Month: June 2020

Science

خلاء کی خوشبو کیسی ہوتی ہے؟ ناسا نے خلا کی خوشبو والا پرفیوم تیار کرلیا، جانیے تفصیلات

زمین پر رہنے والے لوگوں کو ہمیشہ ہی اس بات پر تجسس ہوتا ہے کہ خلا کیسی ہے، وہاں کی خوشبو کیسی ہے؟ اور وہ خلا باز کے تجربے کو خود بھی محسوس کرنا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں امریکی خلائی ادارے ناسا نے لوگوں کے تجسس کو ختم کرنے کے لیے ایک ایسا پرفیوم تیار کرلیا ہے جس کی خوشبو خلا جیسی ہے۔ یہ پرفیوم خلا بازوں کی مدد سے بنایا گیا ہے جو کہ جلد ہی عوام کو بھی میسر ہوگا اور وہ یہ جان سکیں گے کہ خلا کی فضا اور ماحول میں کیسی خوشبو آتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پرفیوم ‘Eau de Space’ کیمیا دان اسٹیو پیئرس نے تیار کیا ہے جب کہ انہیں ناسا نے خلا کی خوشبو بنانے کے لیے 2008 میں پیشکش کی تھی۔ خلا کی خوشبو کے حوالے سے ایک خلاباز پیگی وٹسن نے بتایا ہے کہ خلا میں ایسی خوشبو آتی ہے, جیسے گولی چلنے کے فوراً بعد آتی ہے اور یہ خوشبو کسی جلی ہوئی چیز کی خوشبو کی طرح ہوتی ہے ۔ ‘Ea...
Science

پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، مائیکروسافٹ گھر بیٹھے سرٹیفکیشن فراہم کرے گا

مائیکروسافٹ پاکستان کے اعلی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے اشتراک سے طلبا کو گھر بیٹھے مائیکرو سافٹ سرٹیفکیشن حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے رجسٹر ہونے والے 2000 طلبہ کو بلا معاوضہ سرٹیفکیشن فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کو تعلیم و روزگار کے مابین پائی جانے والی خلیج کو کم کرنے سے متعلق انتہائی اہم پش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ اس کے نتیجے میں طلبہ وبا کے دوران گھر بیٹھے پیشہ ورانہ تعلیم مہارت حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔ مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی گزشتہ ایک دہائی سے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ دونوں کے مابین ہونے والے حالیہ معاہدے کا اطلاق نجی و سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا اور اس کے تحت نوجوانوں کو عالمی معیارات کے مطابق تکنیکی تربی...