پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق


ملک میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 313 افرادکے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 6 ہزار 867 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ میں 6، پنجاب میں 8، اسلام آباد میں 2، خیبر پختونخوا اور آزادکشمیر میں کورونا وائرس سے ایک، ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 573 ہوگئی ہے، جن میں سے آزاد کشمیر میں 4 ہزار 415، بلوچستان میں 16 ہزار ،گلگت بلتستان میں 4 ہزار 306، اسلام آباد میں 20 ہزار 471، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 889، پنجاب میں 1 لاکھ 5 ہزار 197 اور سندھ میں 1 لاکھ 47 ہزار 295 مریض ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 14ہزار 646 ہوگئی ہے اور ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد اور اموات میں مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ ہوا ہے۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *