشخیص کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت 12 کروڑ ٹیسٹ کٹس مختلف ممالک کو فراہم کرے گا، ٹیسٹنگ کٹس جنوبی کوریا کے ایس ڈی بائیو سنسر اور امریکا کی کمپنی ایبٹ نے تیار کی ہیں۔ ترقی پذیر ممالک کو عالمی ادارہ صحت کے گلوبل فنڈ سے 5 کروڑ ڈالرز بھی دیے جائیں گے تاکہ مذکورہ ممالک ان ٹیسٹوں کو خرید سکیں جن کے اولین آرڈر رواں ہفتے دیے جانے کا امکان ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت کرونا وائرس کی تشخیص کے ل...
Science

اب واٹس ایپ پر آپ دوسروں کے موبائل سے ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ کر سکیں گے

واٹس ایپ ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس میں صارفین دوسروں کے موبائل فون پر بھیجے گئے میڈیا یعنی ویڈیوز، تصاویر اور جِف فوٹوز کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔ واٹس ایپ کے آزاد ماہرین ڈبلیو اے بیٹا کے مطابق یہ فیچر میسج باکس کے بلکل برابر میں فراہم کیا جائے گا اور صارفین کوئی بھی میڈیا بھیجنے سے قبل اس کا انتخاب کر سکیں گے۔ رپورٹس کے مطابق اس فیچر کے ذریعے تصویر یا ویڈیو بھیجنے سے پہلے 'ایکسپائرنگ میڈیا' کا آپشن منتخب کرنے پر جیسے ہی سامنے والا اس پیغام کو دیکھ (سین) لے گا تو وہ خودبخود ڈیلیٹ ہو جائے گا۔ تاہم یہاں یہ واضح رہے کہ اگر کسی صارف نے خودکار طریقے اپنے فون میں سے میڈیا کو محفوظ رکھنے کافیچر منتخب کیا ہو گا تو وہ تصاویر ڈیلیٹ ہونے سے قبل پیغام وصول کرنے والے اسمارٹ فون میں محفوظ ہو جائے گا۔ اطلاعات ہیں کہ یہ فیچر اینڈرائڈ کے ورژن 2.20.2011 کے ساتھ فراہم کیا جائے گا جوکہ ...
Sports

شعیب اختر کے قریبی دوست انتقال کرگئے میرے قریبی دوست عامر رؤف شیخ جن سے گزشتہ 22 سال سے دوستی تھی وہ رضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں:سابق سپیڈ سٹار کا ٹویٹ

شعیب اختر کے قریبی دوست انتقال کرگئے میرے قریبی دوست عامر رؤف شیخ جن سے گزشتہ 22 سال سے دوستی تھی وہ رضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں:سابق سپیڈ سٹار کا ٹویٹ Source link
Science

روس کے سائنس دانوں نے نابنیا افراد کو امید کی کرن دیکھا دی

روس میں سائنس دان ایسے منصوبے پر کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے تحت نابنیا افراد کو بینائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی سائنس دان ایسی چپ تیار کریں گے جو اگر کسی پیدائشی نابینا شخص کے سر میں نصب کردی جائے تو وہ دنیا کو اپنی نظر سے دیکھ سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق روسی وزارت صعنت وتجارت کے ریڈیو الیکٹرانک صنعت کے شعبہ کے سربراہ واسیلی شاپک نے بتایا کہ سائنس دان اس منصوبے پر کام شروع کریں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مذکورہ چپ سر میں لگائی جائے گی جو اندھے لوگوں کے لیے دیکھنا ممکن بنائے گی۔ واسیلی شاپک کا مزید کہنا تھا کہ اس چپ سے ناصرف اندھا پن بلکہ پیدائش سے اندھے افراد بھی دیکھنا شروع کردیں گے، یہ ٹیکنالوجی جدید ترین ہوگی جس سے انسانیت کو فائدہ حاصل ہوگا۔ خیال رہے کہ روس میں اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوگیا تو ممکنہ طور پر دنیا کے...
Science

مریخ میں زیر سطح چھپے پانی کے مزید ذخائر دریافت

مریخ میں زیر سطح چھپے پانی کے مزید ذخیروں کو دریافت کرلیا گیا ہے جس سے وہاں کسی قسم کی زندگی کی دریافت کا امکان بڑھ گیا ہے۔ اٹلی کے روما ٹرائی یونیورسٹی کے محققین نے مریخ کے جنوبی برفانی قطب کی سطح کے نیچے پانی کی جھیلوں کو دریافت کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 2018 میں مریخ کے مارشین پولر آئس کے نیچے چھپی جھیل کو دریافت کیا گیا تھا۔ نئی دریافت کے لیے محققین نے یورپین اسپیس ایجنسی کے مارس ایکسپریس آربٹ کے راڈار ڈیٹا کو استعمال کرکے سیال پانی کو تلاش کیا۔یورپین اسپیس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیٹا کو مختلف طریقے سے اکٹھا اور تجزیہ کرنے کے بعد 3 نئی جھیلوں کو دریافت کیا گیا ہے۔ محققین کی جانب سے اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل نیچر آسٹرونومی میں شائع کیے گئے۔ یہ تینوں جھیلیں برف کی ایک موٹی تہہ کے نیچے چھپی ہیں، جن میں سب سے بڑی جھیل 19 میل رقبے پر پھیلی ہے جس ک...
Health

قلت سے بچنے کے لیے دواؤں کی قیمتیں بڑھائی گئیں: معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ قلت سے بچنے کے لیے دواؤں کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وقتاً فوقتاً ادویات شارٹ اور مہنگی ہوتی ہیں، دواؤں کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ناپید ہونا بڑا مسئلہ تھا، عوام کو دواؤں کی قلت سے بچانے کے لیے قیمتیں بڑھائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں کے تعین سے پہلے دوا کی پیداواری لاگت کو دیکھا گیا، رجسٹریشن کے وقت دوا کی قیمت ڈیمانڈ کے بعد بڑھ جاتی ہے، جن ادویات کی قیمتیں بڑھائیں وہ دہائی پرانی ہیں، یہ ادویات 10 مختلف امراض کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عوام اور میڈیا کے اعتماد کی ضرورت ہے، ڈیٹا سب کے سامنے واضح ہوگا تو یہ بحث ختم ہوجائے گی، ادویات کی قیمتوں سے متعلق اصلاحات کی ضرورت ہے، قیمتوں سے متعلق فیصلے وقت پر نہ ہوں تو ایک ساتھ اضافے سے پر...