اب پاکستان میں بھی موبائل فون تیار ہونگے


پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنزاینڈ اتھورائزیشن ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔ پی ٹی اے نے پاکستان میں موبائل فون تیاری کی اجازت دیدی۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعلان کے مطابق موبائل فون کے پلانٹ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی لگائے جائیں گے اور 10 سال کے لئے لائسنس جاری کیا جائے گا۔

پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کم درمیانے اور اعلی معیار کے اسمارٹ فون بنانے کی اجازت ہوگی اور لائسنس ہولڈر 3 سال میں موبائل ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا پابند ہوگا۔

پی ٹی اے نے مزید بتایا ہے کہ 3 سال میں پاکستان کے مقامی لوگوں کی اسکلز ڈویلپ کرے گا اور بوقت ضرورت اتھارٹی موبائل پلانٹ کی انسپکشن کرے گی ۔لائسنس ہولڈرنیشنل سیکیورٹی کی ضروریات کوبھی مدِنظر رکھنے کا پابند ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے 2 جون 2020 کو جاری کردہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی روشنی میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنزاینڈ اتھورائزیشن کا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *