ناسا نے جیوپیٹر کی تازہ ترین تصاویر جاری کردی


ناسا نے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے جیوپیٹر کی دو تازہ ترین تصاویر جاری کردیں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلائی ادارے نیشنل ایروناٹک اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کی جانب سے ہبل دوربین کی مدد سے لی گئی ان تصاویر میں سیارے پر صدیوں سے موجود تاریخی ریڈ اسپاٹ اور اس کے چاند یوروپا کے علاوہ بہت بڑا طوفان بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ طوفان 560 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے۔

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ریڈ اسپاٹ کی طرح یہ طوفان بھی اب مشتری کا مستقل حصہ بن جائے گا اور سیارے کی آئندہ لی جانے والی تصاویر میں بھی نظر آتا رہے گا۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *