پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے متعلق صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ملک میں وائرس سے متعلق عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے اور 2 لاکھ 73 ہزار تشخیص شدہ مریضوں میں سے 2 لاکھ 37 ہزار صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بھی پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا اقرار کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا سے متعلق صورتحال بہتر ہو رہی ہے جب کہ ملک میں کورونا کیسز کے حوالے سے عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

علاوہ ازیں معاون خصوصی نے خبردار کیا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ عید الفطر پر سماجی فاصلہ نظر انداز کرنے سے کورونا پھیلا اور اب عیدالاضحی اور محرم الحرام کے دوران کورونا کے چیلنج کا سامنا ہوگا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 273113 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 5822 ہے۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *