مائیکرو سافٹ ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت مل گئی


مقبول سافٹ وئیر کمپنی مائیکرو سافٹ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر اپنے ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے ملازمین مستقل طور پر گھر سے کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اب اس کی اجازت ہوگی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مائیکرو سافٹ کے ملازمین تا حال گھروں سے ہی کام کر رہے ہیں جب کہ کمپنی کی جانب سے امریکا میں مائیکرو سافٹ کے آفس جنوری 2021 سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جنوری میں آفس کھلنے کے باوجود بھی اگر ملازمین مستقل طور پر اپنے گھروں سے کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ایسا کرنے کی اجازت ہوگی۔

مائیکرو سافٹ چیف پیپل آفیسر کیتھلین ہوگان نے کہا کہ کووڈ-19 نے ہم سب کو نئے طریقوں سے سوچنے، رہنے اور کام کرنے کو چیلنج کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل نے بھی اپنے ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دے چکے ہیں۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *