Month: September 2020

Science

فیس بک کی ایک مقبول ترین گیم رواں سال بند کرنے کا اعلان

ایک زمانے میں فیس بک کی مقبول ترین گیم کا اعزاز حاصل کرنے والی فارم ویلے نے رواں سال دسمبر میں اسے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ 11 سال سے زائد عرصے سے یہ گیم فیس بک پر موجود ہے اور ایک زمانہ تھا جب 8 کروڑ سے زائد افراد اس میں فصلیں اگانے اور جانوروں کی پرورش میں مصروف رہتے تھے، جو اپنے فیس بک فرینڈز سے مدد بھی طلب کرتے تھے۔ مگر اب رفیس بک کی جانب سے دسمبر سے فلیش پر مبنی گیمز کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد فارم ویلے کو بھی بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ گیم کو بنانے والی کمپنیی زینگا نے گیم کھیلنے والے افراد کو کہا ہے کہ اپنے اپنا کریڈٹ دسمبر سے قبل ختم کردیں۔ گیم میں ان ایپ خریداری کی سہولت 17 نومبر تک دستیاب رہے گی جس کے بعد گیم کا پیمنٹ سسٹم بند کردیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے گیم میں مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے تاکہ اس کے مداح اچھے طریقے ...
Health

ڈبلیو ایچ او کا کم قیمت کووڈ ٹیسٹ ترقی پذیر ممالک کو فراہم کرنے کا اعلان

عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 کے فوری نتائج دینے والے سستے ٹیسٹ غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ اس وبا کے پھیلاؤ کو محدود کیا جاسکے۔ 5 ڈالر (829 روپے) کا یہ اینٹی جین ٹیسٹ وائرس کے جینیاتی مواد کی بجائے اس کے باہری عناصر کو پکڑ کر کسی بھی فرد میں کووڈ 19 کی تشخیص 15 منٹ میں کرسکتا ہے۔ عالمی ادارے کی جانب سے 12 کروڑ ٹیسٹ کٹس کو مختلف ممالک کو فراہم کیا جائے گا۔ اس وقت کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے پولیمر چین ری ایکشن یا پی سی آر نامی ٹیسٹ استعمال ہوتا ہے جس میں وائرل جینیاتی مواد کو خصوصی لیبارٹری آلات میں دیکھا جاتا ہے، مگر اکثر ممالک کو ان کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ان کی لاگت بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جو اینٹی جین ٹیسٹس غریب اور متوسط ممالک کو فراہم کیے گئے جائیں گے وہ جنوبی کوریا کے ایس ڈی بائیو سنسر اور امریکا ...
Business

کورونا وائرس کی وبا کے دوران لاک ڈائون سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کیلئے پنجاب روزگار سکیم سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا،اعظم چوہدری کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے پنجاب روزگار سکیم انقلابی اقدام ثابت ہوگی،وسیم چاولہ

کورونا وائرس کی وبا کے دوران لاک ڈائون سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کیلئے پنجاب روزگار سکیم سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا،اعظم چوہدری کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے پنجاب روزگار سکیم انقلابی اقدام ثابت ہوگی،وسیم چاولہ Source link
Health

اسپرے جو کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مددگار

طبی ماہرین ایسے اسپرے کی تیاری کررہے ہیں جو کورونا وائرس کی شدت میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جس کے نتائج جانوروں پر اب تک حوصلہ افزا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسینز کی تیاری پر کام ہورہا ہے مگر آسٹریلیا کے سائنسدانوں کی جانب سے دیگر ذرائع کو بھی آزمایا جارہا ہے۔ آسٹریلین محققین کے اس دوا جیسے مالیکیول کو ناک میں اسپرے کی شکل میں استعمال کیا جاسکے گا جس کے ابتدائی کام کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ ان نتائج کے مطابق یہ اسپرے نتھوں کے خلیات سے رابطہ قائم کرکے جسم کے قدرتی مدافعتی نظام کو متحرک کرتا ہے۔ ویکسینز کے نتیجے میں مدافعتی ردعمل سے اینٹی باڈیز اور ٹی سیلز کسی مخصوص جراثچیم کے خلاف متحرک ہوتے ہیں، مگر قدرتی مدافعتی نظام متعدد اقسام کے جراثیموں کے خلاف کام کرتا ہے۔ اینا ریسیپٹری نامی بائیو ٹیک کمپنیی کے ماہرین کی جانب سے اس اسپرے پر کام کی...
Science

پی ٹی اے کا ایک بار پھر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے مطالبہ سامنے آگیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ پر شیئر ہونے والی غیراخلاقی اور نامناسب ویڈیوز ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والی غیر اخلاقی، فحش اور نامناسب مواد کو پاکستان میں فوری طور پر بلاک کرے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پی ٹی اے نے پلیٹ فارم پر موجود غیر مہذب اور غیر اخلاقی ویڈیوز کے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے فوری طور پر ہٹانے یا پاکستان میں بلاک کرنے کا مطالبہ کیا‘۔ علاوہ ازیں پی ٹی اے نے ٹک ٹاک انتظامیہ سے مؤثر مانیٹرنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مؤثر حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ نامناسب مواد کو ہٹایا جائے بصورت دیگر قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی اے نے غیر اخلاقی مواد کی تشہیر پر ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا اور...
Science

وکی پیڈیا نے دس سال بعد اپنے صارفین کے لیے نئی تبدیلیوں کا اعلان کردیا

انٹرنیٹ پر دنیا کی مقبول ترین سائٹ ‘وکی پیڈیا’ دس سال بعد اپنے صارفین کے لیے نئی تبدیلیاں لارہی ہے۔ کسی بھی موضوعات سے متعلق مطالعہ کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر صارفین سب سے زیادہ وکی پیڈیا کو ترجیح دیتے ہیں، اس سائٹ کو 10 سال بعد پہلی بار ری ڈیزائن کیا جارہا ہے۔ وکی پیڈیا کمپنی نے سائٹ کے ڈیسک ٹاپ ورژن کو زیادہ یوزر فرینڈلی بنانے کا اعلان کیا ہے، ڈیسک ٹاپ پر نئی تبدیلیاں 2 سال تک متعارف کرا دی جائیں گی جس سے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔ کمپنی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وکی پیڈیا کے ڈیسک ٹاپ پر نئی تبدیلیوں کا وقت آگیا ہے، کچھ نئے آئیڈیا صارفین کے ڈیفالٹ تجربے کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، آئندہ برسوں میں تبدیلیاں نظر آئیں گی۔ کمپنی کے مطابق سائٹ پر کانٹینٹس بار میں اہم تبدیلی لائی جارہی ہے، اب اسکرولنگ اور سیکشنز کو اسکیپ کرنے کی بجائے کونٹینٹس ٹیبل پر اوپری کونے تک رسائی ...
Science

انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری مکمل کرلی، نیا فیچر متعارف

سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام نے اپنے ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی ریلیز میں نئے اضافے کیے ہیں۔ انسٹاگرام ریلیز میں اب صارفین زیادہ طویل ویڈیو بناسکیں گے جبکہ ان کو زیادہ آسانی سے ٹرم یا کاٹ سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس سے نہ ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکے گی بلکہ انسٹاگرام کے وہ صارفین بھی اس کا حصہ بن سکیں گے جو اب تک ریلز میں دلچسپی ظاہر نہیں کریں گے۔ انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ان میں سب سے اہم فیچر ویڈیوز کی لمبائی میں اضافہ ہے۔ اب ریلیز میں صارفین 15 کی بجائے 30 سیکنڈ کی ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے۔ دوسری بڑی تبدیلی ٹائمر کے وقت میں اضافہ ہے جو اب 10 سیکنڈ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کسی ویڈیو سے کلپ کو کٹ کرسکتے ہیں۔ جس سے کسی ویڈیو کو بہتر بنانے میں زیادہ مدد مل سکے گی، تاہم ریلیز میں ابھی تک کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جو اسے ٹک ٹا...
Science

غیر معیاری مواد کی روک تھام کے لیے نیا فیچر متعارف، ٹویٹر انتظامیہ کا بیانیہ جاری

سوشل میڈیا اور مائیکربلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر کی انتظامیہ نے غیر معیاری مواد کی روک تھام کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی۔ ٹویٹرکے ترجمان کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر معیاری مواد کی روک تھام کے حوالےسے کمپنی نے رواں سال فیچر پر کام شروع کیا تھا جس کی آزمائش جون میں شروع کی گئی تھی۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو یہ بتانا ہے کہ وہ کوئی بھی مضمون یا ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے سے پہلے اسے ضرور پڑھ لیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو یاددہانی کروانا ہے کہ وہ غیر مصدقہ مواد شیئر نہ کریں تاکہ جھوٹی اور بے بنیاد افواہوں کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کو اب مرحلہ وار متعارف کرایا جارہا ہے۔ فیچر متعارف ہونے کے بعد جب صارف کسی آرٹیکل کو بنا پڑھے ری ٹویٹ کرے گا تو اُس کے سامنے ایک ...
Science

ویڈیو کانفرنسنگ ایپ ‘گوگل میٹ’ کے مفت ورژن کی بہترین سہولت ختم کردی گئی

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو کانفرنسنگ ایپ ‘گوگل میٹ’ کے مفت ورژن کی بہترین سہولت ختم ہونے جارہی ہے، اب صارفین کو 8 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔ گوگل نے کورونا وائرس کے پیش نظر صارفین کو بہترین سہولت سے مستفید ہونے کے لیے اپنی ایپ گوگل میٹ کو تمام لوگوں کے لیے مفت کردیا تھا تاکہ شہری گھر بیٹھے کانفرنسز، کلاسز اور دیگر میٹنگز کا انعقاد یقینی بناسکیں۔ رپورٹ کے مطابق اب مفت ورژن کی سہولت گوگل ختم کرنے جارہا ہے، 30 ستمبر کے بعد صارفین گوگل میٹ مفت میں استعمال تو کرسکیں گے لیکن ویڈیو کالز کا دورانیہ صرف 60 منٹ تک محدود کردیا جائے گا۔ اس سے قبل گوگل میٹ پر فری میں صارفین لامحدود کالز کرسکتے تھے، کسی مخصوص وقت کی قید نہیں تھی لیکن اب کالز کا دورانیہ صرف 60 منٹ تک محدود کردیا جائے گا اور اگر آپ لامحدود کالز کرنا چاہتے ہیں تو 8 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے ہوں گے، ممکنہ طور پر گوگل اپ...
Health

کورونا وائرس سے متعلق تحقیق، ماہرین کی نئی دریافت

عالمی وبا سے متعلق امریکا میں ہونے والی نئی تحقیق میں ماہرین نے ایسی آٹو اینٹی باڈیز دریافت کی ہیں جو وائرس سے لڑنے کی بجائے مدافعتی نظام پر حملے کا باعث بنتی ہیں۔ امریکا میں ہارورڈ ہوئیز میڈیکل انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ریسرچ میں شامل کم از کم 10 فیصد مریضوں میں ایسی آٹو اینٹی باڈیز کو بنتے دیکھا گیا جو وائرس سے لڑنے کی بجائے مدافعتی نظام پر حملہ کرنے کا باعث بننے والا عنصر ہے۔ یہ تحقیق جریدے جرنل سائنس میں شائع ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحقیق میں شامل سنگین حد تک بیمار کم از کم ساڑھے 3 فیصد مریضوں کے ان جینز میں تبدیلیوں کو دیکھا گیا جو اینٹی وائرل دفاع کا حصہ ہوتے ہیں، اس ریسرچ میں کرونا کے جان لیوا بننے کے چند بنیادی عناصر کی نشاندہی بھی کی گئی، جبکہ 10 فیصد مریضوں میں پائی جانے والی اینٹی باڈیز دفاعی عمل کو بلاک کردیتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ اینٹی باڈی...